04:13 pm
گرم موسم،بچے اور گرمی دانے - بچے کی نگہداشت

گرم موسم،بچے اور گرمی دانے - بچے کی نگہداشت

04:13 pm

قدرت کی ان گنت نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت بچے ہیں۔یہ قدرت کا وہ بیش قیمت اور انمول عطیہ ہیں،جن کے دم سے ہماری زندگیاں مسکراتی ہیں۔بچے پھولوں کی مانند نازک ہوتے ہیں۔جس طرح پھولوں کی صحیح طریقے سے نشوونما نہ کی جائے تو وہ مرجھانے لگتے ہیں،اسی طرح بچے بھی مسلسل نگہداشت اور توجہ کے طالب ہوتے ہیں۔بچے سب کو ہی اچھے لگتے ہیں لیکن بچے اپنے والدین کی تو آنکھ کا تارا ہوتے ہیں۔والدین جس طرح اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں کوئی اور نہیں کر سکتا۔موسم گرما آتے ہی مائیں اپنے بچوں کو موسم کی شدت سے بچانے کے لئے مناسب ملبوسات،مختلف ہیٹ پاؤڈر،کریمیں اور دیگر ضروری چیزوں کا انتظام کرتی ہیں۔
بچوں کو صاف ستھرا رکھیں
 
گرمیوں میں بچوں کو روزانہ نہلانا چاہیے۔ اگر بچوں کو گرمی دانے نکل آئیں تو پھر نہلانا اور بھی زیادہ ضروری ہے۔ گرمی دانوں کو انگریزی میں پریکلی ہیٹ کہا جاتا ہے اور ٹھیک ہی کہا جاتا ہے۔پریکلی یعنی کانٹا یا کانٹے چبھونا،اور واقعی،جسم پر گرمی دانے نکل آئیں تو ایسے لگتا ہے کہ جسم پر کانٹے اگ آئے ہیں یا کانٹے چبھوئے جا رہے ہیں۔بچے ایسی صورت حال میں بہت زیادہ گھبراہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں اور چڑچڑے ہو جاتے ہیں،کیونکہ ان دانوں میں شدید خارش ہوتی ہے۔ گرمی دانے عام طور پر اسی وقت زیادہ نکلتے ہیں جب موسم گرم ہونے کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جائے۔یہ بات ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ ہمیں گرمی لگے تو ہمارا جسم ہمیں ٹھنڈک پہنچانے کی غرض سے پسینہ خارج کرتا ہے۔پسینے کے غدود ہماری جلد کے نیچے واقع ہوتے ہیں۔ان غدودوں سے پسینہ تنگ نالیوں کے ذریعے ہماری جلد تک پہنچتا ہے۔اگرکسی وجہ سے یہ نالیاں بند ہو جائیں تو پسینے کے غدود سے پسینہ بہہ کر جلد تک نہیں پہنچ پاتا اور راستے ہی میں رک جاتا ہے۔ پھر یہ پسینہ گویا بطور احتجاج گرمی دانوں کی شکل میں جلد پر ابھر آتا ہے۔اگر پسینہ جلد کے بالکل نیچے رکا ہوا ہو تو جلد پر ایسے چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہو جاتے ہیں،گویا شبنم کے قطرے ہوں۔اگر پسینہ جلد کے نیچے قدرے گہرائی میں رکا رہ جائے تو جلد پر بڑی تعداد میں سرخ دانے نکل آتے ہیں،جن میں شدید خارش ہوتی ہے۔ بچوں کو ان گرمی دانوں سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ جہاں تک ممکن ہو،شدید گرمی سے انہیں بچائیں۔ دھوپ میں براہ راست انہیں لے جانے سے گریز کریں اور اگر انہیں لے کر جانا ہی پڑے تو دھوپ سے بچاؤ کا سامان کرنا چاہیے۔دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے بچانے والے لوشن وغیرہ یا چھتری کا اہتمام کریں۔اگر بچوں کو دانے نکلے ہوئے ہوں تو انہیں روزانہ نہلا کر اچھا سا پاؤڈر لگائیں اور جہاں تک ممکن ہو کھلی ہوا دار اور ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔گرمیوں میں پسینہ آنا ایک فطری بات ہے۔ پسینے کی حالت میں بچے کو نہ نہلائیں اور نہ ہی پنکھے کے نیچے بٹھائیں۔پسینہ تو لیے یارومال سے خشک کریں اور پھر بچے کو نہلائیں۔نہلانے کے بعد پنکھے کی ہوا بچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے،لہٰذا پنکھے کی ہوا سے بچے کو بچائیں اور قدرتی ہوا کا معقول انتظام کریں جیسے کھڑکی وغیرہ کھول لیں۔گرمیوں میں بچے کو وقفے وقفے سے پانی پلائیں تاکہ اس کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے پائے جو کہ پسینے کی صورت میں خارج ہوتی رہتی ہے۔ گرمی دانوں کا علاج ممکنہ حد تک ٹھنڈے ماحول میں رہیں اور گرم ماحول سے پرہیز کریں۔ موسم برسات میں جسمانی محنت کم کریں۔ اگر ہو سکے تو دن میں دو مرتبہ غسل کریں۔ موسم برسات میں نائلون اور مصنوعی دھاگوں کے کپڑوں کے استعمال سے گریز کریں بلکہ ممکنہ حد تک سوتی کپڑے استعمال کریں۔ زیادہ مصالحہ دار اشیاء،چائے کافی وغیرہ پینے میں اعتدال کا مظاہرہ کریں۔ ایسے پھلوں کا استعمال کریں جو جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کا سبب بنتے ہوں،جیسے فالسہ اور تربوز وغیرہ۔ ان دانوں پر خارش کرنے سے گریز کریں تاکہ زخم نہ بن سکیں،زیادہ خرابی کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اپنی خوراک میں وٹامن اے کا استعمال بڑھائیں۔ دیسی علاج انسانی جلد پڑی حساس ہوتی ہے۔موسمی اثرات کا اس پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ مستقل پسینے کی وجہ سے جلد پر باریک باریک دانے نکل آتے ہیں جو ہر پل بے چین رکھتے ہیں۔اس بے چینی سے نجات کے لئے ایک مفید ٹوٹکا پیش خدمت ہے۔ آم کی گٹھلی کو دھوپ میں اچھی طرح سکھا لیں۔اس کے بعد گٹھلی کے اندر کا گودا پیس کر اس کا پاؤڈر محفوظ کرلیں۔اس پاؤڈر میں پانی ملا کر اسے گرمی دانوں پر لگائیں۔افاقہ ہو گا۔ سب سے آسان ٹوٹکا یہ ہے کہ آپ نیم کے پتے توڑ کر سکھا کر پاؤڈر بنا کر رکھ لیں اور تازہ پتے مع ٹہنی کے دو کلو پانی میں خوب پکا کر چھان کر رکھ لیں۔ اس پانی سے جسم دھوئیں۔پانی خشک ہونے پر نیم کا پاؤڈر چھڑک دیں۔ برسات کے موسم میں نیم کی نمبولیاں پک کر میٹھی ہو جاتی ہے۔چار پانچ نمبولیاں روزانہ بچوں اور بڑوں کو کھلانا مفید ہے۔نیم کی نمبولی ڈیڑھ دو ہفتہ روزانہ کھانے سے جسم کی حدت ٹھیک رہتی ہے اور دانے نہیں نکلتے۔ نیم کے پانچ پتے اور دو عدد کالی مرچیں لے کر انہیں پیس کر گولی بنا کر صبح کھانے سے بھی فائدہ ہوتاہے۔ اس کے علاوہ جسم پر ملتانی مٹی ملیں اور اسے خشک ہونے دیں۔دو گھنٹے بعد صاف پانی سے دھولیں۔ نیم کے تازہ پھول پچاس گرام لے کر پیس لیں اور انہیں پانی میں ملا کر شربت بنائیں۔اس شربت کو چند دن تک صبح وشام استعمال کریں۔ فالسے کے پتے باریک پیس کرپھوڑے پھنسیوں پر لگائے جائیں تو آرام آجاتا ہے۔ انداز ایک پیاز ایک پاؤ پانی میں ابال کر سات آٹھ روز تک پینے سے آرام آجاتا ہے۔ نیم کی نمبولیاں کھانے سے خون صاف ہو تاہے۔ نیم کو گھر کا حکیم بھی کہا جاتا ہے ۔اس کے درخت کے سائے میں بیٹھنا اور لیٹنا بھی فائدہ مند ہے۔پہلے زمانے میں نیم کی ٹہنیاں گھر میں لٹکائی جاتی تھیں تاکہ ہوا صاف رہے۔بخار کے مریضوں کے بستر پر نیم کے پتے بچھا دیے جاتے تھے۔

تازہ ترین خبریں

 لاک ڈاون میں صرف دو دن رہ گئے ۔۔۔ لاری اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا

 لاک ڈاون میں صرف دو دن رہ گئے ۔۔۔ لاری اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ

کیا ہونے جارہاہے ؟فواد چوہدری کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا

کیا ہونے جارہاہے ؟فواد چوہدری کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعلیٰ سندھ کوداد دینگے

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعلیٰ سندھ کوداد دینگے

عمران خان کو ملکی سفارت کاری کا جنازہ نکالنے کے بعد خطاب کی یاد آئی، مریم اور نگزیب

عمران خان کو ملکی سفارت کاری کا جنازہ نکالنے کے بعد خطاب کی یاد آئی، مریم اور نگزیب

ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات جاری۔۔راستہ بند  کرنے کی تیاریاں

ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات جاری۔۔راستہ بند کرنے کی تیاریاں

انتخابی اصلاحات ،سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی

انتخابی اصلاحات ،سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم نے عوام سے بڑی اپیل کردی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم نے عوام سے بڑی اپیل کردی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم 3روزہ دورے پرکل کہاں جائینگے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر ،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

وزیراعظم 3روزہ دورے پرکل کہاں جائینگے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر ،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

 مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ایسا ردعمل،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ایسا ردعمل،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام5بجے تک ,1لاکھ20ہزار ڈالر تنخواہ پرگھریلو ملازم درکار

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام5بجے تک ,1لاکھ20ہزار ڈالر تنخواہ پرگھریلو ملازم درکار