05:15 pm
موسم سرما میں بدلیں دیواروں کارنگ

موسم سرما میں بدلیں دیواروں کارنگ

05:15 pm

اب ہمارے ملک میں موسم سرما اینٹری دینے والا ہے ۔اس موسم میں ماؤں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔تاکہ بچے تندرست رہیں چونکہ یہ موسم زیادہ تر کمروں میں گزرتاہے اس لئے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کمروں کی خوبصورتی کیلئے دیواریں ایک بار پھر پینٹ کرنے کا مشورہ دیں گے تاکہ آپ کے کمرے خوبصورت لگیں اور آپ بوریت کا شکار بھی نہ ہوں دراصل سارا دن کام کاج کرکے اور آفس کی مصروفیات سے بھراوقت گزارنے کے بعد جب انسان گھر پہنچتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ گھر کا اندرونی ماحول باہرکی مشکلات سیکنڈوں میں بھلانے کا سبب بن جائے۔
 
اور اس خواہش کی تکمیل کے لئے جہاں گھرکی صفائی وستھرائی اور سلیقہ مندی معنی رکھتی ہے وہیں گھرکی آرائش وتزئین بھی خاصی دلچسپی رکھتی ہے۔ دیواروں کارنگ وروغن ہو یا بیڈ پر بچھی بیڈشیٹ کا رنگ ،قدرتی خوبصورتی کے حصول کی غرض سے لگائے گئے پودے ہوں یا بیڈ روم کا فرنیچر ہر ایک چیز انسان کی شخصیت اور مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے اور موسم سرما کی آمد ہو تو گھر کی دیواروں خاص طور پر بیڈ روم کی دیواروں پر کروایا گیا رنگ وروغن انسان کے موڈ میں حیرت انگیز تبدیلی لاتاہے۔ گھر کے درودیوار کا رنگ وروغن بد نما ہوتو بے چینی محسوس ہونے لگتی ہے۔فی زمانہ گھروں کو رنگ وروغن کرنے کا رجحان عام ہو رہا ہے ۔ماہرین جہاں موسم سرما میں کچھ خاص رنگ زیب تن کرنے کا مشورہ دیتے ہیں وہیں اس موسم میں دیواروں کے رنگ وروغن کے لئے بھی کچھ خاص رنگ مختص کر دیتے ہیں تو اگر آپ بھی اس موسم میں دیواروں کو رنگنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آج کا مضمون آپ کے لئے زیادہ سود مند ثابت ہو گا۔ ہلکا نیلا(اسکائی بلو) اسکائی بلو(آسمانی)رنگ سکون کی علامت قرار دیا جاتا ہے ۔اگر آپ اپنے بیڈ روم کے لئے ٹھنڈے اور پر سکون ماحول کے خواہشمند ہیں تو یہ رنگ آپ کے لئے ہی ہے زیادہ نہیں بس ذرا سمندر اور آسمان کے بارے میں سوچ لیں۔انٹیر یئر ماہرین آسمانی رنگ کو کڈز رون کے لئے بہترین قرار دیتے ہیں چاہے یہ لڑکے کا کمرہ ہو یا لڑکی کا ۔ اس کے علاوہ بھی یہ رنگ ہر کمرے میں اچھا لگتاہے اور لکڑی کے فرش کے ساتھ ہوتو کیا ہی کہنے۔مختلف سروے نتائج کے مطابق ایسے افراد جو اپنے بیڈ روم میں نیلے رنگ کا انتخاب کرتے ہیں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دیر تک نیند پوری کرتے ہیں۔ ہلکا نارنجی سنی یلو(ہلکا نارنجی)رنگ آپ کے گھر کے ماحول کو تازہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں مددگار ہے۔ ایک لمحے کے لئے اپنی آنکھیں بند کیجئے اور تصور کیجئے کہ جب آپ صبح اپنے کمرے میں بیدار ہوں اور کھڑکی سے چھن کر آنے والی دھوپ آپ کی دیواروں کو مزید روشن کررہی ہوتو یہ تاثر کس قدر خوشگوار ہو گا۔اس رنگ کے مزید خوشگوار تاثر کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ سفید یا گرے رنگ کے فرنیچر یا سجاوٹی اشیاء کا استعمال زیادہ کیا جائے۔ ہلکا سبز موسم گرما میں آپ کے گھر کی دیواروں کے لئے ہلکا سبز رنگ بھی خاصا مناسب قرار دیا جاتاہے۔ ٹھنڈا،پر سکون اور نفیس ہونے کی بدولت یہ رنگ ان دنوں مقبول ٹرینڈی کلرز میں شمار کیا جاتاہے۔یہ ایک بہار کا سا انداز دیتا ہے اور آپ کے کمرے میں جان ڈال دے گا۔اس رنگ کے لئے مزید خوشگوار تاثر قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہلکے رنگ کی سجاوٹی اشیاء اور فرنیچر کا استعمال زیادہ کیا جائے۔ ہلکا بنفشی ویسے تو ہر رنگ میں ایک خاص چمک اور دلکشی چھپی ہوتی ہے لیکن اگر بات کی جائے لیونگ روم کی تو ماحول کو پر لطف اور دلکش بنانے کے لئے ہلکے بنفشی رنگ کا استعمال بھی مناسب قرار دیا جا سکتاہے یہ آپ کے لیونگ روم کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ گلابی لائٹ پنک کلر کا استعمال اگر بیڈ روم کی دیواروں کے لئے کیا جائے،لیونگ روم یا ڈرائنگ روم آپ کے گھر کو خوبصورت بنانے کے لئے کافی ہے گلابی رنگ کا فرنیچر اور اس رنگ کی دیواریں آپ کے گھر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کافی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری