10:31 am
 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

10:31 am


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کل ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیراوراس سے 
ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم چھور،سکرنڈ،بدین،کراچی،مٹھی ،شہید بینظیرآباد ،بہاولپوراورکشمیر میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ:چھور100،سکرنڈ24،بدین14،کراچی(قائد آباد06، سعدی ٹاؤن،گلِ معمار04، نارتھ کراچی، ڈی ایچ اے 03، کیماڑی،یونیورسٹی روڈ، پی اے ایف بیس فیصل02، جناح ٹرمینل، اورایم اوایس ایئرپورٹ 01، ناظم آباداورگلشنِ حدید ٹریس)،مٹھی04،شہیدبینظیرآباد02،کشمیر:راولاکوٹ03ملی میٹرریکارڈکی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی42، حیدرآباد،تربت اورلسبیلا میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں