11:37 am
شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی، ماہرین فلکیات نے بتا دیا

شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی، ماہرین فلکیات نے بتا دیا

11:37 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی، ماہرین فلکیات نے شوال کا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 1 بج کر 28 منٹ پر پیدا ہونے کی پیشن گوئی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا اختتام قریب آنے کے بعد عید الفطر کی تیاریوں میں مزید تیزی آ گئی ہے
۔ ماہ مبارک کے اختتام میں چند روز باقی رہ جانے پر لوگ عید الفطر کی تاریخ جاننے کے خواہاں ہیں۔اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی۔ ایکسپریس نیوز میں شائع ہونے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کا چاند 2 مئی بروز پیر کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اتوار یکم مئی کو ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔اس حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی رویت اس وقت ہوتی ہے جب اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 19 گھنٹے سے زائد اور غروب شمس و غروب قمر کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زائد ہوجائے۔چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق شوال کا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوگا، اس لیے اتوار یکم مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے کم ہوگی، اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند دوربین کی مدد سے بھی دکھائی نہیں دے سکتا۔جبکہ اگلے روز یعنی 2 مئی بروز منگل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 41 گھنٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی، اس لیے اس شام شوال کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا۔ دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کا وقت قریب آتے ہی عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو طلب کر لیا گیا۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج یکم مئی بروز اتوار کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

شاپنگ مال میں گولیاں چل گئیں ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی

شاپنگ مال میں گولیاں چل گئیں ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی

ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، ن لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، ن لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

عوام کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا،بجلی10روپے مزید مہنگی ہوگئی

عوام کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا،بجلی10روپے مزید مہنگی ہوگئی

عمران خان دور میں جتنی کرپشن ہوئی70فیصد حصہ بنی گالہ باقی 30فیصد دوسروں کی جیبوں میں گیا،

عمران خان دور میں جتنی کرپشن ہوئی70فیصد حصہ بنی گالہ باقی 30فیصد دوسروں کی جیبوں میں گیا،

عمران خان کی جاسوسی کا انکشاف، شیریں مزاری نے آڈیو لیک میں ملوث لوگوں کو وارننگ دیدی

عمران خان کی جاسوسی کا انکشاف، شیریں مزاری نے آڈیو لیک میں ملوث لوگوں کو وارننگ دیدی

ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا، روپے کے مقابلے قد ر میں کتنی کمی ہوگئی؟ انٹربینک سے بڑی خبر

ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا، روپے کے مقابلے قد ر میں کتنی کمی ہوگئی؟ انٹربینک سے بڑی خبر

صورتحال اچھی ہے،چوہدری پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، بڑادعویٰ کر دیا گیا

صورتحال اچھی ہے،چوہدری پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، بڑادعویٰ کر دیا گیا

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا،  شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان