03:08 pm
فیشل چہرے کو نکھار بخشتاہے

فیشل چہرے کو نکھار بخشتاہے

03:08 pm

میک اپ کرنے سے پہلے جلد کی صفائی ضروری ہے اور وہ صفائی آ پ کو فیشل سے حاصل ہو سکتی ہے۔فیشل کا طریقہ درست نہ ہوتو چہرہ خوبصورت ہونے کے بجائے بد نما بھی ہو سکتا ہے۔چہرے کے لیے فیشل ضروری ہے کیونکہ یہ چہرے کی خوبصورتی اور اس کی زندگی کو بڑھتا ہے ۔اگر چہرہ فیشل کے بغیر چالیس سال تک خوبصورت رہ سکتاہے تو فیشل سے چہرے کی خوبصورتی مزید دس پندرہ سال تک بڑھ جائے گی اور اگرمسلسل خیال رکھا جائے تو بڑھاپے تک چہرے کو خوبصورت اور جھریوں سے پاک رکھا جا سکتاہے۔
 
فیشل کروانے سے پہلے کچھ اہم عوامل کا خیال رکھنا ضروری ہے جن میں عمر سر فہرست ہے۔فیشل کروانے کی عمر کم از کم 30سال ہونی چاہیے پھر فیشل کے لیے چہرے کی جلد کو بھی مد نظر رکھا جاتاہے۔مختلف چہروں کے لیے مختلف قسم کے اسکن ٹانک کلینزنگ ملک،سوتتھنگ لوشن اور فیس ماسک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر چیک کرناچاہیے کیونکہ فیشل میں مساج کرنے اور اسٹیم دینے سے بلڈ پریشر میں مزید اضافہ ہو سکتاہے جو نقصان دہ ہے۔ فیشل کا طریقہ جلد کی نوعیت اور بلڈ پریشرچیک کرنے کے بعدجب یہ اطمینان ہو جائے کہ اس چہرے پر فیشل ہو سکتا ہے تو سب سے پہلے کلینرنگ ملک سے چہرے کو صاف کرلیں۔اس کے بعد ٹشو پیپر سے صاف کرکے اس پر اسکن ٹانک لگائیں اور پھرمناسب موئسچرائزر سے مساج کریں۔ہمیشہ نیچے سے اوپر کی طرف مساج کریں تاکہ جلد نہ ڈھلکے۔ بھاپ (اسٹیم) آدھے پونے گھنٹے مساج کرنے کے بعد چہرے کو ٹشوپیپر سے صاف کریں۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں پانی ابال لیں پھر اس کھولتے ہوئے پانی کو اوپر منہ رکھیں اور ایک بڑے تولیے سے چاروں طرف سے چہرے ڈھک دیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکلنے پائے۔تقریباً دس سے پندرہ منٹ بھاپ لیں اس کے بعد تولیے سے منہ صاف کریں اور رگڑ رگڑ کر صاف کریں تاکہ سارا میل باہر نکل جائے۔ ماسک فیشل میں سب سے آخر میں ماسک استعمال کیا جاتاہے جو مختلف طرح کا ہوتاہے مثلاً خشک جلد کے لیے الگ ماسک ہوتاہے اور رنگ نکھارنے کے لیے الگ ماسک ہوتاہے۔ ہم یہاں آپ کو مختلف طریقے بتاتے ہیں آپ اپنی مرضی کے مطابق یہ ماسک استعمال کر سکتی ہیں۔ خشک جلد کے لیے ماسک ململ کا ایک ٹکڑا چہرے کے برابر کاٹ لیں اور اسے ناک اور آنکھوں سے کاٹ کر سوراخ بنالیں۔بادام روغن زیادہ گرم نہ کریں اس کپڑے پر اچھی طرح لگا کر چہرے کو پہلے ماسک کی مانند ڈھانپ لیں ۔اس ماسک کو آدھا گھنٹے لگارہنے دیں یہ ماسک رات کو لگایا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ اس کپڑے کو اتار کر میل صاف کرلیں۔صبح چہرے کونیم گرم پانی سے دھو لیں۔ رنگ نکھارنے کے لیے ماسک رنگت نکھارنے کے لیے کچا آلو پھیلا کر اسے دو حصوں میں تقسیم کریں اور ایک ٹکڑا لے کر چہرے پر اچھی طرح کچل کر یا پیس کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں۔اسے بھی رات کو ہی استعمال کریں۔تمام رات اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا۔ صبح روئی کو پانی میں بھگو کر صاف کرلیں۔ شہد کا ماسک امریکہ میں چہرے کی جھریاں اور لٹکی ہوئی جلد کے لیے شہد کا لیپ کیا جاتاہے شہد اور انڈے کی سفیدی ہم وزن لے کر میدے میں پیسٹ سی بنالیں۔اسی پیسٹ کو آنکھیں چھوڑ کر تمام چہرے پر لگائیں۔پندرہ منٹ بعد گرم پانی سے دھولیں اور لوشن لگائیں۔ کھیرے کا ماسک کھیرا چہرے کے لیے بہترین ہے۔ کھیرے کا ماسک لگانے کے لیے کھیرے کے پتلے گول قتلے کاٹ کرپورے چہرے پر لگائیں(کھیرا لگانے سے پہلے چہرے پر تھوڑا سا بے بی آئل لگائیں)ایک گھنٹے بعد دھولیں۔ انڈے کی سفیدی کا ماسک ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹ لیں اور اسے چہرے پر لگائیں۔اگر چاہیں تو ایک چمچہ لیموں کا رس شامل کرلیں۔پندرہ منٹ بعد دھولیں آپ خود واضح فرق محسوس کریں گی۔

تازہ ترین خبریں

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

بلوچستان ہائیکورٹ کا خواتین کے وراثتی حق کو محفوظ بنانے پر زور

بلوچستان ہائیکورٹ کا خواتین کے وراثتی حق کو محفوظ بنانے پر زور

 بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ وجہ کیابنی؟ جانیں

بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ وجہ کیابنی؟ جانیں

چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ ،3افراد جاں بحق ، واقعہ کہاں پیش آیا؟ جانیں 

چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ ،3افراد جاں بحق ، واقعہ کہاں پیش آیا؟ جانیں 

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

سفری پابندی سے متعلق اہم خبر۔۔۔!!!  حکومت کا حتمی فیصلہ ،مسافر مشکل میں پھنس گئے

سفری پابندی سے متعلق اہم خبر۔۔۔!!! حکومت کا حتمی فیصلہ ،مسافر مشکل میں پھنس گئے

شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید

 شوباز حکومت نے فنی تعلیم اور روزگار کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت برتی ،فردوس عاشق اعوان

شوباز حکومت نے فنی تعلیم اور روزگار کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت برتی ،فردوس عاشق اعوان

مون سون سپیل کب تک جار ی رہے گا؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بالآخر بتا دیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

مون سون سپیل کب تک جار ی رہے گا؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بالآخر بتا دیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ ،فی کلوقیمت کہاں تک پہنچ گئی

چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ ،فی کلوقیمت کہاں تک پہنچ گئی

لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، بلاول صاحب آپ چاہتے کیا ہیں؟ اسد عمر

لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، بلاول صاحب آپ چاہتے کیا ہیں؟ اسد عمر

گرمی کے موسم میں سردی کے مزے، پاکستان میں کہاں کہاں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی

گرمی کے موسم میں سردی کے مزے، پاکستان میں کہاں کہاں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! ترین گروپ کے نذیرچوہان بارے بری خبرآگئی، ہسپتال منتقل

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! ترین گروپ کے نذیرچوہان بارے بری خبرآگئی، ہسپتال منتقل