10:45 am
بارشیں ہی بارشیں۔۔گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

بارشیں ہی بارشیں۔۔گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

10:45 am

اسلام آباد (نیوذڈیسک) ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان، درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور شمالی خیبرپختونخوا میں برف کے زیادہ پگھلاو سے سیلاب آنے کا بھی خطرہ، پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون
بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر نے مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے متعلق قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوب مغربی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوب مغربی پنجاب میں بھی اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ شیری رحمن کا کہنا تھا کہ زیادہ مون سون بارشوں کے باعث کوہ سلیمان کے حصوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، جنوبی اور مشرقی سندھ میں کم بارشوں سے تھرپارکر، عمر کوٹ میں خشک سالی ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث جی بی اور شمالی خیبرپختونخوا میں برف کے زیادہ پگھلائوکا امکان ہے، شمالی علاقاجات میں برف کے اضافی پگھلائو سے سیلاب کا خطرہ ہے، سیلاب کے خطرے سے لاحق علاقوں میں رہائشیوں کے انخلاء کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ جبکہ دوسری جانب بی بی سی اردو کی رپورٹ میں پاکستان میں جاری قیامت خیز گرمی کی لہر کے حوالے سے تشویش ناک انکشاف کیا ہے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپریل 2022 کو گزشتہ 62 سالوں کے دوران ملکی تاریخ کا گرم ترین اپریل قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق اس برس اپریل کا ماہ سنہ 1961 کے بعد سب سے گرم ترین ماہ رہا۔ مارچ اور اپریل کے ماہ اوسط سے تقریباً پانچ ڈگری زیادہ گرم رہے۔ ماہرین ماحولیات اوسط سے پانچ ڈگری زیادہ رہنے کو انتہائی بڑا خطرہ سمجھ رہے ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی اپریل 2022 کی موسمیاتی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک میں اپریل کا مہینہ نئے موسمی ریکارڈز بنا کر گزرا۔ اپریل ملکی تاریخ کا دوسرا خشک ترین مہینہ رہا، ملک میں معمول سے 74 فیصد کم بارشیں ہوئیں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں کوئی قابل ذکر بارش رپورٹ نہیں ہوئی، پنجاب میں معمول سے 89 فیصد کم بارشیں ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 79 فیصد، بلوچستان میں 78فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 56 اور گلگت بلتستان میں 51 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، کے پی،اسلام آباد، جی بی اور آزاد کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 9 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی وسطی سندھ، وسطی جنوبی پنجاب کا درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ ہوسکتا ہے۔بلوچستان میں بھی درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث فصلوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے، زیادہ درجہ حرارت کے باعث بجلی کی کھپت بھی بڑھ جائے گی۔ذرائع موسمیات نے بتایا ہے کہ اگلے ہفتے گرمی بڑھنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا،  شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پیپلزپارٹی میں واپسی کا اعلان، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑ دی

پیپلزپارٹی میں واپسی کا اعلان، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑ دی

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا،ہمارے آرمی چیف کوکس ملک نے سستی گیس کی پیش کش کی ،وفاقی وزیراحسن اقبال نے بڑادعویٰ کردیا

عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا،ہمارے آرمی چیف کوکس ملک نے سستی گیس کی پیش کش کی ،وفاقی وزیراحسن اقبال نے بڑادعویٰ کردیا

سادگی سے نکاح کر کے بیٹی کو رخصت کیا ۔۔ وہ پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی کے ساتھ کی

سادگی سے نکاح کر کے بیٹی کو رخصت کیا ۔۔ وہ پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی کے ساتھ کی

دنیا کا امیر ترین آدمی جس کی دولت 20 کھرب سے زائد تھی، لیکن مرنے سے قبل کچی قبر بنوائی تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، یہ کون تھا؟

دنیا کا امیر ترین آدمی جس کی دولت 20 کھرب سے زائد تھی، لیکن مرنے سے قبل کچی قبر بنوائی تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، یہ کون تھا؟

بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آکر دوٹکڑے ہو گیا، درجنوں افراد لاپتہ

بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آکر دوٹکڑے ہو گیا، درجنوں افراد لاپتہ

دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، تحریک انصاف کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر حیران کن ردِ عمل آگیا

دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، تحریک انصاف کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر حیران کن ردِ عمل آگیا

مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ ، غداری کے ٹرینڈز کے پیچھے بشریٰ بی بی کا ہاتھ نکلا، ن لیگ نے وارننگ دیدی

مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ ، غداری کے ٹرینڈز کے پیچھے بشریٰ بی بی کا ہاتھ نکلا، ن لیگ نے وارننگ دیدی