03:54 pm
دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

03:54 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس سال کا مغربی برکھائی سلسلہ ملک میں معمول کے قریب (Near normal) بارشیں ہوں گی۔ موسم سرما میں معمول سے کم جبکہ موسم بہار و گرما میں مغربی
برکھائی بارشوں کی اوسط معمول سے تھوڑی زیادہ (Slightly Above Normal) ہونے کا امکان ہے. یعنی دسمبر سے لے کر فروری بارشیں کے اسپیل معمول سے کم متاثر کریں۔ البتہ اوپر بتائے فیکٹر فروری کے آخر میں جاکر مغربی سلسلہ کی حمایت میں آنا شروع ہو جائیں گے یعنی (Devolving LA-NINA) جیسے خدوخال بنا شروع ہوں گی اور فروری کے اختتام سے لے کر اپریل تک مغربی سلسلوں کی آمد کافی بڑھ جائے گی۔ بالخصوص اپریل کا مہینہ کافی سرگرم رہے سکتا ہے۔ یوں تو آنے والے سال کا مغربی برکھائی سلسلہ بھی تقریباً پچھلے سال جیسا ہی ہوگا۔ علاقائی اعتبار سے بات کریں تو پنجاب میں سرمائی بارشیں معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔ موسم سرما کے زیادہ زور دار سلسلہ جنوری کے اختتام سے لے کر فروری تک آئیں گے خاص طور پر شمال مشرقی پنجاب کو یہ سلسلہ زیادہ شدت متاثر کریں گے جیسے ضلع لاہور ، ناروال ، سیالکوٹ ، گجرانوالہ ، حافظ آباد ، ننکانہ صاحب ، شیخوپورہ اور قصور شامل ہیں۔جبکہ خیبرپختونخواہ میں بھی سرمائی بارشوں کی صورتحال یہی رہی گی زیادہ سرمائی بارشوں کے اسپیل جنوری سے لے کر فروری تک آئیں گے جبکہ افغانستان پر بار بار ہوا کے کم دباؤ کی تشکیل کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کے مغربی پٹی پر اچھی نوعیت کی بارشوں کا امکان ہے۔ جیسے چترال ، سوات ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، بونیر ، صوابی ، باجوڑ ، محمد ایجنسی ، خیبر ، خرم جیسے اضلاع شامل ہیں۔ بلوچستان کے شمالی مشرقی حصوں میں سرمائی بارشوں کی توجہ زیادہ رہے گی جیسے کوئٹہ ، ژوب ، قلع سیف اللہ ، لورالائی ، زیارت ، پشین ، مستونگ ، بولان اور سبی شامل ہیں۔گلگلت اور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے بلخصوص جنوری کی اختتام سے لے کر فروری کے ماہ میں۔ اگر ہم پورے 5 مہینہ کی مغربی برکھائی سلسلوں کی بات کریں تو زیادہ تر بارشیں موسم بہار اور موسم گرما میں ہونے کا امکان ہے۔ زیادہ تر بارشوں کی توجہ پنجاب کے شمالی حصوں کی طرف ہی رہے گی۔ جہاں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ دیگر حصوں میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت انتہائی سرد رہے گا۔ جبکہ باقیہ حصوں میں مغربی بارشوں کا آغاز تاخیر سے ہوگا یعنی فروری سے لے کر اپریل۔۔ مغربی برکھائی سلسلوں کی بارشوں کے حوالے سے پنجاب کے وسطی و جنوبی حصوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ سرما کا مہینے خشک اور سرد رہیں گے جبکہ موسم بہار و گرما یعنی فروری کی اختتام سے لے کر اپریل تک بارشوں کے سلسلہ متاثر کرنا شروع کریں گے اگر پورے 5 ماہ ہی بات کریں تو ان حصوں میں مغربی برکھائی سلسلہ کے اختتام تک اوسط معمول سے تھوڑی کم رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ پورے پنجاب میں بارشوں کا تناسب معمول سے تھوڑا زیادہ رہے گا۔ خیبرپختونخواہ میں بھی پورے اس مغربی سلسلہ کے دورانیہ کے دوران شمالی حصوں میں بارشیں معمول سے تھوڑی زیادہ ہونے کا امکان ہے موسم سرما کے بعد موسم بہار و گرما یعنی فروری کے اختتام سے لے کر اپریل تک ان حصوں میں مغربی برکھائی سلسلوں کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ جبکہ دیگر حصوں جیسے وسطی و جنوبی حصوں میں سرمائی بارشیں معمول سے کم ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ زیادہ تر سلسلہ موسم بہار و گرما میں متاثر کریں گے۔ اگر پورے 5 ماہ کی بات کریں تو ان باقیہ حصوں میں مغربی سلسلہ کے اختتام تک معمول کے مطابق بارشیں ریکارڈ ہوجائیں گی۔ پورے خیبرپختونخواہ میں بارشوں کا تناسب معمول سے تھوڑا زیادہ رہے گا۔ بلوچستان میں مغربی برکھائی سلسلوں کے خدوخال یہی رہے گے۔ شمال حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے سرمائی بارشوں کے ساتھ ساتھ موسم بہار و گرما میں بھی مغربی برکھائی سلسلہ مزید شدت متاثر کریں گے۔ جبکہ بلوچستان کے دیگر حصوں جیسے وسطی ، جنوبی اور مشرقی حصوں سرما میں معمول سے کم بارشیں اور درجہ انتہائی سرد رہے گا ان حصوں میں بھی سلسلہ فروری سے ماثر کرنا شروع کریں گے۔ مغربی برکھائی سلسلہ کے اختتام تک معمول کے مطابق بارشیں ریکارڈ ہوجائیں گی۔ پورے بلوچستان میں مغربی برکھائی بارشوں کا تناسب معمول کے مطابق رہے گا۔ گلگت اور کشمیر میں موسم بہار و گرما میں بھی بارشوں کی شدت برقرار رہے گی۔ گلگلت اور کشمیر میں مغربی برکھائی بارشوں کا تناسب اختتام تک معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ صوبہ سندھ میں مغربی برکھائی سلسلہ زیادہ متاثر تو نہیں کرتے ہیں البتہ سندھ کے مغربی اور شمال مغربی حصوں تک اپنا پھیلاؤ ضرور کرتے ہیں سندھ میں سرمائی بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ موسم بہار و گرما کے اسپیل ضرور متاثر کریں گے بلخصوص فروری سے لے کر اپریل تک خاص طور پر مغربی اور شمال مغربی حصوں کو۔ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سرمائی بارشیں معمول سے کم ہی ریکارڈ ہونے کا امکان ہے البتہ موسم بہار و گرما میں یعنی فروری کے اختتام سے لے کر اپریل کے دوران 2-3 سلسلہ متاثر کرسکتے ہیں۔ جبکہ درجہ حرارت انتہائی سرد ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ سندھ میں مغربی برکھائی سلسلوں کا بارشوں کا تناسب معمول سے کم ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل  جگہ بنا لی

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل جگہ بنا لی

میاں نواز شریف  وطن   واپس آئیں گے  یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار  گئی

میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار گئی

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی   اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ، بلوچستان   میں تین روزہ سوگ کااعلان

سانحہ مستونگ ، بلوچستان میں تین روزہ سوگ کااعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر