03:46 pm
گھر کا باغیچہ - باغبانی

گھر کا باغیچہ - باغبانی

03:46 pm

راحیلہ مغل
گھر خاتون خانہ کی گرہستی کا نمونہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اگر گھر کی حالت بتر ہوگی تو اس کا ذمہ دار بھی خاتون خانہ ہی کو ٹھہرایا جائے گا اور صاف ستھرا سلیقے سے سجا ہواگھر مکینوں کی خوش ذوقی کا ثبوت سمجھا جاتا ہے اور سلیقے کی داد بھی سر براہ خاتون ہی کو دی جاتی ہے لیکن عموماً ایسا بھی ہوتا ہے کہ گھر کی صفائی ستھرائی تو نہایت دل جمعی سے کی جاتی ہے لیکن گھر کے کچھ حصوں کو غیراہم سمجھ کر انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے یا پھر خاص مواقع ہی پر گھر کے ان گوشوں کی صفائی کی جاتی ہے ،جیسے سٹور،گھر کا لان یا غسل خانہ۔
لیکن گھر کے یہ حصے بھی اسی طرح صفائی کے متقاضی ہیں جس طرح گھر کے دیگر کمرے،ڈرائنگ روم اور لاؤنج وغیرہ۔
لان ہمارے گھر کا وہ حصہ ہے جہاں بیرونی گیٹ سے داخل ہونے کے لئے سب سے پہلے نظر پڑتی ہے ۔
 
دھول ،مٹی اور کچرے سے اٹا ہوا لان گھر کی مجموعی خوبصورتی کو مکمل طور پر زائل کر دیتا ہے ۔اس لئے گھر کے خوبصورت تاثر کو قائم رکھنے کے لئے لازمی ہے کہ لان کی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ اگر آپ چاہیں تو معمولی وقت صرف کر کے خود بھی لان کو سر سبز بنا سکتی ہیں ،بس اس کے لئے تھوڑی دیر توجہ، محنت اور شوق کا ہونا لازمی ہے۔ماہرین آرائش لان کو گھر کا سب سے اہم حصہ تصور کرتے ہیں جو نہ صرف گھر کی بیرونی زیبائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ مختلف اقسام کے پھول پودوں کے ذریعے ہم اپنے باغبانی کے شوق کی تسکین بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی ایک اجاڑ ویران لان کی مالک ہیں تو اپنے اندر باغبانی کے شوق کو پروان چڑھائیں۔ آپ خود دیکھیں گی کہ آپ کے گھر کا لان کس طرح ایک دلکش سر سبز گوشہ دکھائی دینے لگے گا۔ سب سے پہلے لان کی غیر ضروری بڑی گھاس کو باقاعدگی سے کٹوائیں ،خشک پتوں کو جمع نہ ہونے دیں ،روزانہ لان میں جھاڑو کی مدد سے صفائی کریں ،گھر کا غیر ضروری سامان لان میں نہ رکھتی جائیں ۔اب باری آتی ہے آرائش کو جو نہایت دلچسپ مرحلہ ہے ۔مختلف رنگوں کے گملے ،موسمی پھول پودے ،سجی ہوئی کیاریاں ،لان کا جھو لا اور میز کرسیاں اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں ۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو لان کی افادیت بڑھانے کے لئے چند نسخے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ لان کی دلکشی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔اگر آپ لان کے وسط میں لکڑی کی میز اور کرسیاں رکھنا چاہتی ہیں تو ان پر نیلے ،سبز یا پیلے رنگ کا پینٹ کروا سکتی ہیں ۔اگر لان کی دیوار کے ساتھ یہ میز کرسیاں رکھنا چاہیں تو دیوار پر متضاد رنگوں کی کوئی خوبصورت تصویر ضرور لگائی جا سکتی ہے ۔ یہ پینٹنگ لان کی خوبصورتی کو دوبالا کر دے گی اور ہر دیکھنے والے کو یہ نیا انداز بہت بھلا محسوس ہو گا۔گھریلو آرائش کے حوالے سے عموماً یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ گھر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے قیمتی اشیاء کا استعمال ناگزیر ہے۔ حالانکہ یہ تاثر بالکل غلط ہے۔ گھر کے کسی بھی حصے کو ڈرامائی تاثر دینے کے لئے آپ کو بہت زیادہ پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف تخلیق سوچ کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح لان کے کسی بھی حصے کو ڈرامائی تاثر دینے کے لئے صرف اپنی سوچ پر انحصار کریں،معمولی اشیاء بھی ایک نئے انداز میں استعمال میں لائی جا سکتی ہیں۔ کسی بھی کمرے کی کھڑکی اگر لان میں باہر کی جانب کھلتی ہے تو یہ بہت خوش آئند بات ہے ۔اس طرح تروتازہ ہوا اور پھولوں کی مدھر خوشبو آپ کے گھریلو ماحول کو بھی معطر رکھے گی ۔کھڑکی کے اطراف میں گنجائش کے لحاظ سے آپ مختلف پھولوں کے چھوٹے گملے سجا سکتی ہیں، گملے میں کھلے پھولوں کی رنگت کو مد نظر رکھتے ہوئے گملے پر بھی پینٹ کیا جائے تو یہ ایک اچھا اضافہ ہوگا ۔ اکثر گھروں میں کچن ،کمرے یا ٹی وی لاؤنج کا پچھلا دروازہ لان کی طرف کھلتا ہے ۔گھر کی یہ جگہ کم استعمال میں آتی ہے لیکن آپ اس جگہ کو بھی لان ہی کا ایک حصہ بنا سکتی ہیں جو عموماً نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔اس حصے کی دیوار پر نیا پینٹ کروائیں اور لکڑی کی کرسیاں بھی عقبی دروازے کے پاس رکھی جا سکتی ہیں۔ بازار میں تیار شدہ لکڑی کے گملے بھی یہاں سجائے جائیں تو لان کا یہ حصہ فراغت کے لمحات گزارنے کے لئے بہترین جگہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بعض گھروں میں لان کا رقبہ کچھ زیادہ ہوتا ہے ،اس صورت حال میں ہر جانب پھول پودے کی کیاریاں لگانا بھی مناسب نہیں لگتا۔ لیکن آپ لان کے ایک حصے میں موسم کی مناسبت سے مختلف سبزیاں ضرور اُگا سکتی ہیں ۔موسمی سبزیاں اور پھلوں کے درخت آپ کے لان کی انفرادیت میں اضافے کا باعث بنیں گے اور گھر بیٹھے تازہ سبزیوں کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے ۔ لیموں ،ہری مرچیں ،ٹماٹر،دھنیا،پودینہ جیسی اشیاء اگر بروقت گھرپر ہی دستیاب ہوں تو کیا ہی بات ہے۔ مٹی کے گملوں سے بھی آپ لان کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔مثلاً آئل کلرز،سلور پیپر اور مختلف رنگوں کے کاغذ کے ٹکڑے عام گملوں کو منفرد بنا سکتے ہیں ۔معمولی سی توجہ اور سلیقہ سادہ سے لان کو ایک پر سکون فطری گوشے میں تبدیل کر سکتا ہے۔ گملوں میں پودے لگانے میں کچھ احتیاطی تدابیر کو بھی مد نظر رکھیں ۔مثلاً گملوں کے پیندے میں سوراخ ہونا لازم ہے تاکہ پانی گملے میں جمع نہ رہے اور ہوا بھی ملتی رہے ۔گملوں میں مٹی اس طرح ڈالیں کہ گملے میں پہلے چھوٹے پتھر رکھیں اور پھر مٹی ڈالیں ۔جب خوبصورت خوش رنگ پھولوں کے گملے لان کے اطراف میں ہر جگہ نظر آئیں گے تو اس سے تنوع کا ماحول پیدا ہو گا۔ اگر لان چھوٹا ہے تو بھی نت نئے پودے لگانا کچھ مشکل نہیں ،بات صرف ذوق و شوق کو استعمال کرنے کی ہے۔پھول پودوں،سبزی کے بغیر گھر کا لان اداس اور بے رنگ دکھائی دیتا ہے جس سے گھر کے بیرونی در و دیوار کی خوبصورتی بھی دھندلا سی جاتی ہے ۔آپ بھی لان کو دلکش گوشے میں تبدیل کیجیے اور دیکھیے کہ سبزہ زار سے سجا لان آپ کے مجموعی مزاج پر بھی کتنے مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد