09:39 pm
خواتین اور لڑکیوں کے لئے ہینڈ بیگ

خواتین اور لڑکیوں کے لئے ہینڈ بیگ

09:39 pm

فیشن کے منظر نامے پر قائم رہنے کے لئے خواتین اپنے ساتھ بہت ساری اشیاء لے جاتی ہیں ۔ہر دوسرے زیور کی اپنی ایک قدر و قیمت ہوتی ہے ۔اگر کوئی فرد متحمل ہو سکتا ہے تو وہ چیزیں خریدے گا جو اسے معاشرتی دائرے میں نمایاں کرتی ہیں ۔لڑکیاں بہترین اور جاذب نظر آنا چاہتی ہیں ۔وہ اپنے فیشن اور مالی حیثیت کے احساس کے مطابق مختلف چیزوں کی کوشش کرتی ہیں ۔اپنے آپ کو جدید بنانا ہر فرد کا حق ہے کیونکہ کچھ ضروریات جیسے سیل فون‘بٹوہ‘گلاسز‘رقم کو روزانہ استعمال کے لئے جب آپ باہر جاتے ہیں تو انہیں رکھنا پڑتا ہے ۔یہ چیزیں رکھنے کے لئے ہینڈ بیگ ضروری سمجھا جاتا ہے ۔بیگ ہر طرح کی خواتین اور ان کی ضروریات کے لئے مختلف سائز‘شکل اور ڈیزائن میں موجود ہیں ۔ ظاہری خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے مختلف اسٹائل اور ڈیزائنوں میں ہینڈ بیگ استعمال کیے جا سکتے ہیں مختلف اسٹائل مختلف اوقات اور مواقع کے لئے موزوں ہیں استعمال کرنے والوں کے لئے مناسب ہینڈ بیگ منتخب کرنے کے لئے چند ہدایات ہیں ۔
ورکنگ ویمن کے لئے ہینڈ بیگ ملازمت پیشہ یا کام کرنے والی ہر خاتون اپنی ضرورت اور خواہش کے مطابق ہینڈ بیگ استعمال کرتی ہے ۔بعض خواتین آفس دستاویزات‘ سیل فون اپنے بیگ میں پانی کی بوتل اور کھانے پینے کے سامان کے ساتھ رکھتی ہیں ۔انہیں خاص طور پر ایسے بیگ کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ جن میں زیادہ جگہ ہو کیونکہ انہیں روزانہ اس کی ضرورت ہوتی ہے خریداری کے لئے جاتے وقت یا کہیں بھی جائیں ہینڈ بیگ ضروری ہے ۔ لڑکیوں کے لئے مختلف ہینڈ بیگ بعض لڑکیاں لپ اسٹک‘کنگھی‘آئینہ وغیرہ ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی ہیں ۔یونیورسٹیوں کی طلبہ اور نو عمر لڑکیوں کے ہینڈ بیگ چھوٹی سی لمبائی میں لمبی زنجیروں والے کلچ بھی شاندار ہیں ۔کلچ بھی ان دنوں پوری دنیا میں ایک بہت سی مشہور رجحان ہے بعض تقریبات میں لڑکیوں کی شرکت کلچ کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے پرانے انداز والے بیگ لے جانے کے بجائے دلکش نظر آنے کے لئے کلچ لے جانے کی کوشش کریں ۔ شادی شدہ خواتین کے لئے ہینڈ بیگ شادی شدہ خواتین اپنے بچوں کی ضروری چیزیں اس میں رکھتی ہیں ۔انہیں لے جانے کے لئے تھوڑا سا بڑے ہینڈ بیگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔درمیانی عمر کی شادی شدہ خواتین کو چمڑے کے بڑے سائز کے بیگ پسند آتے ہیں ۔درمیانی عمر کی اور بڑی عمر کی خواتین ہلکے یا قدرتی رنگوں میں چمڑے کے بیگ یا سادہ بیگ بھی رکھ سکتی ہیں ۔ مختلف رنگین،ہینڈ بیگ:پرفیکٹ ہینڈ بیگ خریدنے کے لئے یاد رکھیں کہ (1)ہینڈ بیگ منتخب کرتے وقت اپنی عمر اور ضرورت کو مد نظر رکھیں ۔ (2)کام کرنے والی خواتین کو چمڑے کے بیگز کے انتخاب کو زیادہ ترجیح دینی چاہیے ۔ (3)لڑکیوں کو چاہیے چین والے بیگز پر استعمال کے بعد پلاسٹک لپیٹ دیں ورنہ کچھ عرصے بعد چین کی چمک دھندلی ہو جاتی ہے ۔ (4)کپڑے کے بنے ہوئے بیگ نہ خریدیں کیونکہ کچھ وقت بعد یہ پھٹ جاتے ہیں اور آپ کے لئے بے کار ہو جاتے ہیں ۔ہر ایک کی اپنی پسند اور شخصیت ہے ۔لہٰذا اپنی پسند اور شخصیت کے مطابق ہینڈ بیگ استعمال کرنے کی کوشش کریں ۔ایسی چیزیں منتخب کریں جو آپ کے موافق ہوں ۔اگر عمر رسیدہ اور بھاری بھر کم خواتین لمبی زنجیروں کے ساتھ ہینڈ بیگ رکھیں تو پھر یہ دوسروں کو عجیب لگتا ہے ۔ ہر چیز لوگوں کی عمر اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے ۔آپ کو کچھ پسند ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو اسے لازماًخریدنا اور استعمال کرنا ہے چاہے اس سے آپ کا مذاق اُڑایا جائے ۔نوجوانوں کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے انہیں خوبصورت ٹرینڈی اور فنکی اسٹائل بیگ کا انتخاب کرنا چاہیے جو اولڈ فیشن نہ ہوں ۔

تازہ ترین خبریں

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے  کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی  جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

 مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

 نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی

نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی

پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کا فیصلہ یاد رکھے،چوہدری محمد سرور

پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کا فیصلہ یاد رکھے،چوہدری محمد سرور

نئے پاکستان میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست نہیں چل سکتی،عثمان بزدار

نئے پاکستان میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست نہیں چل سکتی،عثمان بزدار

پاکستانی سائنسدان نے کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا

پاکستانی سائنسدان نے کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا

مولانافضل الرحمٰن نسلاً افغان ،انہیں دیوارسے لگایاگیاتو۔۔۔سلیم صافی نے ارباب اختیارکوخبردارکردیا

مولانافضل الرحمٰن نسلاً افغان ،انہیں دیوارسے لگایاگیاتو۔۔۔سلیم صافی نے ارباب اختیارکوخبردارکردیا

 الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

 وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لعل میں جرات ہے ؟فوادچوہدری

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لعل میں جرات ہے ؟فوادچوہدری

پنجاب میں شدید دھند،موٹروےکچھ گھنٹوں کیلئے بند

پنجاب میں شدید دھند،موٹروےکچھ گھنٹوں کیلئے بند

لاہور:ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاں بحق

لاہور:ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاں بحق

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا