04:20 pm
جوتے․․․شخصیت کے بہترین عکاس

جوتے․․․شخصیت کے بہترین عکاس

04:20 pm

ماہرین نفسیات کی رائے میں آپ کی شخصیت کا متاثر کن تاثر پیش کرنے میں آپ کے جوتے یا سینڈلز بھی اہم کردار اداکرتے ہیں۔آپ کے جوتے پسند کرنے اور خریدنے کا انداز کم اہمیت نہیں رکھتا۔کئی مطالعوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ فیشن کے گرو آپ کے جوتوں کے انتخاب کی بنیاد پر آ پ کی شخصیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو کہ اکثر اوقات صحیح ثابت ہوتا ہے ۔یہ آپ کی شخصیت کا پہلا تاثر پیش کرنے کی اہم وجہ بھی ثابت ہوتے ہیں ۔خریداری کے دوران آپ تو اپنے آرام اور ذوق کو ترجیح دیتے ہوں گے پر کیا آپ جانتی ہیں کہ یہ آپ کی شخصیت کا آئینہ ثابت ہوسکتے ہیں آج ہم آپ کو ماہرین کی آراء کے مطابق جوتوں کے انتخاب کے ذریعے شخصیت پر کھنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ ذرا پڑھیئے اور بتائیے ہم کس حد تک کامیاب رہے ۔
اونچی ہیلز والے بوٹ اس طرز کے جوتے پسند کرنے والی خواتین ذمہ دار ہوتی ہیں خصوصاً مشکلات کے اوقات میں انہیں صورتحال سے نمٹنا بخوبی آتا ہے ۔ ان میں فوری اور منطقی فیصلہ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔یہ خواتین مضبوط قوت ارادی کی مالک ہوتی ہیں۔ Clogs انکسارانہ اور عاجزانہ صلاحیتوں کی مالک خواتین اس طرز کے جوتے پہننے کو ترجیح دیتی ہیں ۔ایسی خواتین قدرتی حسن سے خاص رغبت رکھتی ہیں ۔ان کے لئے امور خانہ داری نبھانا اور اپنے اطراف کے لوگوں کی دیکھ بھال کرنا باعث تسکین ہوتاہے۔ اسنیکرز اسنیکرز ہر عمر کی خواتین اور لڑکیاں خوب ذوق وشوق سے پہننا پسند کرتی ہیں۔اسنیکرز کی شوقین خواتین توانا اور جواں طبیعت کی مالک ہوتی ہیں۔ایسی خواتین ہر فن مولا ہوتی ہیں جو ہر کام نہایت عمدگی کے ساتھ سر انجام دینا جانتی ہیں۔ Loafers نازک طبیعت اور ثابت قدم سوچ کی مالک خواتین Loafersکے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں ۔ یہ چیزوں اور لوگوں کو انتہائی باریک بینی کے ساتھ پرکھنے پر یقین رکھتی ہیں ۔ان کا شمار مخلص ،ایماندار اور متانت بھری طبیعت رکھنے والی خواتین میں کیا جاتاہے۔ Flats Flatsیعنی نیچی سینڈ لز یا جوتے پسند کرنے والی خواتین اکثر طبعی طور پر فیاض ہوتی ہیں ۔یہ عموماً مہذب سوچ کی مالک ہوتی ہیں ۔ان کے بات کرنے کا انداز انتہائی شائستہ اور متاثر کن ہوتا ہے ۔ ایسی خواتین مثالی دوست ثابت ہوتی ہیں۔ Stilettos محنتی اور مضبوط قوت ارادی کی مالک خواتین اس طرز کی سینڈلز پہننے کو ترجیح دیتی ہیں۔ایسی خواتین باذوق اور حسن پر ست ہوتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ بناؤ سنگھار پر بھی خاص توجہ دیتی ہیں۔ جاگنگ شوز اس طرح کے شوز با اعتماد اور منظم شخصیت کی مالک خواتین کی اولین پسند ہیں۔ یہ ورزش کرنے والی اور سیروتفریح کی شوقین خواتین ہوتی ہیں جو ایک وقت میں کئی امور نبھانے کا ہنر جانتی ہیں ۔آپ صحت مند طرز زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں۔ پمپس پمپس پہنے کا ذوق رکھنے والی خواتین کے لئے Boss Girlکی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔یہ اپنے مد مقابل آنے والی ہر شے کو شکست دینا خوب جانتی ہیں ۔ثابت قدم اور بارعجب خصوصیات کی مالک ان خواتین میں دنیا فتح کرنے کا عزم پایا جاتا ہے۔ آ پ میں بھر پور قائد انہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔ Mules Mulesجیسے آرام دہ جوتے پہننے کی شوقین خواتین زندگی کو بھر پور انداز سے جینے پر یقین رکھتی ہیں ۔یہ خوش طبع اور پر اعتماد شخصیت کی حامل ہوتی ہیں۔انہیں لوگوں کی توجہ حاصل کرنا خوب بھاتا ہے ۔ایسی خواتین بہترین عوامی مقرر ثابت ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا