03:44 pm
اعتراض:اسلام میں عورت کو آزادی کیوں نہیں؟

اعتراض:اسلام میں عورت کو آزادی کیوں نہیں؟

03:44 pm

تاریخ کا مطالعہ کریں یہ واضح ہوگا کہ اسلام نے عورت کو تمام مذاہب / سماج سے بڑھ کر آزادی اور تقدس دیا ۔ اگر معترضین کے نزدیک آزادی کا مفہوم وہ ہے جو مغرب نے عورت کو دی ہے ۔۔۔اسکو ہم آزادی نہیں کہتے۔ مغرب میں عورت کی حالت پر غور کیا جائے تو یہ کھل کے واضح ہوگا کہ مغرب نے عورت کو آزادی نہیں دی بلکہ اسکو استعمال کیا ہے۔۔۔ اسکو آزادی کے ان جذباتی نعروں کے بہانے سرمایہ دارانہ نظام کی ایک اہم پراڈکٹ بنایا ہے ،۔۔ اسکی فطری کمزوریاں اور ذمہ داریاں آج بھی اسی طرح موجود ہیں ،آزادی کا لالی پاپ دکھا کے انکے ساتھ مرد کی ذمہ داریاں بھی اسے سونپ دی گئی ہیں ۔۔ وہ عورت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مرد بھی ہے جبکہ اس معاشرے کے مرد صرف مرد ہیں ۔۔۔!
دور حاضر میں یورپ و امریکہ اور دوسرے صنعتی ممالک میں عورت ایک ایسی گری پڑی مخلوق ہے جو صرف اور صرف تجارتی اشیاء کی خرید و فروخت کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔۔
وہ اشتہاری کمپنیوں کا جز ء لا ینفک ہے ، بلکہ حالت یہاں تک جا پہنچی ہے کہ اس کے کپڑے تک اتروا دیئے گئے ہیں ، اسکا جسم دکھلا کے اپنی چیزیں بیچی جاتی ہیں۔۔
فحش رسائل و اخبارات میں کی ہیجان انگیز عریاں تصاویر کو مارکیٹنگ کا وسیلہ کہا جاتا ہے
دس فیصد عزت کی نوکریوں کو چھوڑ کر وہ عام طور پر آفس کی رونق ، گھر سے باہر بھی مردوں کے دل بہلانے کے لیے ایک ماڈل/ ایک کال گرل /ریسپشنسٹ/سیل گرل ہے ، گاہکوں کو متوجہ کرنے والی ایک منافع بخش جنس ہے ۔۔۔ ہر جگہ وہ اپنی خوبروئی ، دلفریب ادا اور شیریں آواز سے لوگوں کی ہوس نگاہ کا مرکز ہے ۔۔
یہی نہیں مس ورلڈ، مس یونیورس اور مس ارتھ کے انتخابی مراحل میں عورت کے ساتھ کیا کھلواڑ نہیں ہوتا ۔۔۔
نیز فلموں میں اداکاری کے نام پر اور انٹرنیٹ کے مخصوص سائٹ پر اس کی عریانیت کے کون سے رسوا کن مناظر ہیں جو پیش نہیں کئے جاتے۔۔۔۔
اگر یہی عورت کی آزادی اور اس کی عزت و تکریم اور اس کے حقوق پانے کی علامت ہے تو انسانیت کو اپنے پیمانہ عزت و آنر پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔
پھر یہ سب معاملہ عورت کے ساتھ اس وقت تک رکھا جاتا ہے جب تک اس میں مردوں کی کشش ، ابھرتی جوانی کی بہار ، دل ربا دوشیزگی کا جوبن اور شباب و کباب کی رونق رہتی ہے ، لیکن جب اس کے جوبن میں پژ مردگی آ جاتی ہے، اس کی کشش میں گھن لگ جاتا ہے ، بازاروں میں اس کی قیمت لگنا بند ہو جاتا ہے، اس کے ڈیمانڈ کو دیمک چاٹ جاتی ہے اور اس کی ساری مادی چمک دمک ماند پڑ جاتی ہے تو یہ معاشرہ اس سے منہ موڑ لیتا ہے ،وہ ادارے جہاں اس نے جوہر کمال دکھائے تھے اس کو چھوڑ دینے میں عافیت سمجھتے ہیں اور وہ اکیلی یا تو اپنے گھر میں کسمپرسی کی زندگی گزارتی ہے یا پھر پاگل خانوں میں۔

یہ ہے آزادی نسواں کی موجودہ کڑوی حقیقت اور یہ ہے اس کا حتمی برا انجام ۔
پھر اس کا اثر صرف عورت تک محدود نہیں بلکہ انسانی زندگی کے وہ تمام شعبے اس سے متاثر ہوئے ہیں جنکا وہ لازمی جزو تھی۔ ایک مغربی مصنف یوں رقم طراز ہے:
“وہ نظام جس میں عورت کے میدان عمل میں اترنے اور کارخانوں میں کام کرنے کو ضروری قرار دیا گیا، اس سے ملک کو چاہے کتنی بھی دولت و ثروت مہیا ہو جائے، مگر یہ بات یقینی ہے کہ اس سے گھریلو زندگی کی عمارت زمیں بوس ہو کر رہ جاتی ہے، کیونکہ اس نظام نے گھر کے ڈھانچہ پر حملہ کر کے خاندانی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور معاشرتی تعلقات و روابط کے سلسلہ کو درہم برہم کر دیا ہے”۔

فطرت سے بغاوت کی وجہ سے عورت کی خاندانی ، ازدواجی زندگی سخت تباہی کا شکار ہے ۔۔۔ وہ ظاہری طور پر خوش، خوبصورت لیکن نفسیاتی طور پر ایک بحران کا شکار ہے۔۔ اپنی ذات میں وہ بالکل تنہا اور بے سہار اہے۔۔ کیا یہ آزادی ہے؟ کہاں یہ بازاری حیثیت اور کہاں ایک بہن ، ایک بیٹی ، ماں ، پوپھی ، خالہ، دادی ، نانی کی مقدس حیثیت اور احترام ۔۔
کیا کبھی کبھی اپنی مرضی سے ناچ گا اور گھوم پھر لینے کی آزادی کے عوض اس سے یہ کم قیمت لی گئی ہے ؟؟؟
 
تازہ ترین خبریں

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

عمرہ زائرین کے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ ۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لینگے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام