12:59 pm
کہاں ہوگی بارش، کہاں برف اپنے ڈیرے جمائے گی۔۔۔؟محکمہ موسمیات کیجانب سےبڑی خبر

کہاں ہوگی بارش، کہاں برف اپنے ڈیرے جمائے گی۔۔۔؟محکمہ موسمیات کیجانب سےبڑی خبر

12:59 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سردی کی خشک لہر نے عوام کو مختلف
بیماریوں میں مبتلا کردیا ، ان حالات میں محکمہ موسمیات نے عوام اور سیاحوں کو بڑی خوشخبری دیدی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی اور پہاڑوں پر برفبار ی کا امکان ہے، آج شمالی بلوچستان، خیبر پخونخوا اور گلگت بلتستان خطہ پوٹوہار میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی، جبکہ کراچی میں سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں درجہ حرارت منفی 5، قلات میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تربت میں کم سے کم 11، پنجگور میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، جبکہ خضدار اور لسبیلہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے، شمالی علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بارش سے دھند کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابرآلود رہے گا، کوئٹہ، ژوب، زیارت، ہرنائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن، پشین میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، دیر، چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد ، باجوڑ، کرم، پشاور، چارسدہ اور کوہاٹ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری بھی ممکن ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد ہوگا، مری میں شام کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر،منگلہ، منڈی بہاؤالدین، جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان میں دھند کا امکان ہے۔ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے، کراچی میں صبح سے سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔


تازہ ترین خبریں

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا