09:58 am
کنسیلر لگائیں خوبصورت نظر آئیں

کنسیلر لگائیں خوبصورت نظر آئیں

09:58 am

میک اپ مہارت سے کیا جائے تو یہ کسی آرٹ سے کم نہیں۔سجنے سنورنے کا شوق تو ہر عورت کو ہوتاہے لیکن سجنے کا ڈھنگ ہر کسی کو نہیں ہوتا۔ہمارے ہاں میک اپ کی شوقین خواتین میک اپ پروڈکشن پر تو ہزاروں روپے خرچ کر لیتی ہیں خاص طور پر منگنی بیاہ کی رسم پر تو اچھی خاصی رقم میک اپ پروڈکشن پر خرچ ہوتی ہے۔لیکن اکثریت ان پروڈکشن کے درست استعمال سے واقف نہیں ہوتی اسی طرح بہت سی خواتین میک اپ میں کنسیلر کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں۔
 
آج کے اس آرٹیکل میں ہم خواتین قارئین کو میک اپ میں کینسلر کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں بتائیں گے۔ میک اپ کرنے سے پہلے کنسیلر استعمال کریں۔کنسیلر کی وجہ سے جلد کے داغ دھبے آنکھوں کے حلقے چھپ جاتے ہیں۔ کنسیلر ہمیشہ اپنی جلد کی قدرتی رنگت سے ایک شیڈ گہرا استعمال کریں کیونکہ اگر آپ اپنی جلد سے ہلکے یعنی لائٹ شیڈ میں کنسیلر لگائیں گی تو آپ کا چہرہ بدنمائی کی حد تک سفید ہو جائے گا۔ عام طور پر خواتین شیڈ کا انتخاب کرتے وقت اپنے ہاتھ کی پشت پر کنسیلر لگا کر دیکھتی ہی جبکہ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ چہرے پر ہی کنسیلر لگا کر شیڈ کا انتخاب کریں۔ کنسیلر لگانے کا طریقہ اگر آپ شادی کی تقریب میں جارہی ہیں اور شادی کا فنکشن رات کا ہے تو پورے چہرے پر کنسیلر لگائیں۔ہلکا ہلکا جذب کرنے کے بعد کچھ دیر کیلئے چھوڑ دیں کیونکہ لیکوئڈکا سمیٹکس میں الکحل کی ہلکی سی مقدار موجود ہوتی ہے جو لگانے کے کچھ دیر بعد اڑجاتی ہے اس لئے آپ فاؤنڈیشن کو جذب کریں اور پھر پاؤڈر لگالیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ آفس جارہی ہیں اور بیس نہیں لگانا چاہتی ہیں تو صرف کنسیلر لگالیں۔آپ چاہیں تو ہلکا پھلکا آئی شیڈ لگائیں لائنر نہیں لگانا چاہتی ہی تو آنکھیں بھر بھر کے مسکارا لگائیں پھر اپنی پسند کی لپ اسٹک یا لپ گلوس لگائیں۔البتہ شام کی تقریب کیلئے کنسیلر کے بعد کو مپکٹ یا پاؤڈر ضرور استعمال کریں آپ خوبصورت نظر آئیں گی۔