12:23 pm
ملکہ کوہسار مری میں  شدید برفباری ،بجلی غائب  ،مری تا آیبٹ آباد  روڈ ٹریفک  کیلئے بندکردیاگیا

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری ،بجلی غائب ،مری تا آیبٹ آباد روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا

12:23 pm

مری(نیوز ڈیسک) ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری ،بجلی غائب ،مری تا آیبٹ آباد روڈ ٹریفک کے لیے
بندکردیاگیا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق ملکہ کوہسار مری رات سے برفباری جاری ہے ،برفباری اور کے باعث مری اور گردونواح میں لائنوں میں پانی جم گیا ہے جس کے باعث بجلی کی بندش کا سامنا ہے، مری سے ایبٹ آباد، گلیات کی طرف سنی بینک چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ہے، برفباری رکنے پر سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ دوسری طرف محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب ،خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوگی، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشیرمیں مزید برفباری ہونے کا امکان ہے۔ مری ،گلیات اورگردونواح میں درمیانی درجے کی برفباری متوقع ہے۔