12:12 pm
اگر آپ سمارٹ ہیں تو بھی روزانہ ایکسرسائز کرنا اپنا معمول بنالیں

اگر آپ سمارٹ ہیں تو بھی روزانہ ایکسرسائز کرنا اپنا معمول بنالیں

12:12 pm

کوکب کاظمی:
بچے کی پیدائش خواہ نارمل ہویا بذریعہ آپریشن، وزن کم کرنے کے لئے کبھی بھی فوری طور پر ایکسرسائز شرو ع نہیں کرنی چاہیے۔ بچے کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی ہو تو بھی ایک ماہ کے بعد ایکسرسائز شرو کریں اور اگر بچہ آپریشن سے پیدا ہوا ہے تو 6 ماہ بعد ایکسرسائز شروع کریں ورنہ کئی پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں۔ اس دوران آپ کم کیلوریز(Calories) والی خواک لیں اور کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کریں ۔آج کل ایکسرسائز کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ نہ چاہتے ہوئے بھی خواتین برگر چپس اور کولڈ ڈرنک لے ہی لیتی ہیں۔
 
نہ صرف موٹاپا کم کرنے کیلئے ایکسر سائز کی جائے بلکہ اگر آپ سمارٹ ہیں تو بھی روزانہ کم ازکم ایک گھنٹہ ایکسرسائز ضرور کریں تاک وزن بڑھنے نہ پائے اور آپ کی ”فٹنس“ بر قرار رہے ۔ ویسے بھی ایکسرسائز کرنے والے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ خاص طور پر یوگا میں تو مکمل میڈیکیشن (Madication) موجود ہے۔ ایکسرسائز کرتے وقت جب آپ ناک کے ذریعے سانس باہر نکالتی ہیں یعنی (Exhale) کرتی ہیں تو یہ عمل خون کی صفائی میں مدد کرتا ہے اور گردوں کے ذریعے زہریلے مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔ دیکھا جائے تو یوگا (Yoga) اور ایروبکس (Aerobics) وغیرہ کسی ”میڈیکل ٹریٹمنٹ“ سے کم نہیں۔وہ تمام ورزشیں جو فرش پر بیٹھ کر یا لیٹ کر کی جاتی ہیں وہ جسم کے نچلے حصے مثلاََ پیٹ ،تھائز او کولہوں وغیرہ کو سڈول بنانے اور ”کیلوریز“ کم کرنے میں معاون ہوتی ہیں اورجو ورشیں کھڑے ہو کرکی جاتی ہیں وہ کندھوں ، بازووٴں اور کمر کے لئے بہترین ہوتی ہیں۔ ”ایروبکس میں زُمباایروبکس(Zumba Aerobics) ایک نئی چیز ہے جو ڈانس کے سٹیپس (Steps) پر مبنی ہے ۔ بہت تیزی سے کی جانے والی ”زُمباایروبک“ خاص طور پر پیٹ اور تھائز کیلئے ہے۔ اس ایکسرسائز کے کرنے سے چونکہ کیلوریز فوری طور پر استعمال ہو جاتی ہیں اس لئے وزن بھی تیزی سے کم ہوتا ہے کمر اور ”تھائز“ کے لئے۔ دائیں ٹانگ کو آگے کی جانب پھیلائیں اور بائیں ٹانگ کو موڑ کر فرش پر ہی رہنے دیں پھر آگے کی جانب جھکتے ہوئے اپنا سر گھٹنے پر رکھیں اور دونوں ہاتھوں سے اپناہی پاوٴں تھام لیں۔ پیٹ اور تھائز(Thighs) کیلئے۔ فرش پر سیدھی لیٹ جائیں اور اپنی دائیں ٹانگ اس طرح موڑ ریں کہ گھٹنا اوپر کی جانب رہے۔ اب سر کو دونوں ہاتھوں سے تھام کر دائیں جانب اس طرح جھکیں کہ آپ کے بائیں بازو کی کہنی کی رُخ دائیں گھٹنے کی طرف ہو جائے۔ اس دوران آپ کی کمر کا کچھ حصہ کولھے اور بائیں ٹانگ فرش سے لگے رہنے چاہئیں ۔ اسی طرح یہی ایکسرسائز بائیں رُخ پر کریں چونکہ یہ تیزی سے کی جانے والی زُمبا ایروبک ہے لہٰذا اس سے کیلوریز بہت تیزی سے برن (Burn) ہوتی ہیں۔ پیٹ کے نچلے حصے کا وزن کم کرنے کیلئے۔ فرش پر سیدھی لیٹ کر اپنی دونوں ٹانگیں آہستہ آہستہ اوپر اٹھائیں اور دائیں ٹانگ کو اوپر کرتے ہوئے دائیں پاوٴں کی ایڑھی بائیں پاوٴں کی انگلیوں پر رکھیں اس کے ساتھ ہی توازن بر قرار رکھنے کے لئے دونوں ہاتھوں سے سر کو اوپر کی جانب اٹھائیں۔

تازہ ترین خبریں

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا