09:56 am
کس رنگ کے بال مجھ پر جچیں گے ؟

کس رنگ کے بال مجھ پر جچیں گے ؟

09:56 am

ایسی خواتین جن کے بال گہری بھوری رنگت کے ہیں یہ ہلکے درجے کا چاکلیٹی رنگ ان کے بالوں کے نچلے حصے میں نئی جان ڈالنے کے لئے مثالی ہے ۔اگر آپ اپنی شخصیت کا بولڈتاثر پیش کرنا چاہتی ہیں تو Jewel Tonesکی یہ ملٹی کلر لک آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے ۔جنوبی ایشیائی خواتین کی رنگت کے ساتھ یہ رنگ نہایت موزوں ہے ۔اگر آپ اپنی شخصیت کا نفیس پہلو اجاگر کرنا چاہتی تو یہ رنگ خصوصاً آپ کے لئے ہی ہے

 ۔نفیس فیس فریمنگ ہائی لائٹسآج کل روایتی انداز سے فوائل کی مدد سے بالوں کو رنگنے کی تکنیک کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔اب Handpainted تکنیک سے بال رنگنے کے طریقے کو ترجیح دی جارہی ہے جس کی بدولت ہائی لائٹس خاصا قدرتی تاثر پیش کرتی ہیں ۔فیس فریمنگ ہائی لائٹس کے لئے رنگوں کا انتخاب ہی بہتر ہے ۔اس رنگ کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ آپ کے بالوں کی جڑوں سے لے کر ٹپس تک رنگ بتدریج اور آہستہ آہستہ گولڈن ہوتا چلا جائے۔بے بی لائٹسنام کی مناسبت سے یہ رنگ بالوں کو بچوں کے بالوں کی مانند نفیس رکھتا ہے اور انہیں بالوں کو بنا نقصان پہنچائے ،سورج کی روشنی سے ملنے والی ہلکی چمک کا تاثر پیش کرتا ہے ۔گہری بھوری رنگت کے بالوں کی حامل خواتین جو اپنے بالوں کو بدلتے ہوئے رجحان کے ساتھ اپ گریڈ دینا چاہتی ہیں یہ رنگ ان پہ خوب جچے گا۔ان ہائی لائٹس میں ہلکے بھورے رنگوں کا حسین امتزاج نظر آتا ہے ۔اگر کسی بھی سبب قدرتی طور پر آپ کے بال سفید ہونا شروع ہو گئے ہیں تو اسے چھپانے کے لئے آپ کو جدوجہد کرنے کی ہر گز ضرورت نہیں کیونکہ اس سیزن میں چارکول اور اسمو کی رنگ خاصے ان ہیں جو کہ شوخ رنگوں سے گریز کرنے والی خواتین کے لئے مثالی انتخاب ہیں ۔چاہے آپ اسے برگنڈی کہیں یا بینگنی ،گہرا میہوگنی کہیں یا گہرا میرون یہ رنگ اس بار خاصا مقبول ہے ۔ایسی لڑکیاں یا خواتین جن کے بال گہرے بھورے یا کالے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ با ل رنگوارہی ہیں ان کے لئے یہ رنگ بہترین ثابت ہوگا جس کی رینج بمشکل تین رنگوں سے مکمل قرمزی تک ہے۔

تازہ ترین خبریں