11:01 am
حالیہ بارشوں کا سلسلہ ، ماہرین نے بارشوں سے متعلق اچھی خبر سنا دی

حالیہ بارشوں کا سلسلہ ، ماہرین نے بارشوں سے متعلق اچھی خبر سنا دی

11:01 am

اسلام آباد (نیوزڈیسک) زرعی ماہرین نے حالیہ بارشوں کو فصلات کے لیے سود مند قرار دیاہے اور کہاہے کہ بارشوں کی بدولت پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہحالیہ بارشوں کی بدولت کپاس، کماد، سبزیات، چارہ جات، چنا اور باغات پر انتہائی خوشگوار اثرات
مرتب ہوں گے اور کاشتکاروں کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔ترجمان نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہیٹ ویو کے فصلوں پر بہت برے اثرات مرتب ہورہے تھے جس کی وجہ سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں کمی کا خدشہ تھا،فضائی آلودگی میں اضافہ سے فصلوں کے پتوں پر گردوغبار جم جانے کی وجہ سے ضیائی تالیف کا عمل رکنے سے خوراک بنانے کا عمل بری طرح متاثر ہورہا تھا۔ جس سے ان فصلوں کی بڑھوتری اور پیداوار میں کمی کے خدشات تھے۔ترجمان نے کہاکہ نہری پانی کی فراہمی میں کمی کے پیش نظر اس مرحلہ پر فصلوں کو آبپاشی کی اشد ضرورت تھی جو کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کافی حد تک پوری ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ آبپاشی کیلئے ڈیزل اور بجلی پر اٹھنے والے اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔اس کے علاوہ بارش کے ساتھ فضا میں موجود نائٹروجن بھی فصلوں کو دستیاب ہوئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بارشوں کے بعد فصلوں میں جڑی بوٹیوں کی بہتات ہوجاتی ہے جن کے بروقت تدارک کیلئے مناسب اقدامات ضروری ہوتے ہیں۔بارش کی وجہ سے اگر 12گھنٹے سے زائد85فیصد نمی برقرارہے تو انتھرنوزکے حملے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔باغبان ان بیماریوں کیخلاف بارشوں کے بعد سفارش کردہ پھپھوند کش سپرے کریں ۔ ترجمان نے کہا کہ کپاس حساس فصل ہونے کی وجہ سے بارشوں، سیلابی پانی اور ہوا میں موجود نمی میں اضافہ سے متاثر ہوتی ہے۔ کاشتکار کپاس کی فصل کو مون سون کی بارشوں کے دوران نقصان سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات کریں۔جن کھیتوں میں بارش کا زائد پانی کھڑا ہوجائے تو اسے قریبی نچلے خالی، دھان، کماد یا چارے کے کھیت میں نکالنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اگر کھیت سے پانی نہ نکالاجاسکتاہو تو کھیت کے ایک طرف لمبائی کے رُخ 4 فٹ گہری اور 2 فٹ چوڑی کھائی کھود کر بارش کا زائد پانی اس میں جمع کردیں۔ بارشوں کے بعد کاشتکار اپنی فصلوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور کسی بھی بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ سے فوری رابطہ کریں۔3

تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ