03:53 pm
کتنے دن تک موسم انتہائی ٹھنڈا رہے گا؟ کہاں کہاں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے؟ موسمیاتی ادارے نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دیا

کتنے دن تک موسم انتہائی ٹھنڈا رہے گا؟ کہاں کہاں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے؟ موسمیاتی ادارے نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دیا

03:53 pm

سلام آباد (نیوزڈیسک)خصوصی پیشگوئی / سیلابی صورتحال کا خدشہ۔چندمقامات پر
200 ملی میٹر سے زائد بارش کی توقع ہے۔اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سیلابی صورتحال رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےاور اگلے 4 دنوں تک موسم معمول سےانتہائی ٹھنڈا رہیگا۔ویدربسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کو دوران ایک طاقتور ہوا کا کم دباؤ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کو متاثّر کریگا جس کے نتیجے میں اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب بشمول راولپنڈی، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر (پونچھ، کوٹلی، بھمبر اور باغ)، ہزارہ (ایبٹ آباد)، لاہور، مردان، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنز میں تیز ہواؤں کیساتھ انتہائی شدید  بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں 100 سے 150 ملی میٹر بارش جبکہ چند مقامات پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے، بالخصوص اسلام آباد اور پنڈی شہر میں جہاں ICON اور ECMWF، دونوں ہی موسمیاتی ماڈلز شدید موسمی صورتحال کی طرف نشاندہی کر رہے ہیں۔ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، پشاور، بنّوں اور مالاکنڈ ڈویژنز میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ انتہائی تیز بارش کا امکان ہے، جہاں 75 سے 125 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 150 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ساہیوال، ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور سبّی کے علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے جہاں 50 سے 75 ملی میٹر بارش جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے پہاڑوں میں بالخصوص 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ ⦿ پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کیلئے سیلابی صورتحال رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے! مقامی ندی نالوں میں گزشتہ 5 دنوں سے جاری بارش کے باعث خطرناک طغیانی آ سکتی ہے کیونکہ زمین میں اب مزید پانی جذب کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ علاقہ مکین احتیاط کریں۔ سیلابی پانی میں نکلنے یا گاری گزارنے سے ہر صورت میں گریز کریں۔ جب تک پانی اتر نہیں جاتا، اپنے گھروں میں رہیں۔اس شدید موسمی سرگرمی کے دوران درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم یا ریکارڈ توڑ حد تک ٹھنڈے رہنے کی توقع ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سال میں اس وقت کے حساب سے اپنے معمول سے 15 سے 25 ڈگری تک ٹھنڈے رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی نصف حصّے میں کم سے کم درجہ حرارت جون کی تاریخ میں ریکارڈ کئے 5 سے 10 سرد ترین درجہ حرارت کی فہرست میں ہو سکتے ہیں، جبکہ کافی مقامات پر جون کے سرد ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹنے کا بھی امکان ہے ۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان کو چین سے کس نے قرض لے کر دیا، شیخ رشید کے دعوے نے تہلکہ مچادیا ، شہبازشریف اور ادارے بھی ہکا بکا

پاکستان کو چین سے کس نے قرض لے کر دیا، شیخ رشید کے دعوے نے تہلکہ مچادیا ، شہبازشریف اور ادارے بھی ہکا بکا

پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھاکہ،ہلاکتیں، متعدد زخمی ،انتہائی افسوسنا ک خبر

پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھاکہ،ہلاکتیں، متعدد زخمی ،انتہائی افسوسنا ک خبر

نیا ٹیکس سلیب، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

نیا ٹیکس سلیب، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

50 ہزارسے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اب ہر شہری کتنا ٹیکس دے گا ؟پاکستانیوں کو لیگی حکومت کا تاریخی جھٹکا

50 ہزارسے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اب ہر شہری کتنا ٹیکس دے گا ؟پاکستانیوں کو لیگی حکومت کا تاریخی جھٹکا

خاندان کا نام مٹی میں ملا دیا، چوہدری شجاعت کے بیٹے نے زرداری سے ڈالرز مانگے تو آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟ 

خاندان کا نام مٹی میں ملا دیا، چوہدری شجاعت کے بیٹے نے زرداری سے ڈالرز مانگے تو آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟ 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ ماہر علم نجوم نے حیران کن انکشافات کر ڈالے

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ ماہر علم نجوم نے حیران کن انکشافات کر ڈالے

انا للہ وانا الیہ راجعون  مسلم لیگ ن کو نا قابل برداشت جھٹکا ، مرکزی رہنما انتقال کر گئے

انا للہ وانا الیہ راجعون مسلم لیگ ن کو نا قابل برداشت جھٹکا ، مرکزی رہنما انتقال کر گئے

امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کا سب سے بڑا مادہ اژدھا پکڑا گیا، لمبائی کتنی ہے ؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کا سب سے بڑا مادہ اژدھا پکڑا گیا، لمبائی کتنی ہے ؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ، امت مسلمہ کیلئے بڑی خبر

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ، امت مسلمہ کیلئے بڑی خبر

بارش اور تیز ہوا میں سائیکل رکشے کے ازخود عجب طریقے سے حرکت کرنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

بارش اور تیز ہوا میں سائیکل رکشے کے ازخود عجب طریقے سے حرکت کرنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ، ذہنی حالت ٹھیک نہیں،بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا،

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ، ذہنی حالت ٹھیک نہیں،بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا،