10:47 am
چوبیس گھنٹوں  کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

چوبیس گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

10:47 am

اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور(روزنامہ اوصاف) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد، کراچی، خیبرپختونخوا اور لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں ابر رحمت نے موسم حسین بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔مون سون نے رت بدل دی۔ آسمان سے برستی بوندوں نے ساون کا مزا دوبالا کر دیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سپیل رنگ دکھا نے لگا، ٹھنڈی ہواؤں اور بادل برسنے سے حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور
گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی۔ گوجرانوالہ، مریدکے، ڈسکہ، پنڈ دادن خان، کالا باغ میں بھی ابر رحمت برسا۔ سیالکوٹ میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ایبٹ آباد، گلیات اور مانسہرہ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر بھی بادل خوب برسے۔ تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ادھرکراچی میں بھی مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ صبح پانچ بجے شروع ہونے والی بارش آٹھ بجے تک جاری رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں48 گھنٹے تک بونداباندی جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش سے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ متحرک ہوگیا اور سڑکوں پر جمع پانی کو نکالا جا رہا ہے۔رات کے وقت ملیرکراچی، گڈاپ، سپرہائی وے اور شاہ فیصل کالونی میں بادل برسے۔ فیڈرل بی ایریا، ایم اے جناح روڈ، نارتھ کراچی، نیوکراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات گلشن حدید میں17ملی میٹر اور نوری آباد میں 8ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ پی اےایف فیصل 5ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ میں 4.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لانڈھی میں 4ملی میٹر، سعدی ٹاون3.6 ملی میٹربارش، جناح ٹرمینل میں 3.2 ملی میٹر، سرجانی میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بارش کے بعد حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بجلی عدم فراہمی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر کچھ علاقوں میں بجلی بند کی گئی ہے۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی بند کی گئی ہے۔ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کی بجلی بارش کے ساتھ ہی معطل ہوگئی ہے جبکہ ملیر، جامعہ ملیہ، گلشن اقبال، گلستان جوہر کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بونداباندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ میر پورخاص، حیدر آباد، سکھر، بینظیرآباد اور سانگھڑ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف