11:41 am
اسلام میں عورتوں کے حقوق :

اسلام میں عورتوں کے حقوق :

11:41 am

اسلام نے اس بات کا پور اخیال رکھا ہے کہ کسی عورت کے ساتھ صرف عورت ہونے کی بنیاد پرناانصافی نہ ہونے پائے۔نہ اس کی صلا حیتیں کچلی جائیں اور نہ اس کی شخصیت کو دبا یا جائے۔ اللہ کے رسول  ﷺنے کوشش کی کہ اسلام نے انسانوں کو جو حقوق د ئیے ہیں ان سے مردبھی واقف ہوں اور عورتیں بھی۔ دونوں  اپنے حقوق حاصل کریں اور اپنے اپنے فرائض کو اپنے دائرۂ اختیار میں بخوبی ادا کریں۔
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں:عورتوں نے نبی کریمﷺسے کہا کہ آپﷺکے حضورمیں ہمیشہ مردوں کا ہجوم رہتا ہے اس طرح ہم خاطر خواہ آپ سے استفادہ نہیں کر پاتیں، چنانچہ آپ ﷺ ایک وقت متعین کر کے ان کے پاس تشریف لے گئے۔ وعظ ونصیحت فرمائی اور انہیں نیک کا موں کا حکم دیا۔ پھر آپ ﷺنے مسجد میں عورتوں کیلئے الگ وقت مقرر کیا جس میں عورتیں آپﷺسے آکر مختلف مسائل پر گفتگو کر تیں۔ رسول اللہﷺ نے خواتین کو مسجد میں آکر نماز اداکرنے کی اجازت دی اور فرمایا :مسلمان عورتوں کو مسجد میں آنے سے مت روکو۔ اسلام نے مرد اور خواتین کوباہم ایک دوسرے کے ولی اور نیکی کے کاموں میں معاون قرار دیا ہے،  چنانچہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست اور معاون ہیں،اچھے کام کی تلقین کرتے ہیں اور برے کام سے روکتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں ،زکوٰۃ دیتے ہیں ، اللہ اور اسکے پیغمبر(ﷺ) کی اطاعت کرتے ہیں ،جن پر اللہ رحم فرمائے گا،بے شک  اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔ آج اسلام کو بد نام کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق سے واقف کرایا جائے تاکہ وہ انہیں جانیں۔ آج خواتین کا دین اور شریعت کے سلسلے میں علم بہت محدود ہے اس لئے عائلی مسائل کھڑے ہوگئے ہیں اور اسی وجہ سے خواتین کا استحصال ہو تا ہے۔ عورت کو اسلام نے مختلف امور میں جو حقوق د ئیے ہیں۔ ان کی فہرست طویل ہے البتہ مختصر طور پر ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔