09:33 am
خواتین اور شاپنگ

خواتین اور شاپنگ

09:33 am

یہ سچ ہے کہ خواتین کو خریداری کا بے حد شوق ہوتا ہے اور اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ کسی اصول اور پابندی کی پروا نہیں کرتیں۔جدید زمانے میں چونکہ خریداری آسان سے آسان تر ہورہی ہے اس لئے یہ سوچنا اور بھی مشکل ہو چکا ہے کہ کیا ضروری ہے اور کیا غیر ضروری ہے ۔اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ خریداری ضرور کریں لیکن یہ دھیان بھی رکھیں کہ کہیں شوق میں آپ اتنا آگے نہ نکل جائیں کہ نقصان کا ازالہ ممکن ہی نہ رہے۔یاد رکھیں بچت ہم سب کی زندگی کانصب العین ہونا چاہئے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم خریداری کے سنہری اصول اپنالیں۔

اس سلسلے میں سب سے پہلے لسٹ تیار کریں۔آپ کو جن چیزوں کی ضرورت ہے اس کی لسٹ تیار کریں اورلسٹ کے علاوہ کوئی چیز نہ خریدیں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خواتین اکثر شاپنگ مال میں تفریح کی غرض سے آتی ہیں اور پھرگھومتے پھرتے اگر کوئی چیز پسند آجائے تو خرید لیتی ہیں یہ سوچے بغیر کہ ان چیزوں کی ضرورت ہے کہ نہیں۔اس طرح آپ کی بچت بھی ہو گی اور آپ کے اکاؤنٹ میں بڑی رقم میں اضافہ بھی ہو گا۔کیسا سامان خریدا جائے خریداری کا دوسرا اصول یہ اپنائیں کہ فیشن اور ٹرینڈ کی بجائے ایسی چیزیں خریدیں جو سدا بہار ہیں۔ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ سیل میں نہ کچھ خریدیں مگر یہ جان لیں کہ سیل کیلئے لگنے والی ہر چیز فائدہ مند اور اچھی نہیں ہوتی۔کیا آپ سیل سے صرف اس لئے سامان خریدتی ہیں کہ اس کی قیمتیں کم نظر آتی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سیل پر سے خریدا گیا اکثر سامان آپ کے سائز کے مطابق نہیں ہوتا تو کیا یہ بچت ہے یا پیسے کی بربادی ہے ۔آپ سیل پر سے جب بھی خریداری کریں تو یہ ضرور دیکھیں کہ وہ آپ کی پسند اور معیار کے مطابق ہے کیا اس کا سائز مناسب ہے ،کیونکہ خریداری کا اہم اصول یہ بھی ہے کہ مناسب سامان معیاری سامان مناسب قیمت پر ضرورت کے مطابق خریداجائے ۔کم قیمت سامان جو آپ کے لئے مناسب نہ ہو پیسے کی بربادی کے علاوہ کچھ نہیں۔

 

تازہ ترین خبریں