02:48 pm
بارشوں ، برفباری کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بڑی خبرسنادی

بارشوں ، برفباری کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بڑی خبرسنادی

02:48 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان
میں 18 جنوری کو داخل ہو رہی ہیں، 19 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے،نے بدھ اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ۔ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، نیا سلسلہ 21 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا خدشہ ہے، بارش فصلوں اور باغات کے لئے فائدہ مند رہے گی، بارش کے دوران اور بعد میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جو کہ خشک موسم کا سبب بنے گی، نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز میں 19 اور 20 جنوری کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر 24 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ کل سے سردی کی شدت میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری