10:22 am
بارشیں ہی بارشیں۔۔۔!!! پاکستانیوں تیاری کرلو ، محکمہ موسمیات کی نئ پیشگوئی نے تھرتھلی مچادی

بارشیں ہی بارشیں۔۔۔!!! پاکستانیوں تیاری کرلو ، محکمہ موسمیات کی نئ پیشگوئی نے تھرتھلی مچادی

10:22 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا، مٹھی اور ٹھٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
​​​​​​​راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔مری، سرگودھا، منڈی بہاء الدین، شکرگڑھ، سوات، لوئر دیر اور مہمند میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔منڈی بہاء الدین میں بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔علاوہ ازیں حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔حیسکو ریجن کے کئی اضلاع میں141 فیڈر ٹرپ ہوگئے جس سے وسیع علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔دوسری جانب میرپور آزاد کشمیر، منگلا اور پلندری میں بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:گجرات129 ، راولپنڈی ( کچہری 79،چکلالہ ایئر پورٹ 68، شمس آباد 49 )، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 82، ایئر پورٹ 81، بوکرہ 29،گولڑہ 21، سیدپور 19)، جہلم 86 ، منگلہ 85، سیالکوٹ ( ایئر پورٹ 63 ، سٹی48)، گوجرانوالہ 60، چکوال 51، مری 40، اٹک 24، سرگودھا (سٹی 21)، نارووال 17 ، منڈی بہاولدین 10، جوہر آباد 04، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 56، مظفرا ٓباد (ایئر پور ٹ 25، سٹی 16)، راولاکوٹ06 ، کوٹلی 04، ڈھالی 01،خیبر پختونخوا: کاکول 57 ،درگئی 41، پشاور (سٹی 31،ائیر پورٹ03)، تخت بھائی 25 ، بنوں 21 ، چراٹ 10، مالم جبہ 06 ،بالاکوٹ، میاں خان 03 اور سندھ:مٹھی 16، ٹھٹھہ 06 اور چھور میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43 ،روہڑی ، لسبیلہ ،دا لبند ین اورنوکنڈی میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر