03:43 pm
چشمہ ناگزیر ہے تو میک اپ بھی ضروری - میک اپ

چشمہ ناگزیر ہے تو میک اپ بھی ضروری - میک اپ

03:43 pm

کیا ہوا اگر آپ دور یا نزدیک کی چیزوں کو بغور نہیں دیکھ پاتیں اور چشمہ یا عینک لگانا آپ کی مجبوری اور ضرورت دونوں ہی ہیں۔ آپ کسی بھی عمر میں ہوں میک اپ ہلکا یا پارٹی میک اپ کرنا چاہیں تو عینک یا بینائی کو مسئلہ نہ بنائیں درست میک اپ کے لئے آپ کو پیشہ ورانہ رہنمائی درکار ہے۔ ذیل میں ہم اسی سلسلے میں آپ کی مدد کریں گے․․․․جس طرح آپ کو نارمل میک اپ کے لئے پرائمر،فاؤنڈیشن،کنسیلر،سیٹنگ پاؤڈر،آئی شیڈو،آئی لائنر،مسکارا،بلش اور میک اپ کے لئے برشز درکار ہوتے ہیں اسی طرح وہی اشیاء آپ کے زیر استعمال رہیں گی۔سب سے پہلے ہمیں اپنی جلد کو نکھارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کوئی بھی اسکرب یا ابٹن استعمال کرتی ہوں ضرور کریں اور اس کے بعد ملک کلینزر سے بھی جلد صاف کرلیں۔اس کے بعد ٹونر اور موئسچرائزرز لگا کے دو تین منٹ جلد کو چھوڑ دیں تاکہ نمی جذب ہو جائے اور میک اپ دیر تک برقرار رہے۔فاؤنڈیشنپرائمر لگا کے دو سیکنڈ کا وقفہ دیجئے پھر فاؤنڈیشن لگایئے اور جلد کو تھپتھپایئے،رگڑیئے مت،جلد کے کچھ حصے سیاہی مائل ہوں یا سرخی نمایاں ہو تو ان جگہوں پر تھوڑی زیادہ مقدار میں فاؤنڈیشن لگایئے۔

 
کنسیلر کنسیلر اور کلر کریکٹر کے استعمال میں خصوصی احتیاط اور مہارت درکار ہوتی ہے۔آنکھوں کے نچلے حصے کی جلد پر ان کا لگایا جانا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ عینک کے فریم کے نچلے حصے سیاہی مائل نہ نظر آئیں۔ آنکھیں بھی واضح،روشن اور کھلی ہوئی نظر آئیں۔ کنسیلر عام طور پر فاؤنڈیشن کے شیڈ سے ایک درجہ ہلکا لگایا جاتا ہے ۔ خاص طور پر سیاہ حلقے چھپانے کے لئے یہ نہایت کار آمد تجویز ہے۔ پاؤڈر سیٹنگ پاؤڈر کی تھوڑی مقدار لے کر آنکھوں کے نچلے حصے پر نرم انگلیوں کی مدد سے لگانا ضروری ہے۔ اس طرح کنسیلر اپنی جگہ قائم رہتا ہے اور چشمے کی کریز بھی نہیں بنتی۔ میک اپ بھی لمبے عرصے تک قائم رہے گا۔ پاؤڈر چہرے کے ان حصوں پر جو زیادہ روغنی محسوس ہوں وہاں زیادہ مقدار میں لگایا جاتا ہے۔ بھنوئیں بھی سنواریئے اگر آپ بھنوئیں بنواتی ہیں تو ان کا جائزہ لیتی رہا کریں کہ کب اور کتنے بال علیحدہ کرنا ضروری ہو چکا ہے ۔اگر آپ کی بھنوئیں ضرورت سے زیادہ باریک ہو چکی ہیں تو انہیں برش کرکے آئی برو پاؤڈر سے بھر دیں۔ یہ پاؤڈر آپ کی بھنوؤں کی رنگت سے میل کھاتا ہو تو اچھا ہے ۔ہلکا یا گہرا ہر طرح کا شیڈ غیر فطری تاثر دے گا۔ آنکھیں اور ہونٹ مرکزی توجہ چاہتے ہیں آنکھوں کے پپوٹوں پر کسی بھی فطری یا قدرتی رنگ کا ہلکا سا شیڈ لگانا مناسب رہے گا۔ واٹر پروف جیل لیکوئیڈ لائنر بھی لگایئے۔ پلکوں کو کرل کرنا بھی جاذب نظر ہوتا ہے۔ ضرور کیجئے اور پھر ان کو حجم دینے والا مسکارا لگایئے۔اب آخر میں ہونٹوں کو معمولی سا موئسچرائزر لگا کے نم کیا جا سکتا ہے اور اپنی پسند کی لپ اسٹک یا کپڑوں کی رنگت کی مناسبت سے جس شیڈ کی لپ اسٹک موزوں سمجھیں لگا لیجئے۔چشمہ اچھی طرح صاف کیجئے اور پہن لیجئے اس طرح چشمے کے ساتھ میک اپ نہایت پرکشش دکھائی دے گا۔

تازہ ترین خبریں

شادی میں جانے کیلئے تیار ہو رہی تھی خاتون، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ دیکھ کر آپ کے اڑ جائیں گے ہوش

شادی میں جانے کیلئے تیار ہو رہی تھی خاتون، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ دیکھ کر آپ کے اڑ جائیں گے ہوش

آندھی اور گرج چمک۔۔ بارشوں کی نئے سلسلے کی انٹری ۔آئندہ کتنے روز تک بادل برستے رہیں گے۔

آندھی اور گرج چمک۔۔ بارشوں کی نئے سلسلے کی انٹری ۔آئندہ کتنے روز تک بادل برستے رہیں گے۔

 ہم وزیراعظم کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل  کیلئے کوشاں ہیں،زلفی بخاری

ہم وزیراعظم کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں،زلفی بخاری

منی لانڈرنگ کیس :ایف آئی اے نے شہبازشریف کو20جون کو طلب کرلیا

منی لانڈرنگ کیس :ایف آئی اے نے شہبازشریف کو20جون کو طلب کرلیا

نئے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع

نئے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں  گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں  کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم کل سیف سٹی  ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

وزیراعظم کل سیف سٹی ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی