02:35 pm
ہونٹوں کی حفاظت کیجئ

ہونٹوں کی حفاظت کیجئ

02:35 pm

ہماء بلوچ ہونٹوں کو شاعر کبھی گلاب کی پنکھڑیوں سے تشبیہ دیتے ہیں تو کبھی جام سے اور کبھی ہونٹوں کے خم کو قاتل خم کہا جاتا ہے ۔دراصل ہونٹ جسم کا وہ حصہ ہیں جہاں چکنائی پیدا کرنے والے غدود نہ ہونے کی بناء پر جلد بہت خشک ہو کر پھٹنے لگتی ہے ۔پھر ہونٹ کاٹنے اور ہونٹوں پر بار بار زبان پھیرنے کی عادت بھی ہونٹوں کی قدرتی چکنائی ختم کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ تیز دھوپ سے جلد کے ساتھ ہونٹ بھی متاثر ہوتے ہیں۔ وٹامن بی آئرن اور غذا میں فیٹی ایسڈز کی کمی کی وجہ سے بھی ہونٹ خشک ہو کر پھٹنے لگتے ہیں ۔خشک موسم والے علاقوں میں رہنے والوں کے ہونٹ بھی نمی کی کمی کا شکار ہو کر پھٹنے لگتے ہیں۔مردوں میں تمباکو نوشی کے باعث ہونٹوں کا قدرتی تیل ختم ہونے سے ہونٹ پھٹتے ہیں۔
ہونٹوں کی مناسب دیکھ بھال بے حد ضروری ہے پھٹے ہوئے ہونٹ شخصیت کا پورا تاثر خراب کر دیتے ہیں۔

ہونٹوں کو خشکی سے بچانے کے لئے خاص توجہ درکار ہوتی ہے ۔غذا میں وٹامن اے اور بی وافر مقدار میں شامل ہونے چاہئیں۔پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے ۔لپ بام اور موئسچرائزر ایسے استعمال کرنے چاہئیں جو ایلوویرا اور وٹامن سے بھرپور ہوں۔سن بلاک والے لپ بام کا استعمال بھی اچھے نتائج دیتا ہے۔
ہونٹوں کو نرم گلابی بنانے کے لئے چند تجاویز:
ہونٹوں کے کنارے اگر کالے پڑ جائیں تو چار حصے ناریل کا تیل اور ایک حصہ لیموں ملا کر باقاعدگی سے ہونٹوں پر لگائیں اس سے ہونٹ نرم گلابی ہو جاتے ہیں۔

شہد میں چینی ملا کر ہونٹوں پر ملیں اور پانچ منٹ بعد دھولیں ۔ہونٹوں کی کھوئی ہوئی شادابی لوٹ سکتی ہے۔
ایک چمچ بالائی میں دو قطرے گلیسرین ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ تروتازہ اور چمکدار ہو جاتے ہیں ۔ایک چمچ زیتون کے تیل میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے بھی ہونٹوں کی خشکی دور ہوتی ہے۔
کیلے کے گودے میں شہد ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے بھی ہونٹوں کی خشکی زائل ہو جاتی ہے۔

پکے ہوئے پپیتے کا گودا ہونٹوں پر ملنے سے ہونٹوں کے مردہ خلیات ختم ہوتے ہیں اور ان میں قدرتی نمی اور چمک آجاتی ہے۔
ہمیشہ اچھی اور عمدہ معیار کی لپ اسٹک استعمال کریں،لپ اسٹک ہونٹوں کے خم اور بناوٹ کو اجاگر کرکے انہیں مزید پرکشش بناتی ہے۔
لپ اسٹک لگانے سے پہلے ہونٹوں پر تھوڑا سا پاؤڈر یا فاؤنڈیشن لگا لیں پھر لپ پینسل سے آؤٹ لائن بنا کر لپ اسٹک لگائیں اسے ٹشو سے صاف کر دیں اورایک کوٹ اور لگائیں اس سے لپ اسٹک دیر تک برقرار رہے گی۔

لپ اسٹک کے شیڈ کا ہمیشہ جلد کے مطابق انتخاب کریں۔مثلاً جن خواتین کا رنگ پھیکا ہے وہ گلابیPaleرنگوں کی لپ اسٹک لگانے سے دلکش نہیں لگ سکتیں کھلی ہوئی رنگت پر آتشی گلابی شیڈ انتہائی دلکش معلوم ہوتا ہے۔
غلط شیڈ کا استعمال بعض اوقات مسائل پیدا کر دیتا ہے اس کا درست حل یہ ہے کہ جب آپ لپ اسٹک خریدیں تو ہونٹوں پر لگا کر آئینے میں چیک کریں کہ منتخب شیڈ آپ کی جلد سے مطابقت رکھتا ہے کہ نہیں۔دن کے لئے ہمیشہ نیچرل شیڈز کا استعمال کریں۔
میک اپ کرتے ہوئے اگر آنکھیں بھاری میک اپ سے سجی ہوں تو ہونٹ سوفٹ لگنے چاہئیں۔بصورت دیگر گہر ے شیڈ سے سجے ہونٹوں کے ساتھ آنکھوں کا میک اپ ہلکا ہونا چاہئے۔
 

تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا