08:09 pm
دیر لوئر، چترال سمیت مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا

دیر لوئر، چترال سمیت مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا

08:09 pm

 پشاور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ کل تک جاری
رہنے کی پیش گوئی کردی، دیر لوئر اور چترال سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پشاور سمیت پختون خوا میں بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے، صوبے کے مختلف حصوں میں کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جب کہ بالائی اضلاع میں برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔اسی حوالے سے پی ڈی ایم اے نے بھی تیز بارشوں اور برف باری کے نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ رابطہ سڑکیں کھلی رکھنے کے لیے پیشگی انتظامات کرے، بالائی اضلاع میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوسکتی ہیں، ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔دریں اثنا دیر لویر دوسرے روز بھی شہری علاقوں میں بارش ہوئی اور بالائی علاقوں پر برف باری وقفے وقفے سے جاری رہی۔ بارش و برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سردی سے بچنے کیلئے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔چترال میں بھی مختلف مقامات بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ چترال میں گزشتہ آدھی رات سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔ جہاں بارش رک گئی ہے وہاں گہرے بادلوں نے آسمان کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔بارش ، برفباری اور کالے بادلوں کی وجہ سے چترال میں سردی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ گھروں اور عبادت گاہوں کو گرم رکھنے کیلئے آگ جلانے کا اضافی عمل شروع ہوگیا ہے۔ دو دن سے مسلسل بارشوں سے گندم کی کاشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی