01:20 pm
 15 سے 23 جون کے دوران کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نےگرمی سے بے حال شہریوں کو خوشخبری سنا دی

 15 سے 23 جون کے دوران کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نےگرمی سے بے حال شہریوں کو خوشخبری سنا دی

01:20 pm

لاہور (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج  شام سے ملک میں مزید پری مون سون بارشوں
کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کی مرطوب ہوائیں آج شام سے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 15 سے 23 جون کےدوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اوربارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 21جون تک اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، سرگودھا اور  خوشاب میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ 16 سے 21جون تک لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، سیالکوٹ، شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 17 سے 20 جون تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور ساہیوال میں بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 20جون تک خانیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان میں آندھی وبارش ہوسکتی ہے۔ 16 اور 17 جون کو راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کاامکان ہے۔اس کے علاوہ 16 اور 17جون کو لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،  16 اور 17جون کی موسلادھار بارش سے راولپنڈی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 22 جون تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے، 15 جون کو  پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔15 جون کو وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی بارش ہوسکتی ہے، 17 سے 19 جون تک سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان  ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے گرمی کی حالیہ لہر  کم ہوجائےگی، فصلوں، سبزیوں اور باغات کیلئے پانی کی دستیابی بہتر ہوجائےگی البتہ موسلا دھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اورمشرقی بلوچستان میں طغیانی کا خدشہ ہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارےالرٹ رہیں۔


تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا