03:13 pm
شادی کا دن ہے تیاری کیسی ہو؟

شادی کا دن ہے تیاری کیسی ہو؟

03:13 pm

شادی کا دن زندگی کا سب سے اہم دن ہوتاہے۔لڑکیاں تو اس دن کیلئے اپنی پوری زندگی انتظار کرتی ہیں۔منصوبے ترتیب دیتی ہیں ۔فیشن میگزین کی مدد سے نئے اور مقبول فیشن پر نظر رکھتی ہیں۔شادی کا جوڑا کیسا ہو گا۔اس کے ساتھ زیور کیسا بنے گا۔پھول کس رنگ کے ہونگے۔دوپٹہ لینے کا انداز،میک اپ،بالوں کا جوڑا،ہاتھ کی مہندی اور پیروں کی پائل ۔
 
ہر چیز پہلے ہی طے کرلی جاتی ہے۔ لیکن یہ سب تو حسن ودلکشی کو چار چاندلگانے کے سامان ہیں۔اصل خوبصورتی تو اچھی صحت میں چھپی ہے جو جلد اور بالوں سے ظاہر ہوتی ہے۔اور بات جب دُلہن کے بالوں اور جلد کی ہوتو اچھی طرح سوچنے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ایک دلہن کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ اسے اپنی جلد اور بال کی صحت کا خیال کب سے کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں بیوٹی ایکسپرٹس مشورہ دیتے ہیں کہ ایک دلہن کو اپنی شادی سے چھ ماہ پہلے اپنی جلد اور بالوں کا خیال شروع کر دینا چاہئے۔ اس آرٹیکل میں ان خواتین سے مخاطب ہیں جن کی شادی ہونے والی ہے ۔اس آرٹیکل میں ہم بتائیں گے کہ آپ کی شخصیت کے مطابق بہترین ہر کام اور اسٹائل کونسا ہے اور شادی سے پہلے جلد کا خیال رکھنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ بالوں کا ہیئر کلر شخصیت کو منفرد روپ عطا کرتاہے۔ اس لئے شادی کے روپ میں چار چاند لگانے کیلئے ان کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔آج ہیئر کلر اور ہیئر اسٹائل کی وسیع رینج دستیاب ہے لیکن آپ اپنی شخصیت اپنے چہرے مہرے کے مطابق ہی انتخاب کرکے کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔آپ کے لیے چھوٹے بال مناسب ہیں یا بڑے بالوں کا رنگ قدرتی ہونا یا آپ کی جلد اور شادی کے جوڑے کے عین مطابق ۔یہ سب باتیں جاننے کیلئے آپ کو تھوڑی محنت تو کرنا ہو گی۔ لیکن یقین جانیے جب آپ اپنی جلد،اپنے بال ،اپنی رنگت،اپنی شخصیت ،اپنی دلچسپی کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کریں گی تو بہترین نتائج حاصل کرنا نا ممکن نہ ہوگا۔ بالوں کیلئے ہیئر کلر منتخب کرنے کے بعد یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا برائیڈل لک کیا ہو گا۔مشرقی روایت کے مطابق آن بان اور شان سے تیار ہونے والی دلہن کو سرخ رنگ کے گہرے شیڈز چیری اور کو پر منتخب کرنی چاہیے۔ آپ ان بالوں کو دلکش انداز میں ہائی لائٹ کے طور پر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ ماڈرن دلہن:جب ہم ماڈرن دلہن کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے خیال آتاہے کہ اس دلہن کے بال چھوٹے ہونگے اور اس کا لباس مغربی طرز کو ہو گا۔ لیکن ماڈرن دلہن کا مطلب وسیع ہے۔یہ رواج اور ثقافت کو خاص انداز میں اپنانے کا نام ہے ۔شادی کے دن کیلئے جیسا انداز منتخب کیا جائے گا۔ ساری تیاری اس کے مطابق ہی کی جائے گی۔ہیئر کلر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آج رنگوں کی ایک وسیع رینج دستیاب ہے اور خواتین اپنی رنگت کے مطابق بہترین انتخاب کرتی ہیں۔مشرقی رنگ وادب کی مالک لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بالوں کو قدرتی رنگت سے مختلف رنگ اپنائیں۔بہتر ہے کہ دھیمے اور نرم شیڈز استعمال کریں۔دھیمے شیڈز آپ کی شخصیت کو خوبی سے نکھارنے کا سبب بنتے ہیں ۔ اس لیے کوشش کریں کہ ہمیشہ دھیمے مگر گہرے شیڈز استعمال کریں۔ہیئر ایکسپرٹ کا مشورہ ہے کہ اگر آپ کے بالوں کی لمبائی کندھے تک یا اس سے کچھ زیادہ ہے تو بالوں کو تکونی پینل کے انداز میں رنگ لیجیے۔ سادگی سے سجی دُلہن: ہیئر ایکسپرٹ یوں تو کئی دلفریب رنگوں کوبالوں پر آزمانے کا مشورہ دیتے ہیں۔لیکن یہ بھی اہم ہے کہ آپ اپنی تیاری میں سادگی کی اہمیت مد نظر رکھیں۔ اگر آپ اپنے بالوں کا رنگ تبدیل کرنا نہیں چاہتیں یا قدرتی رنگ سے مختلف رنگ کو بورے بال رنگ لینے کیلئے استعمال نہیں کرنا تو آپ کے لیے بہترین آپشن یہ ہے کہ آپ بالوں کے سرے کو دھیمے سے رنگ لیں۔ شادی کی تیاری میں جلد کا خیال سب سے اہم ہے۔اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ چھ ماہ پہلے سے اسکن کیئر روٹین کا آغاز کر دیں۔ اسکن ایسڈز:یہ جلد کیلئے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔ بشر طیکہ ان کو جلد کو مناسبت سے جلد کے مسائل سمجھتے ہوئے استعمال کیا جائے۔اگر جلد پر اچانک دانے پھوٹ پڑیں تو ایسی میک اپ مصنوعات استعمال کریں جن میں Salicylic Acidموجودہو اگر جلد پر فائن لائنز موجود ہوں توGlycolic aCidکا استعمال آپ کے مسئلے کو بہتر انداز میں حل کرے گا۔ آخر میں ایک بات یاد رکھیے کہ ڈائٹنگ نہ کریں۔اکثر لڑکیاں شادی پراپنا وزن کم کرنے کے لئے اتنی بے تاب ہوتی ہیں کہ کھانا چھوڑ دیتی ہیں۔وزن کم کرنا اچھی بات ہے لیکن اس کیلئے6ماہ قبل ہی اپنے آپ کو فٹ رکھیں،واک کریں۔باقاعدگی سے ورزش کریں اپنی صحت بہترین رکھیں اس طرح آپ کی جلد بھی بہترین لک دے گی۔

تازہ ترین خبریں

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

 اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اس سے تواچھاتھادرخواست نہ ہی دیتے ،کراچی کاضمنی انتخاب،دوبارہ گنتی میں کس امیدوارنے بازی مارلی۔۔۔جان کربڑے بڑوں نے سرپکڑ لیے

اس سے تواچھاتھادرخواست نہ ہی دیتے ،کراچی کاضمنی انتخاب،دوبارہ گنتی میں کس امیدوارنے بازی مارلی۔۔۔جان کربڑے بڑوں نے سرپکڑ لیے