04:28 pm
تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

04:28 pm

ابوظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا ، تیز ہواؤں سے حد نگاہ بھی کم ہونے کی توقع ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم)
کی جانب سے ملک کے مشرقی اور شمالی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے ، جس میں خبردار کیا ہے کہ ڈھیلی چیزیں اور کمزور ڈھانچے بشمول ٹریس ، ہواؤں کی وجہ سے خطرناک ہو سکتے ہیں۔این سی ایم نے فجیرہ کے وادی الفی ، غب اور مصافی ڈبہ روڈ پر بھاری بارش کی اطلاع دی ، جب کہ شارجہ میں بھی کچھ تیز بارشیں ہو رہی ہیں ، این سی ایم نے ڈبہ الفجیرہ اور کچھ دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی ہے۔ NCM کے پانچ روزہ موسمی بلیٹن کے مطابق، 30 نومبر اور 1 دسمبر کو بھی بارش متوقع ہے جب کہ راس الخیمہ میں جبل جیس میں پیر کو کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی سہ پہر بھی کئی حصوں میں بارش ہوئی ، جو اس بات کی علامت ہے کہ موسم سرما آہستہ آہستہ لیکن یقینی طور پر قریب آرہا ہے ، سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز میں گاڑیوں کو گیلی سڑکوں پر دوڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے ، اس دوران سڑکوں پر ٹریفک بھی انتہائی کم رہی ، ابوظہبی اور راس الخیمہ کے کچھ حصوں میں بھی بارش کی اطلاع ملی ، بشمول غنٹوت، المرجان اور الذیت کے ساتھ ساتھ شیخ محمد بن زید روڈ اور التحاد روڈ پر بھی بارش ہوئی ، جس کے باعث ملک میں درجہ حرارت میں کمی ہوگئی اور ابوظہبی کے گیسیورا میں سب سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کی مساجد میں بارش کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی تھی ، اس دوران مساجد میں قدرے مختلف مناظر دیکھے گئے جہاں نماز کی اذان نہ ہونے کی وجہ سے عقیدت مند پہلے ہی پہنچ گئے ، جس کے بعد امام نے منبر تک جائے بغیر ایک خصوصی جماعت کی نماز شروع کی جسے صلاۃ الاستقاء کے نام سے جانا جاتا ہے ، جس میں خصوصی دعا کے ذریعے نمازی اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ملک پر رحمتوں اور برکتوں کی بارش کرے جب کہ نماز جمعہ کی اذان بارش کی خصوصی نماز سے فارغ ہونے کے بعد دی گئی ۔دبئی کے علاقہ دیرہ کی یعقوب مسجد میں جلد پہنچنے والے ایک عقیدت مند نے کہا کہ یہ سکون بخش تھا ، یہ جمعہ کی دوسری نمازوں سے بہت مختلف تھا۔ ایک اور عقیدت مند نے کہا کہ یہ دعا خشک سالی اور روزمرہ کے استعمال کے لیے پانی کی کمی جیسے بدترین حالات سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے ، اللہ ہماری دعاؤں کا جواب دے۔ دیرہ کے ایک اور رہائشی محمد عمر نے کہا کہ اس دعا سے ہم آگے ایک بہتر اور خوشحال زندگی کی توقع کر رہے ہیں کیوں کہ ملک میں وبائی بیماری تقریباً اپنے آخری مراحل میں ہے۔

تازہ ترین خبریں

آئندہ دو ماہ میں کہاں کہاں حملوں کا خطرہ ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے الرٹ دیدیا

آئندہ دو ماہ میں کہاں کہاں حملوں کا خطرہ ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے الرٹ دیدیا

عوام بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

عوام بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

انا للہ وانا الیہ راجعون!  جج کادورانِ سماعت عدالت میں ہی انتقال ہو گیا

انا للہ وانا الیہ راجعون! جج کادورانِ سماعت عدالت میں ہی انتقال ہو گیا

بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق

شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم  کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا

کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا

6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس

6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟  نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی

اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟ نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی