03:31 pm
لمبے بال نہیں تو ہیئر ایکسٹینشن ہی سہی

لمبے بال نہیں تو ہیئر ایکسٹینشن ہی سہی

03:31 pm

یہ دلچسپ سوال ہے خاص کر چھوٹے بالوں والی خواتین کے لئے،یہ ایکسٹینشن مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔جنہیں لگانے سےStreaksکا گمان بھی ہوتاہے۔بہت سی لڑکیاں اپنی پسندیدہ فنکاراؤں کی طرح دلکش نظر آنا چاہتی ہیں اور بہت سی خواتین تقاریب میں منفرد اور دلکش نظر آنا چاہتی ہیں تو سلم اسمارٹ ہونا،چہرے کی جلد کا خیال رکھنا اور ساتھ ہی ساتھ بالوں کی خصوصی نگہداشت بھی کرتی ہیں۔
ہیئر ایکسٹینشن کیوں استعمال کی جائیں بظاہر تو ان کا کام بالوں کی لمبائی کو ظاہر کرنا ہی ہے لیکن اگر کسی وجہ سے آپ بالوں کو بر وقت ترشوا نہیں سکیں یا کٹنگ خراب ہو گئی ہوتو یہ ایسی خامیوں کو دورنہ سہی تو کم از کم چھپا ضرور لیتی ہیں۔اگر آپ کے بال پتلے ہیں تو یہ اس کمی کو بھی پورا کرتی ہیں کم از کم دیکھنے والے ان کے گھنے پن سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اب آپ بالوں کو تر شوائے بغیر ان کی اسٹائلنگ کر سکتی ہیں۔ان کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کے بالوں اور ان میں لگائی جانے والی کیمیائی مصنوعات یا اسٹائلنگ ٹولز کے درمیان ایک حفاظتی تہہ کا کام دیں گی۔اب خوبصورت بال آپ کی شخصیت کا اعتماد بحال کر دیں گے۔یہ ایکسٹینشن اصلی بالوں سے بھی تیار کئے جاتے ہیں اور سینتھٹک فائبر سے بھی بنائے جاتے ہیں۔ آپ کوشش کریں کہ اصلی بالوں والے ہی خریدیں۔سینتھٹک فائبر قدرے مصنوعی تاثر دیتے ہیں۔ذیل میں ان کی مختلف اقسام کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ 5اقسام کون کون سی ہیں اور آپ پرکونسا رنگ جچے گا یہ ماہرانہ مشورہ آپ کی ہیئر اسٹائلسٹ دے گی۔ہم یہاں بنیادی باتیں شائع کررہے ہیں۔ پہلی قسم کیراٹن اپلائٹڈ ایکسٹینشن اس کے ایک سرے پر کیراٹن بیس خشک گلولگایا جاتا ہے اور انہیں سر کی جلد کے ساتھ چپکا دیا جاتاہے۔ دوسری قسم Waves یہ ایسے ہیئر ایکسٹینشن ہیں جنہیں سوئی کے ساتھ سیا جا تاہے اور یہ آپ تین ماہ تک لگائے رکھ سکتی ہیں۔ تیسری قسم Tapeہے جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ٹیپ کی مدد سے بالوں میں چپکائے جاتے ہیں۔ Glue Tape یہ چوتھی قسم ایسی ہے جس میں ٹیپ کے ساتھ ہمیں گوندبھی درکار ہوتی ہے۔ Chip On ان کے اوپری سرے پر ایک کلپ لگا ہوتاہے جسے بالوں میں ایڈجسٹ کر دیا جاتاہے۔ان ایکسٹینشن کو آپ عارضی ،کلیتاً مستقل یا اکاد کا تقریب میں نیم مستقل بھی لگا سکتی ہیں۔نیم مستقل طور پر لگانے کی صورت میں آپ چھ سے آٹھ ہفتے انہیں لگا رہنے دیں۔شادیوں کی تقاریب اور خصوصاً اپنے گھر کی تقریبات ہفتہ بھر تو چلتی ہی ہیں چنانچہ اس موقع کے لئے یہ تجویز بری نہیں۔ آپ موقع محل کے حساب سے اپنی زیبائش مکمل کرلیں۔ احتیاطی تدابیر اگر آپ اکثر وبیشتر ہیئر اپلائنسز استعمال کرتی ہیں توTapeوالی قسم آپ کے لئے موزوں نہ ہو گی۔آپ کیراٹن ایکسٹینشن لگائیے۔ اگر آپ بار بار ہیئر کلر تبدیل کرتی ہیں تو کیراٹن ایکسٹینشن آپ کے لئے مناسب نہیں رہے گی۔ انہیں لگانے کے بعد دیکھ بحال لازمی ہے۔ ہلکے پھلکے ایکسٹینشن لیجئے ورنہ یہ آپ کے بالوں کو کھینچ کر توڑنے لگیں گے۔انہیں روزانہ دن میں متعدد بار برش کیا جائے اور انہیں خشک اور روکھانہ رہنے دیں۔انہیں لگوانے کے بعد کس کے چوٹی نہیں بنانی چاہئے۔بار بار ایکسٹینشن لگوانے اور نکلوانے سے بال کمزور ہو جاتے ہیں۔اگر آپ نے Permanentہیئر ایکسٹینشن لگوائے ہیں تو اچھی کوالٹی کی ہیئر پراڈکٹس بھی استعمال کریں۔اس بات کا بھی خیال رہے کہ قدرتی بالوں کے بڑھنے کے بعد ان میں لگے ایکسٹینشن کھنچنے لگتے ہیں انہیں دوبارہ لگوانا پڑتاہے۔

تازہ ترین خبریں

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں  ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

 سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

 احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

 آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش