03:03 pm
ہونٹوں کی حفاظت کیجئ

ہونٹوں کی حفاظت کیجئ

03:03 pm

ہونٹوں کو شاعر کبھی گلاب کی پنکھڑیوں سے تشبیہ دیتے ہیں تو کبھی جام سے اور کبھی ہونٹوں کے خم کو قاتل خم کہا جاتا ہے ۔دراصل ہونٹ جسم کا وہ حصہ ہیں جہاں چکنائی پیدا کرنے والے غدود نہ ہونے کی بناء پر جلد بہت خشک ہو کر پھٹنے لگتی ہے ۔پھر ہونٹ کاٹنے اور ہونٹوں پر بار بار زبان پھیرنے کی عادت بھی ہونٹوں کی قدرتی چکنائی ختم کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ تیز دھوپ سے جلد کے ساتھ ہونٹ بھی متاثر ہوتے ہیں۔ وٹامن بی آئرن اور غذا میں فیٹی ایسڈز کی کمی کی وجہ سے بھی ہونٹ خشک ہو کر پھٹنے لگتے ہیں ۔خشک موسم والے علاقوں میں رہنے والوں کے ہونٹ بھی نمی کی کمی کا شکار ہو کر پھٹنے لگتے ہیں۔مردوں میں تمباکو نوشی کے باعث ہونٹوں کا قدرتی تیل ختم ہونے سے ہونٹ پھٹتے ہیں۔ ہونٹوں کی مناسب دیکھ بھال بے حد ضروری ہے پھٹے ہوئے ہونٹ شخصیت کا پورا تاثر خراب کر دیتے ہیں۔ ہونٹوں کو خشکی سے بچانے کے لئے خاص توجہ درکار ہوتی ہے ۔غذا میں وٹامن اے اور بی وافر مقدار میں شامل ہونے چاہئیں۔پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے ۔لپ بام اور موئسچرائزر ایسے استعمال کرنے چاہئیں جو ایلوویرا اور وٹامن سے بھرپور ہوں۔سن بلاک والے لپ بام کا استعمال بھی اچھے نتائج دیتا ہے۔ ہونٹوں کو نرم گلابی بنانے کے لئے چند تجاویز: ہونٹوں کے کنارے اگر کالے پڑ جائیں تو چار حصے ناریل کا تیل اور ایک حصہ لیموں ملا کر باقاعدگی سے ہونٹوں پر لگائیں اس سے ہونٹ نرم گلابی ہو جاتے ہیں۔ شہد میں چینی ملا کر ہونٹوں پر ملیں اور پانچ منٹ بعد دھولیں ۔ہونٹوں کی کھوئی ہوئی شادابی لوٹ سکتی ہے۔ ایک چمچ بالائی میں دو قطرے گلیسرین ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ تروتازہ اور چمکدار ہو جاتے ہیں ۔ایک چمچ زیتون کے تیل میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے بھی ہونٹوں کی خشکی دور ہوتی ہے۔ کیلے کے گودے میں شہد ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے بھی ہونٹوں کی خشکی زائل ہو جاتی ہے۔
پکے ہوئے پپیتے کا گودا ہونٹوں پر ملنے سے ہونٹوں کے مردہ خلیات ختم ہوتے ہیں اور ان میں قدرتی نمی اور چمک آجاتی ہے۔
ہمیشہ اچھی اور عمدہ معیار کی لپ اسٹک استعمال کریں،لپ اسٹک ہونٹوں کے خم اور بناوٹ کو اجاگر کرکے انہیں مزید پرکشش بناتی ہے۔
لپ اسٹک لگانے سے پہلے ہونٹوں پر تھوڑا سا پاؤڈر یا فاؤنڈیشن لگا لیں پھر لپ پینسل سے آؤٹ لائن بنا کر لپ اسٹک لگائیں اسے ٹشو سے صاف کر دیں اورایک کوٹ اور لگائیں اس سے لپ اسٹک دیر تک برقرار رہے گی۔

لپ اسٹک کے شیڈ کا ہمیشہ جلد کے مطابق انتخاب کریں۔مثلاً جن خواتین کا رنگ پھیکا ہے وہ گلابیPaleرنگوں کی لپ اسٹک لگانے سے دلکش نہیں لگ سکتیں کھلی ہوئی رنگت پر آتشی گلابی شیڈ انتہائی دلکش معلوم ہوتا ہے۔
غلط شیڈ کا استعمال بعض اوقات مسائل پیدا کر دیتا ہے اس کا درست حل یہ ہے کہ جب آپ لپ اسٹک خریدیں تو ہونٹوں پر لگا کر آئینے میں چیک کریں کہ منتخب شیڈ آپ کی جلد سے مطابقت رکھتا ہے کہ نہیں۔دن کے لئے ہمیشہ نیچرل شیڈز کا استعمال کریں۔
میک اپ کرتے ہوئے اگر آنکھیں بھاری میک اپ سے سجی ہوں تو ہونٹ سوفٹ لگنے چاہئیں۔بصورت دیگر گہر ے شیڈ سے سجے ہونٹوں کے ساتھ آنکھوں کا میک اپ ہلکا ہونا چاہئے۔
 

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے