04:14 pm
مختصر آنگنوں کے دلکش باغیچے

مختصر آنگنوں کے دلکش باغیچے

04:14 pm

افراتفری اور بے پناہ مصروفیت کے اس دور میں پبلک پارکوں میں جانے کے لئے وقت کا نکالنا کٹھن ہو چکا ہے ۔بڑے شہروں میں پارکوں کی جگہوں پر دس دس بارہ بارہ منزلوں کے رہائشی فلیٹوں کی تعمیر دیکھ کر ہرے بھرے پارک خواب وخیال کی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔مگر چہل قدمی بہت ضروری ہے۔ہر یالی ہمارے ہزاروں جذباتی مسائل کا حل ہے۔لمبی گہری سانسیں لے کر تازہ ہوا کو اندر اتار نابے حد اہم ہے ۔
 
آکسیجن کتنی ضروری ہے یہ بات ہم سب کے سوچنے کی ہے اوریہ کہاں سے قدرتی شکل میں دستیاب ہوگی۔کچھ ایسے ہی پرکشش تصورات اس مضمون کے ذریعے ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں دیکھئے،پڑھئے اور زندگی کے معمولات میں تبدیلی لانے کی کوشش کیجئے۔ Vertical Gardenیعنی عمودی زوائیے پر مشتمل باغ اگر آپ کے فلیٹ یا گھر میں جگہ کم ہوتو عمودی سطح کا چھوٹا سا باغیچہ بنایا جا سکتا ہے ۔ چھوٹے چھوٹے گملوں میں پسندیدہ پھول لگائیے۔کسی بھی پودے کا انتخاب کرنے سے پہلے اس کا سائز ذہن میں رکھئے۔دیواروں پر سجانے کے لئے مختلف پودے استعمال کئے جا سکتے ہیں اور دیوار کے ساتھ لکڑی کی بینچ اور چند آرائشی اشیاء مثلاً مٹی کے لیمپ ،مجسمے میں آبشار وغیرہ لگائی جا سکتی ہے۔لمبی سبز خوردنی پھلیوں اور لمبے ڈنڈوں کی مدد سے پھولوں کی بیلوں کو اوپر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ مناسب دیکھ بھال سے یہ مختصر سے رقبے کا باغیچہ بہار دکھلائے گا۔ کونے یا مختصر سے گوشے میں باغ گھر کا کوئی ایک گوشتہ مخصوص کرکے ایک ٹرے میں مختلف پودے لگائے جاسکتے ہیں اس ٹرے کو فرش اور لکڑی کے ڈیک کے ساتھ سجایا جا سکتا ہے۔لکڑی کی ایک بینچ یہاں رکھ کر شام کی چائے کا لطف لیا جا سکتا ہے۔ ہر پل ویلکم کہتی راہداری جڑی بوٹیوں مثلاً پودینہ ،روز میری ،نیاز بو اور باسل جیسے پودوں کا استعمال گھر کے داخلی حصے اور راہداری کے لئے بہترین ہے۔ ان جگہوں پر ایسے پودوں کا انتخاب گھر کو ہرابھرا اور کشادہ ہی نہیں باذوق مکینوں کی جنت نظیر رہائش گا ہ بھی ظاہر کرتا ہے ۔اس کے علاوہ ان جڑی بوٹیوں کے فوائد بھی بہت ہیں۔یہ حشرات الارض سے محفوظ بھی رکھتی ہیں ۔غذائی صورت میں بھی ان کا استعمال کیا جاتاہے۔ پاکستان میں میں بحراوقیانوس اور یورپی کھانوں کا رواج بڑھ رہا ہے یہ بوٹیاں بہت کا م آتی ہیں ۔ ٹرالیوں میں کیاریاں مارکیٹ میں ایسی مخصوص ٹرالیاں موجود ہیں وہ لی جاسکتی ہے جو دو سے تین خانوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔اوپر والے خانے میں پودے دوسرے میں باغبانی کا سامان رکھا جا تا ہے۔ان ٹرالیوں کے ذریعے لان کو خوبصورت تاثر ملتا ہے اور باغبانی کاذوق بیدار ہوتاہے۔ پھلوں کی خالی پیٹی فالتو ہر گز نہیں جب آپ موسمی پھلوں کی پیٹی خالی کر لیتی ہیں تو اسے فالتو سمجھ کر کوڑے دان میں ڈال دیتی ہیں اگر ان میں سانچے بنا کر گھریلو کا شتکاری کی جائے ۔ لیموں ،مرچیں ،ہرادھنیا،پودینہ یا ٹماٹر لگا لئے جائیں تو یقینا کچن کا بجٹ متاثر ہونے سے بچے گا بے شک یہ باغبانی طویل دورانئے کا ایک سلسلہ ہے مگر یہ انتہائی مفید تھراپی ہے۔خاص کر جن دنوں میں کوئی سبزی نایاب ہو جائے،مہنگے داموں دستیاب ہو یا اچانک کوئی چیز تیار کرنی ہو اور آپ بازار نہ جا سکتی ہوں تو یہی گھریلو کا شتکاری منٹوں میں مسئلہ حل کر دے گی۔آپ کا گھر بھی ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہے گا۔آپ کو تازہ ہوا کی تلاش میں کئی سومیل دور چل کر کسی بڑے پارک میں نہیں جانا پڑے گاہاتھ کے ہاتھ ہر یالی کا سامنا آنکھوں اور مکمل جسم کے لئے بہترین تریاق ثابت ہو گا۔شروعات کیجئے بہت جلد اپنے ہاتھوں سے بوئے بیج پھل دینے لگیں گے۔

تازہ ترین خبریں

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا