11:52 pm
یہ چٹکلے رکھتے ہیں جادوئی کمالات - گھریلو ٹوٹکے

یہ چٹکلے رکھتے ہیں جادوئی کمالات - گھریلو ٹوٹکے

11:52 pm

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی Covid-19 نے ایک بار پھر محتاط زندگی گزارنے کا عندیہ دے دیا۔اس بار کاروبار زندگی احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ رش والے بیوٹی پارلرز میں بھی کم کم ہی جائیں اور جہاں تک ممکن ہو سکے دیسی گھریلو اجزاء کے ساتھ اس بدلتے موسم کا استقبال کریں اور پرکشش و جاذب نظر دکھائی دیں۔ چہرے پر بلیک ہیڈز،وائٹ ہیڈز ہو جاتے ہیں اس کے لئے آپ گھر پر تیار کردہ ماسک سے مدد لے سکتی ہیں۔یہ آزمودہ نسخہ مرد اور خواتین دونوں ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ایک چائے کے چمچ کے برابر خشک دودھ میں کافی چٹکی بھر ڈال کر ملا لیں۔ٹماٹر کے بیج نکال کے درمیانی حصہ گودے والا بھی ملا لیں۔اب ایک چائے کے چمچ کے برابر شہد ملا کر مکس کر لیں بادام کا تیل تھوڑا سا شامل کر لیں اب اس آمیزے کو اچھی طرح ملا کر چہرے،کھلے بازوؤں ہاتھوں ہو سکے تو چہرے پر بھی اور گردن کے اطراف بھی لگایئے۔
یاد رہے کہ کافی کے دانے اچھی طرح مکس ہونے چاہئیں اگر آپ سمجھتی ہیں کہ چمچ سے یہ گھلیں گے نہیں تو خشک حالت میں چوپر بلینڈر سے گرائنڈ کرکے ڈال لیں۔ گہری سانولی رنگت کو بھی جاذب نظر بنایا جا سکتا ہے ۔آپ نے اب تک لیموں اور گلیسرین یا تازہ دودھ کے ٹوٹکے آزمائے ہوں تو ان اشیاء کے جادوئی اثرات ملاحظہ کئے ہوں گے۔درج بالا ٹوٹکا بھی اس ضمن میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس آمیزے میں عرق گلاب دو کھانے کے چمچ اور ایک چمچ جیلیٹن پاؤڈر ڈال لیا جائے اور یہ محلول برش کی مدد سے چہرے اور اس کے اطراف لگا لیا جائے۔پرسکون ہو کر بیٹھیں یا لیٹ جائیں۔یہ دیر سے خشک ہونے والا محلول ہے مگر جتنی دیر لگا رہے فائدہ ہی دے گا۔کم از کم آدھے پونے گھنٹے کے بعد اسے اتاریں۔ کرشمہ آپ خود دیکھیں گے کہ جلد نکھرتی جائے گی۔نرم و ملائم بھی ہو گی اور آپ خوبصورت نظر آئیں گی۔ آج کل امرود مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔آپ امرود کا ماسک بنا سکتی ہیں۔ایک پکا ہوا امرود لے کر چار حصوں میں کاٹئے۔بیج علیحدہ کر دیئے جائیں۔چمچے سے میش کرتے ہوئے اس میں آدھی چائے کی چمچ کے برابر کوکو پاؤڈر ،ایک انڈا اور تھوڑا سا کافور ملا کر محلول بنا لیں۔یہ چاکلیٹی آمیزہ آپ کی جلد میں قدرتی نکھار لائے گا۔یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ اس محلول میں کوئی کیمیائی جزو شامل نہیں اس لئے حساس جلد کی حامل خواتین بھی استعمال کر سکتی ہیں اور اس کے مضر اثرات بھی نہیں صرف آدھے گھنٹے کی محنت سے آزمائے گئے یہ چٹکلے جادوئی اثرات ظاہر کر دیں گے۔آپ آزما کے دیکھ لیجئے۔

تازہ ترین خبریں

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

جوتوں سے پہچانا گیا   اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘  وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے  تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

جوتوں سے پہچانا گیا اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘ وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

خبردار!!احتیاط کیجئے  موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

خبردار!!احتیاط کیجئے موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی