03:58 pm
نومبر کا آغاز ، برسات کیساتھ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی ، سردی کی شدیدلہر کی پیشنگوئی

نومبر کا آغاز ، برسات کیساتھ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی ، سردی کی شدیدلہر کی پیشنگوئی

03:58 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )نومبر 
کا آغاز ، برسات کیساتھ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی ، سردی کی شدیدلہر کی پیشنگوئی۔۔۔۔نومبر کے پہلے ہفتے میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک پر اثرانداز ہوگا ۔ سلسلہ اتنا شدید تو نہیں ہوگا لیکن ان شاء اللہ اس کے سبب سردی کی ایک اچھی لہر ملک میں داخل ہوگی ۔ تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں کچھ گرم رہے گا ۔ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور شدت کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں سے گزرے گا ۔ جس کے نتیجے میں آج دوپہر سے دیر رات کے دوران بالائی / مغربی و جنوب مغربی خیبرپختونخواہ ( پارہ چنار ، کرم ، باجوڑ ، خیبر ، بنوں ، ہنگو ، وزیرستان ، لکی مروت ، چترال ، دیر ، کوہستان ، چترال ، سوات ، مانسہرہ ) / کشمیر اور شمالی پنجاب میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی سے متعدل بارش / بوندا باندی کا امکان ہے . تاہم اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر کے بلند پہاڑوں پر ہلکی پھلکی برفباری کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر تمام علاقوں میں موسم خشک رہے گا . فی الحال ملک میں بارشوں کے کسی اچھے سسٹم کی آمد کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی و وسطی درجہ حرارت میں میں 3-2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے . جبکہ رات کے درجہ حرارت میں دن بدن کمی آنے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبریں