01:03 pm
ملک بھر میں بارشوں کا دوسرا راؤنڈ ۔۔۔محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی نے سب کے ہوش اڑا دئیے

ملک بھر میں بارشوں کا دوسرا راؤنڈ ۔۔۔محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی نے سب کے ہوش اڑا دئیے

01:03 pm


اسلام آباد( نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک
کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے موسم ٹھنڈا ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواء میں چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، ناران، کوہستان، ایبٹ آباد،مانسہرہ، ہری پور، باجوڑ، خیبر اور کرم ایجنسی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کی بات کریں تو راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے جس سے ان علاقوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن، مو سیٰ خیل، ژوب، پسنی، قلات اور خضدار میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسیمات کی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ، بارکھان، گوادر، کیچ، اواران، پنجگور اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، جامشورو اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج رات یا کل صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہے، مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج شام سے کراچی سمیت بالائی سندھ میں اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے باعث آج رات سے کل تک سندھ کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔جواد میمن نے بتایا کہ ان مغربی ہواؤں کے تحت کراچی میں آج رات یا کل صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ یہ سسٹم ملک پر 9 نومبر تک اثر انداز رہے گا، اس سسٹم کے نکلنے کے بعد سردی کی لہر ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ کوئٹہ کی سرد ہوائیں کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں، جن کے باعث شہر میں راتیں خنک ہو سکتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں رات کا درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

کسی نے مجھے زہر دے دیا اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی