10:51 am
رواں سال موسم سرما کتنا طویل ہو گا؟ محکمہ موسمیات کی پریشان کن پیشنگوئی

رواں سال موسم سرما کتنا طویل ہو گا؟ محکمہ موسمیات کی پریشان کن پیشنگوئی

10:51 am

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سردی کا موسم صرف ڈیڑھ ماہ طویل ہو گا، شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال سردی کا دورانیہ ایک سے
ڈیڑھ مہینہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ ماہ دسمبر کے وسط سے جنوری کے آخری تک سردی رہے گی۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران شہر قائد میں سردی کا یہی دورانیہ رہا ہے، جبکہ رواں سال بھی شہر میں سردی کا دورانیہ گزشتہ سالوں کی طرح زیادہ طویل نہیں ہو گا۔ کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 2 ہفتے تک کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔نومبر کے آخری ہفتے سے لے کر دسمبر کے پہلے ہفتے تک کراچی میں صبح و شام کے اوقات میں خنکی ہو گی، جبکہ دوپہر کے وقت دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔ شہر قائد میں موسم سرما کے آغاز کے حوالے سے ماہرین کے مطابق سائبیریا میں موجود ہوا کا دبائو جتنا شدت اختیار کرتا ہے اسی اعتبار سے کراچی میں سردی میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچنے والی سائبیریا کی ہوائیں جب کراچی پہنچتی ہیں تو تب ہی شہر کا موسم سرد ہوتا ہے۔ دوسری جانب ملک کے شمالی علاقوں میں سخت سردی پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 07، سکردو منفی05، زیارت ،بابوسرمنفی03 ،کالام منفی02 اورگلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ، کب تک موسلادھا ر بارشیں جاری رہیں گی؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

آج رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ، کب تک موسلادھا ر بارشیں جاری رہیں گی؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں برفباری اور کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی،عوام تیاری کرلیں

اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں برفباری اور کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی،عوام تیاری کرلیں

موسم کے تیور بگڑ گئے، آج سے بارشیں ،سردی کی شدت بھی ناقابل برداشت ، کس شہر کا موسم کیاہوگا؟جانیے تفصیل

موسم کے تیور بگڑ گئے، آج سے بارشیں ،سردی کی شدت بھی ناقابل برداشت ، کس شہر کا موسم کیاہوگا؟جانیے تفصیل

اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں برفباری اور کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں برفباری اور کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

شہروں میں شدید بارش،پہاڑوں پر بھاری برفباری۔آج جمعرات کو کہاں کہاں بادل رنگ جمائیں گے؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہروں میں شدید بارش،پہاڑوں پر بھاری برفباری۔آج جمعرات کو کہاں کہاں بادل رنگ جمائیں گے؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

موسم میں ایک با رپھر بڑی تبدیلی۔۔ آج بدھ کوکہاں کہاں شدید سردی ہونےوالی ہے؟بارش اور برفباری سے متعلق  بھی بڑی پیشگوئی

موسم میں ایک با رپھر بڑی تبدیلی۔۔ آج بدھ کوکہاں کہاں شدید سردی ہونےوالی ہے؟بارش اور برفباری سے متعلق بھی بڑی پیشگوئی

جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع۔۔بارشیں مسلسل کتنے دن جاری رہیں گی؟ ٹھنڈی ٹھار پیشنگوئی کر دی گئی

جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع۔۔بارشیں مسلسل کتنے دن جاری رہیں گی؟ ٹھنڈی ٹھار پیشنگوئی کر دی گئی

اپنی چھتیں ٹھیک کروالیں، محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی؟ شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اپنی چھتیں ٹھیک کروالیں، محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی؟ شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی