03:06 pm
ناخنوں کی حفاظت اور صفائی

ناخنوں کی حفاظت اور صفائی

03:06 pm


اگر ناخنوں کی دیکھ بھال اور صفائی باقاعدہ نہ کی جائے تو وہ کھردرے ،خراب اور بد شکل ہو جاتے ہیں۔جب لاپروائی اور احتیاطی سے ناخنوں کی ایسی حالت ہو جائے تو ان کو صاف ستھرا رکھنے کی پوری کوشش کی جائے۔پہلے تو ان کو داغ دھبے دور کرنے والی پالش میں روئی کا پھایا ترکر کے ناخنوں سے پہلے لگا ہوارنگ دور کر دیا جائے،جونئی تہذیب کے مطابق خوش نمائی کیلئے لگایا جاتاہے۔
 
یا پرانے رسم ورواج کے مطابق مہندی لگانے سے ہاتھوں اور ناخنوں کو رنگین کر لیا جاتاہے۔رنگ دور کرکے ناخنوں کو اچھی طرح رگڑ اور مل دیا جائے۔پھر کسی تیز ناخن گیر یا نیل کٹر سے انہیں گول کاٹ دیا جائے۔مگر اس میں احتیاط رکھی جائے کہ ناخن دونوں طرف سے زیادہ گہرے کاٹے یا کھر درے نہ ہو جائیں ورنہ بد نما ہو جاتے ہیں ۔ انگلیوں کے سروں یعنی ناخن والے پوروں کو روزانہ تین منٹ تک صابن ملے نیم گرم پانی میں ڈبوئے رکھنا چاہیے۔ اس عمل میں ناخن اچھی طرح صاف ہو جاتے ہیں۔اور ناخن کی جڑ پر جھلی کی طرح جو کھال ہوتی ہے وہ نرم وملائم ہو جاتی ہے اس کے بعد انگلیوں کو خشک کر لینا چاہیے۔اور ملائم شدہ کھال کو تولیہ سے آہستہ آہستہ ہٹا دینا چاہیے۔کیونکہ وہ پانی میں تر ہونے کی وجہ سے پھول جاتی ہے۔اگر غسل کے بعد روزانہ یہ عمل کیا جائے تو ناخن کی جڑ کی طرف کی جھلی جو کہیں سے پھٹ کر تکلیف پہنچاتی ہے اور ہاتھوں کی خوبصورتی کی دشمن ہوتی ہے اس سے نجات حاصل ہو جائے گی۔ کسی چھوٹی لکڑی کے سرے پر روئی کا پھا یا لپیٹ کر تمام طرف سے ناخنوں کو صاف کرلینا چاہیے۔ ناخنوں پر ان کی جڑ سے کناروں تک اور کناروں سے نچلے حصے کی طرف پالش کا ایک ہلکا لیپ لگا یا جائے۔ہر ناخن پر ہلکا لیپ کرنے کیلئے برش کو ہرد فعہ وارنش میں ہلکا تر کر لینا چاہیے۔اگر وارنش زیادہ لگ جائے تو برش کے بالوں کو شیشی کے کناروں سے رگڑ کر کم کر دینا چاہیے۔ اس طرح ناخنوں پر پالش کاایک ہموار اور صاف لیپ ہوجائے گا۔اور پالش اِدھر اُدھر نہیں پھیلے گا چار پانچ منٹ تک یہ پہلی تہہ خشک ہو جائے گی۔اس کے بعد دوسری تہہ لگائی جائے اگر ناخن ساخت کے اعتبار سے چوڑے ہوں تو انہیں ہر طرف سے ایک باریک خط کے برابر پالش کی تہہ کیے بغیر چھوڑدیا جائے اس عمل سے ناخن چوڑے نہیں معلوم ہوں گے ناخن کے جڑ سے ملا ہوا سفیدرنگ کا جو گول اور چھوٹا دائرہ ہوتاہے اسے وارنش کے بغیر نہ چھوڑا جائے ورنہ ناخنوں کی چوڑائی نمایاں ہونے لگتی ہے اور وہ چھوٹے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ اگر ان ہدایتوں کے مطابق باقاعدہ ناخنوں کی دیکھ بھال اور صفائی وغیرہ کی جائے تو وہ نہایت صاف ستھرے اور خوش نماہو جاتے ہیں ۔اور اس عمل کیلئے روزانہ نصف گھنٹے سے بھی کم وقت خرچ ہوتاہے۔

تازہ ترین خبریں

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

 فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

 اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

  ڈیری آئٹم اور خام تیل پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس سے فیول مہنگا ہوگا تو بجلی مہنگی ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل

ڈیری آئٹم اور خام تیل پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس سے فیول مہنگا ہوگا تو بجلی مہنگی ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل

حکومت کے 3 سال پورے ہوگئے کوئی ایک دعویٰ بھی سچا نہ ہوا۔افتاب شیرپاو

حکومت کے 3 سال پورے ہوگئے کوئی ایک دعویٰ بھی سچا نہ ہوا۔افتاب شیرپاو

ماضی کی حکومتوں نے کسان کو مار دیا تھا، ہم کسانوں کو قرضے دےر ہے ہیں۔ صداقت علی عباسی

ماضی کی حکومتوں نے کسان کو مار دیا تھا، ہم کسانوں کو قرضے دےر ہے ہیں۔ صداقت علی عباسی

کراچی سندھ کا حصہ ہے اور وفاق اپنے صوبوں کو نظرانداز نہیں کرتا۔ اسد عمر

کراچی سندھ کا حصہ ہے اور وفاق اپنے صوبوں کو نظرانداز نہیں کرتا۔ اسد عمر

 بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے۔بلاول بھٹو

بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے۔بلاول بھٹو