09:04 pm
سرمئی بادل - خواتین کے ملبوسات

سرمئی بادل - خواتین کے ملبوسات

09:04 pm


راحیلہ مغل
برسات کا موسم فیشن،میک اپ اور کپڑوں کے انتخاب کے حوالے سے کوئی خاص موسم نہیں ہے۔فیشن اس موسم میں دَب جاتا ہے،میک اپ میں سادگی کی احتیاط کرنا پڑتی ہے کیونکہ نمی اور پسینہ چہرے کے میک اپ کو متاثر کرتا ہے اور نقوش بگاڑتا ہے۔اس موسم میں لان اور ہلکے سوتی کپڑے جن کے رنگ دھیمے اور ڈیزائن سادہ ہوں اور سرمئی ماحول میں آنکھوں کو بھلے لگیں،زیب تن کرنے چاہئیں۔
سمجھ دار لڑکیاں برسات کے موسم میں اپنے پہناوے پر خاص دھیان دیتی ہیں۔ وہ مارکیٹ سے اچھی ساکھ رکھنے والی ملوں کا تیار کردہ کپڑا خریدتی ہیں اور نگاہوں کو بھانگنے والے ڈیزائن کی پوشاک بنواتی ہیں۔وہ سفید ریشمی دوپٹے خریدتی ہیں اور انہیں کپڑوں کی مناسبت سے دیدہ زیب رنگوں میں رنگواتی ہیں یوں وہ ان تتلیوں کو شرماتی ہیں جو برسات کے موسم میں اپنے جھلملاتے رنگوں کے ساتھ نمودار ہوتی ہیں۔
 
برسات کے موسم کے پہناوے سال کے باقی موسموں کے مقابلے میں منفرد اور توجہ طلب ہوتے ہیں،گھر گھر انٹرنیٹ کی موجودگی نے ملک کی صنف نازک کو دیگر معلومات کے ساتھ ساتھ اس امر سے بالخصوص باخبر کر رکھا ہے کہ کس موقعہ پر کیا پہننا ہے‘انہیں سب معلوم ہے کہ موسم گرما کے پہناوے کون سے ہیں۔ ساون رُت میں خواتین کے آنچل ماحول سے نہ صرف مطابقت رکھتے ہیں بلکہ موسم کے سرمئی پن میں زندگی پیدا کرتے ہیں۔ کھلتے ہوئے ہلکے رنگوں میں لون کے اور سوتی کپڑوں پر شفون یا خالص ریشم کے لہرتے دوپٹے پہننے والوں کے ذوق کو اجاگر کرتے ہیں۔مون سون، ساون بھادوں یا برسات کا موسم ایک ہی کیفیت کے مختلف نام ہیں۔یہ کیفیت گرمی سے جھلسے ہوئے جسموں کو سکون دیتی ہے اور روح کی بے چینی کو اطمینان بخشتی ہے۔مون سون گرمیوں کے ایک سخت موسم کے بعد اپنی آمد سے ماحول کے تناؤ کو کم کرتا ہے۔ ایک کڑکتی دوپہر میں جب ہوایک لخت چلنا شروع ہو جائے،ہلکے سرمئی بادل گہرے سیاہ بادلوں میں تبدیل ہو جائیں۔آسمان پر بادلوں کے دل کے دل حرکت کرنے اور ان کی کڑکڑاہٹ سنائی دینے لگے تو وہ دل جو گرمی کی شدت سے ادھ موئے ہوئے ہوتے ہیں، یک لخت کھل اُٹھتے ہیں۔ بلاشبہ رب العزت کی یہ ایک بے پایاں رحمت ہے جس کا شکر ہر حال میں واجب ہے۔ لیکن اس موسم میں نمی کا تناسب ہوا میں چونکہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے ایک عجیب طرح کی چپ چپاہٹ بدن کا جزو بن جاتی ہے چہرے کا میک اپ بگڑتا ہے اور کپڑے جسم سے چپکنے لگتے ،بھاری پن کا ایک علیحدہ احساس دلاتے ہیں۔ اب ہر جگہ تو ایئر کنڈیشنر کی سہولت موجود نہیں ہوتی لہٰذا ملبوسات ایسے ہونے چاہیں جو سوہان روح نہ بنیں اور روزمرہ کے کام کاج میں زحمت پیدا نہ کریں۔ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے آلودگی اور کثافت نے موسموں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔برسات کے دو دن عنقا ہو چکے ہیں جب آسمان سیاہ گھناؤں سے ڈھکا رہتا تھا۔ہفتہ بھر موسلا دھار بارش برستی تھی فضا میں خنکی کا احساس رچا ہوتا تھا اس موسم میں شہروں کے لوگ پہاڑی علاقوں کا رخ نہیں کرتے تھے کیونکہ شہروں میں موسم زیادہ سکون بخش ہوتا تھا گھروں میں پکوان پکتے تھے اور تقریبات میں ہر اس رنگ کے پہناوے پہنے جاتے تھے جو رنگ موسم برسات کے رنگ سے میل کھاتے تھے۔ اب برسات کا موسم بارشیں اور ٹھنڈی ہوئیں کم اور مرطوبیت،حبس،نمی اور چپ چپاہٹ زیادہ لاتا ہے۔تاہم اب لڑکیاں بالیاں سمجھ دار اور ہوش مند ہیں جو اپنا اور اپنے ملبوسات کا خاص خیال رکھتی ہیں۔وہ جانتی ہیں کہ اس موسم میں دوپٹے کے رنگ سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ بدن پر اوڑھا جاتا ہے اور فوری توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ان کی لمبی قمیضوں اور کرتوں کے ساتھ اپنے لباس کو وہ ایسی جدت دے رہی ہیں جو ان کے وقار میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور ان کی شخصیت کو ایسی تازگی بخشتا ہے جو برسات میں دھلنے کے بعد ہریالی کی رونق بنتی ہے۔ برسات کے موسم میں چونکہ پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ ہیوی میک اپ نہ کریں۔صرف ہلکا فاؤنڈیشن استعمال کریں۔اور میک اپ کرتے وقت اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کے میک اپ پراڈکٹس آئل فری ہوں۔گرمی اور نمی والا یہ موسم میک اپ کے لئے مناسب نہیں۔اگر آپ میک اپ کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گی تو آپ کا چہرہ نکھرہ نکھرہ اور فریش لگے گا۔ میک اپ کرتے وقت دھیان رکھیں کہ آپ کا فاؤنڈیشن اور آئی شیڈز اچھے معیار کے ہوں کیونکہ گرمی کے موسم میں میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کے لئے ان پراڈکٹس کا آئل فری ہونا ضروری ہے۔گرمی کے موسم میں کوشش کریں کہ واٹر پروف مسکارا کا انتخاب کریں۔ کیونکہ یہ گرمی اور پسینہ کے باعث پھیلتا نہیں ہے۔آئی شیڈ استعمال کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ نے اس کو لگانے سے پہلے آئی شیڈ پرائمر لگایا ہے یا نہیں۔ کوشش کریں کہ آئی شیڈ کو انگلی کی مدد سے لگائیں۔آئی لائنر کے طور پر آئی پنسل کا استعمال کریں۔بلیک آئی پنسل یا کسی بھی دوسرے کلر کی آئی پنسل استعمال کر سکتی ہیں۔چونکہ گرمی کا موسم ہے اس لئے کوشش کریں کہ میک اپ کرنے کے بعد میک اپ سیٹنگ سپرے کا استعمال بھی کریں اس سے آپ کا میک اپ زیادہ دیر تک آپ کے چہرے پر برقرار رہے گا۔اور آپ کو ری ٹچ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا