04:26 pm
بچوں کو غذائی الرجی سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟

بچوں کو غذائی الرجی سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟

04:26 pm

سب سے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ غذائی الرجی کیا ہے۔الرجی میں مبتلا شخص کے جسم میں جب الرجی کا باعث بننے والی غذا(غذائیں)داخل ہوتی ہے تو اس کا مدافعتی نظام مفلوج ہو کر خود اپنے ہی خلاف لڑنے لگتا ہے ۔اس صورتحال کو سادہ الفاظ میں اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ غذائی الرجی میں مبتلا شخص کا جسم خود کوتصوراتی طور پر یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوجاتا ہے کہ یہ غذا( جو کہ درحقیقت بے ضررہے)اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے ،جس کے بعد اس کا مدافعتی نظام اس غذا(جوکہ درحقیقت جسم کے لیے فائدہ مند ہے)کے خلاف رد عمل کے طور پر سر گرم ہو جاتاہے۔
 
بچوں میں الرجی ہر چند کہ بچوں میں الرجک ری ایکشن (غذائی الرجی کا باعث بننے والی غذاؤں کے خلاف ردعمل )معتدل ہوتاہے،تاہم یہ حقیقت الرجی میں مبتلا بچوں کے والدین کو تشویش میں مبتلا رکھنے کے لیے کافی ہے کہ کچھ الرجک ری ایکشن ’شدید‘اور ’جان لیوا‘بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق،دنیا بھرمیں 8غذاؤں کی نشاندہی کی جا چکی ہے،جو 90فیصد الرجک ر ی ایکشن کا باعث بنتی ہیں :گائے کا دودھ،مونگ پھلی ،شیل فش،انڈے ،گندم ،گری دار میوے،سویا اور مچھلی۔امریکا کے ادارے ’سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول‘کے مطابق، جن بچوں میں غذائی الرجی پائی جاتی ہے،ان میں دیگر افراد کے مقابلے میں دمہ کا مرض ہونے کے امکانات 2سے 4گنا زیادہ پائے جاتے ہیں۔ الرجی کا علاجالرجی کا علاج ممکن نہیں ہے،تاہم ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ان سے بچنے کا طریقہ ضرور موجود ہے۔بچوں (جن میں عمومی غذائی الرجی کے خطرات موجود ہوتے ہیں)کی غذا میں چھوٹی عمر سے ہی الرجی پیدا کرنے والی غذائیں شامل کرکے ان میں غذائی الرجی کے خلاف بہتر مدافعت پیدا کی جاسکتی ہے۔مونگ پھلی والی غذاؤں سے الرجی امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے 2017ء میں پہلی بار والدین کے لیے ر ہنمااصول جاری کیے،جن میں بتایا گیا کہ والدین اپنے بچوں کو الرجی سے محفوظ رکھنے کے لیے مونگ پھلی والی غذاؤں سے کب متعارف کروائیں۔این آئی ایچ نے ان رہنمااصولوں میں والدین کو تجویز دی کہ وہ بچے جن میں انڈوں سے الرجی کا خطرہ زیاد ہوتا ہے(جیسے ایگزیما،جس میں خارش کے ساتھ جلد لال ہو جاتی ہے)،انھیں 4سے 6ماہ کی عمر میں ہی مونگ پھلی کھلا دینی چاہیے۔ اس کے برعکس،جن بچوں میں الرجی کا خطرہ نہیں ہوتا،ان کی غذا میں یہ کسی بھی وقت شامل کی جاسکتی ہے۔ دیگر غذاؤں سے الرجیکلیولینڈ کلینک کے پیڈیاٹرک الرجسٹ،ڈاکٹر برائن شرائر کہتے ہیں کہ بچوں میں الرجی سے متعلق کی گئی زیادہ تر تحقیق ”مونگ پھلی بمقابلہ دیگر“کے گرد ہی گھومتی ہے۔وہ کہتے ہیں،”بچوں کی غذا میں انڈے یا دودھ کو کب شامل کرنا چاہیے،اس حوالے سے کوئی خاص مشورہ نہیں دیا گیا۔البتہ،کچھ مطالعوں سے ظاہر ہوتاہے کہ ابتدائی عمر میں بچوں کی غذا میں انڈوں کو شامل کرکے انھیں انڈوں کی الرجی سے محفوظ رکھا جا سکتاہے۔دودھ کے لیے بھی یہی بات کہی جاتی ہے“۔ڈاکٹر برائن شرائر کہتے ہیں کہ سائنسی تحقیق کی روشنی میں امریکی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصول جس قدر مونگ پھلی کی الرجی سے متعلق واضح ہیں،اتنے دیگر 7ذائی الرجیز سے متعلق نہیں ہیں۔اس حوالے سے وہ کہتے ہیں،”والدین اپنے بچوں کو ہر طرح کی غذائی الرجی سے محفوظ رکھنے کے لیے مونگ پھلی کی الرجی سے متعلق حکومت کے رہنما اصولوں کودیگر7غذائی الرجیز پر بھی لاگو کر سکتے ہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بد قسمتی سے سائنسی تحقیق اور ثبوت کی بنیاد پر جتنے ٹھوس شواہد مونگ پھلی کی الرجی پر موجود ہیں،اس قدر دیگر اقسام کی غذائی ا لرجی سے متعلق دستیاب نہیں“۔تاہم والدین کے لیے ان کا مشورہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کی غذا میں الرجی کا باعث بننے والی غذائیں ڈاکٹر کے مشورے سے ہی شامل کریں۔

تازہ ترین خبریں

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا