02:01 pm
بارش سے ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ تیز، متعدد سڑکیں‌ ٹریفک کیلئے بند

کراچی (نیوز ڈیسک )شہر قائد میں بارش کے بعد ملیر ندی میں پانی کی روانی سے سڑکیں زیر آب آگئیں، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث شہر قائد میں گزشتہ دو روز میں ہونے والی بارش سے کراچی کے رہائشی
پھر مشکلات کا شکار ہوگئے، ملیر ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کورنگی کازوے زیر آب آگیا۔شہریوں کی حفاظت کےلیے محکمہ ٹریفک نے ملیر ولایت شاہ سے مرتضیٰ چورنگی، بلوچ کالونی سے بروکس چورنگی جانے والا روڈ ٹریفک کےلیے بند کردیا۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ قیوم آباد سے کورنگی صنعتی علاقے کو ملانے والا کورنگی کازوے زیر آب ہے جس کے باعث یہ سڑک بھی ٹریفک کےلیے بند کردی گئی ہے۔محکمہ ٹریفک نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مشکلات سے بچنے کےلیے متبادل راستہ اختیار کریں، ٹریفک پولیس نے قیوم آباد سے کورنگی صنعتی علاقے میں آنے والوں کو بروکس چورنگی کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملیر کورٹ سے مرتضیٰ چورنگی جانے کےلیے شہری قائد آباد کا روٹ استعمال کریں اور بلوچ کالونی سے کورنگی جانے کےلیے جام صادق پل کا راستہ اپنائیں۔کراچی انتظامیہ نے شہریوں کی رہنمائی کےلیے ملیر ندی کے اطراف میں پولیس تعینات کردی جس نے ندی کی طرف آنے والے ٹریفک کو روک دیا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی