04:39 pm
خوشبو لگاؤ جان محفل بن جاؤ

خوشبو لگاؤ جان محفل بن جاؤ

04:39 pm


زینب مغل
پر فیوم زمانہ قدیم سے ہی انسان کے استعمال میں ہے کیونکہ اس کا استعمال باذوق ہونے کی گواہی دیتاہے۔اس کو استعمال کرنے والا محفل میں توجہ کا مرکز بن جاتاہے۔پر فیوم کا استعمال نہ صرف باذوق ہونے کی علامت ہے بلکہ ہر فیشن کے ساتھ امارت اور شان وشوکت بھی بنتا جارہاہے۔پارٹیز یا فنکشن میں خواتین اپنی دل پسند خوشبو لگا کر جاتی ہیں اور دوسروں کی خوشبو پر کمنٹس کرنا اور اپنی خوشبو کے بارے میں بتانا پسند کرتی ہیں۔
 
پر فیوم کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ہزاروں برس سے انسان پرفیوم استعمال کرتا آرہا ہے۔پر فیوم کا لفظ ایک لاطینی لفظ(Perfumem)سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں دھویں کے ذریعے۔ایشیاء میں خوشبو کا فن مصری آرٹ سے بالکل مختلف ہے۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ کچھ پر فیومز کی تیاری میں کچھ بہت عجیب وغریب اشیاء بھی شامل ہوتی ہیں۔ مثلاً”جنگلی بلی کی بڑی آنت کے غدود،نیولے کے غدود،تمباکو،وہیل مچھلی کے پیٹ میں موجود عنبر اور کچھ خاص غدود،۔ مشک بھی ایک خاص قسم کے ہرن کا ناف کے غدود سے حاصل ہوتاہے۔مشہور ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر لوپز کو اپنے نام کو برانڈڈپرفیوم بنوانے کا خیال اس طرح آیا کہ اس کو اپنے گھر کے لان کے پچھواڑے لگے درختوں اور مختلف پھولوں کے پودوں اور پتوں سے مل جل کر ایک انتہائی دلفریب مہک آتی تھی۔اس نے ماہر پر فیوم سازوں کو بلا کر وہ خوشبو سونگھائی اور بلا خران ماہرین نے بالکل ویسا ہی پرفیوم تیار کر لیا جو آج مارکیٹ میں جنیفرلوپز کے نام سے دستیاب ہے۔ اسی طرح مشہور گلوکارہ ماریا کیری نے اپنے نام کا پرفیوم ایم”M“مارکیٹ میں متعارف کروایاہے۔ برصغیر میں بھارت کا ایک شہر قنوج انتہاء شہرت کا حامل ہے۔قنوج کے عطر بہت مشہور ہیں۔یہ شہر صدیوں سے عطریات کا مرکز رہا ہے،جہاں کا شمامتہ العنبر اور گل بہت مشہور عطر ہے،دھند کا اصلی عطر دہن العود خالص ہے،جس کی تعریف پرانے دواین عرب میں ملتی ہے اور شیخ سعدی شیرازی رحمة اللہ علیہ نے اپنی کتابیں گلستاں وبوستاں میں بھی عودہندی کا ذکر کیا ہے،آج بھی خالص دہن العود بہت مہنگا ہے،دہن العود اور خشب العود دونوں ہندوستان کے صوبہ آسام میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ اس کا ایک درخت پکنے میں 25-20سال کا عرصہ لیتا ہے اور 50-40لاکھ میں فروخت ہوتا ہے،اجمل للعطور ،انفر للعطور،یہ دو کمپنیاں بہت مشہور ہیں۔دونوں کا دہن العود بہت مشہور ہے۔پوری دنیا میں اجمل للعطورات کے تقریباً4ہزار سے زائد شوروم ہے۔ مردوں کے پر فیومز میں سب سے زیادہ رجحان سی واٹر یا سمندری نمکین ہوا کی خوشبو کا شامل ہونا ہے۔یہ انتہائی تازگی کا احساس پیدا کرتاہے۔ ڈیویڈوف کاCOOL DAVIDOFF WATERکی بہترین مثال ہے۔خواتین کے پرفیومز میں سی واٹر کی خوشبو شامل نہیں کی جاتی لیکن ماریا کیری کے پر فیوم”ایم“”M“میں یہ خوشبو شامل ہے۔پرفیومز کی خوشبو کے لحاظ سے بھی ان کی اقسام ہوتی ہیں کہ جو کہ درج ذیل ہیں آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کو کیسا پر فیوم پسند کرنا ہے جیسا کہ سوپی۔(Soapy)یعنی صابن جیسی تازگی بخش مہک والا پاؤڈری‘۔ (Powden)یعنی پاؤڈر جیسی خوشبو والا اسپائسی۔(Spicy)اس میں عام طور پر دار چینی الائچی اور لونگ وغیرہ کی خوشبو نمایاں ہوتی ہے۔ووڈی۔(Woody)اس میں لکڑی جیسے کہ صندل اور دوسری خوشبو دار لکڑیوں کی خوشبو نمایاں ہوتی ہے۔ سٹرس۔(Citrus)کھٹی اور بھینی بھینی خوشبو جو عام طور پر لیموں اور مالٹے کے پھولوں سے کشیدکی جاتی ہے اور اکثر مردانہ پرفیومز کا لازمی جزوہے۔ ،آج کل چاکلیٹ ،چائے اور کافی کی خوشبو والے نوٹس کے پرفیوم بھی دستیاب ہیں۔مثلاً ٹام فورڈ کا ”کیفے رو“بر بیری کا دابیٹ،باڈی شاپ کا چوکو مانیا،بلیک کافی وغیرہ سوندھی سوندھی مٹی کی خوشبو والا عطر”عطر گل“بھی کچھ لوگ پسند کرتے ہیں۔ خوشبو کو ہمیشہ جسم کی جلد پر لگانا چاہیے خاص طور پر بغلوں،گردن اور کلائی پر اس طرح خوشبو تادیر قائم ر ہتی ہے۔ اکثر لوگ اپنے لباس پر پر فیوم چھڑک لیتے ہیں جو جلد ہی اڑ جاتاہے اور مطلوبہ نتائج بھی نہیں مل پاتے۔ اب آپ کو دنیا کے کچھ مشہور پر فیوم کمپنیز کے نام بتاتے ہیں۔کیلون کلائن،ایسٹی لاڈر،ڈولچے اینڈ گبانا،گوچی ،پراڈا،بربیری ،کرسٹن ڈائر،ڈیویڈوف،ارمانی،ہرمز،ورساچے،شنیل،جین پال اور سینٹ لارینٹ وغیرہ۔۔۔ خواتین کی خوشبو کے انتخاب سے ان کی شخصیت اور سٹائل کا احساس ہوتاہے۔ خوشبو نو روز اول سے ہی خواتین کو اپنی اہمیت کا احساس کروارہی ہے۔مخصوص برانڈز خواتین کی گفتگو کا حصہ ہوتے ہیں اس حوالے سے ہم نے انار کلی بازار کا ایک وزٹ کیا وہاں پر فیوم کی خریدار ی کرتے ہوئے ایک خاتون غزالہ اسلم نے بتایا کہ مجھے خوشبو کے آس پاس رہنا بہت اچھا لگتا ہے اور میں ہروہ خوشبو خرید نا پسند کرتی ہوں ،جو بازار میں نئی نئی آتی ہیں۔ وہیں پر موجود صائمہ علی نے بتایاکہ پر فیوم خریدتے ہوئے اس کے ہلکے اور تیز ہونے کا احساس بھی کر لینا چاہئے کہ جو پر فیوم آپ خریدنے جارہی ہیں آپ کو اس کی شناخت ہے یا نہیں۔اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی پتہ ہونا چاہئے کہ جو پرفیوم آپ نے خریدی ہے،اُس کا کوئی نقصان تو نہیں۔اس سے آپ کو الرجی تو نہیں ہوگی۔اگر آپ پہلی مرتبہ پر فیوم استعمال کررہی ہیں تو اسے چند گھنٹے کلائی پر لگا کر دیکھ لیں کہ اس سے آپ کو کسی قسم کی الرجی تو نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب کے مالی سال 22-2021 کا مجموعی طور پر 2653 ارب روپے کا بجٹ پیش۔کورونا سے متاثرہ تاجروں کیلئے 40 ارب روپے ریلیف پیکج کی تجویز

پنجاب کے مالی سال 22-2021 کا مجموعی طور پر 2653 ارب روپے کا بجٹ پیش۔کورونا سے متاثرہ تاجروں کیلئے 40 ارب روپے ریلیف پیکج کی تجویز

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشرے کے کمزور طبقوں کو حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشرے کے کمزور طبقوں کو حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔صنعت ، زراعت، لائیوسٹاک،ٹورازم اورجنگلات کیلئے57ارب 90 کروڑ روپے مختص،

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔صنعت ، زراعت، لائیوسٹاک،ٹورازم اورجنگلات کیلئے57ارب 90 کروڑ روپے مختص،

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں 19نئی یونیورسٹیزبنائی جائیں گی، ایک ارب 54کروڑروپے مختص

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں 19نئی یونیورسٹیزبنائی جائیں گی، ایک ارب 54کروڑروپے مختص

وزیراعظم ہاوس میں بیٹھ کر ترجمانوں کو بلاکر بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دینی۔ مریم اورنگزیب

وزیراعظم ہاوس میں بیٹھ کر ترجمانوں کو بلاکر بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دینی۔ مریم اورنگزیب

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔ لانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی  حجم 2653 ارب روپے ہے ۔۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔ لانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی حجم 2653 ارب روپے ہے ۔۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

 پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

امن  سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

امن سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس