11:55 pm
کھلا کھلا سا چہرہ

کھلا کھلا سا چہرہ

11:55 pm

اس تیز رفتار زندگی اور مصروفیت نے خواتین کو سہل پسند بنا دیا ہے۔زیادہ تر ہم تیار کریموں اور لوشنز کی مدد سے چہرے،گردن،ہاتھوں اور پیروں کی صفائی،نگہداشت اور نکھار کے طریقے آزماتے ہیں۔ایسی خواتین جن کی جلد حساس ہوتی ہے وہ مختلف تکالیف مثلاً خارش،دانوں ،جلد کی سرخی کی شکایات کے بعد کیمیائی مصنوعات کا استعمال ترک کرتی ہیں یا محتاط انداز سے انہیں استعمال کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کی کم بجٹ میں سادہ تراکیب بتا رہے ہیں جن اشیاء اور غذاؤں سے آپ ٹوٹکوں کی مدد سے بھی اپنی جلد کو نکھار سکتی ہیں۔ جلدکی رنگت ماند یا سیاہی مائل ہو جائے تو․․․ تازہ خوبانی تین سے چار عدد کھجور دو عدد لیموں چند قطرے ان تینوں اجزاء کو چھیل کر میش کر لیں اور گودے میں لیموں کے قطرے شامل کرکے ملایئے دن میں دو بار چہرے اور گردن کے اطراف لگانے سے جلد کی رنگت بہتر بھی ہو گی اور یکساں بھی ہو جائے گی۔
اگر جھائیاں جلد پرنمودار ہونے لگیں تو․․․ آلو بخارے کا Pulp 1/2کپ روغن بادام ایک چائے کا چمچ لیموں چند قطرے تینوں اجزاء کو باہم ملا کر شیشی میں رکھیں اور روزانہ 15سے 20منٹ تک جھائیوں اور چہرے پر ابھرنے والی لکیروں پر لگانے سے قبل از وقت عمر رسیدگی کا تاثر جاتا رہے گا۔ ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کے لئے اخروٹ کا پاؤڈر یا اخروٹ پیس کر سفوف(پاؤڈر)بنا لیں۔ تھوڑی سی خشخاش خشک دودھ تازہ بالائی کچن کا کام ختم ہونے اور برتن دھونے کے بعد اس مکسچر کو اسکربنگ کے طور پر استعمال کر لیں اور نرم ہاتھوں سے رگڑ کر جلد پر سوکھنے دیں۔ کچھ دیر بعد واش کرلیں۔ تازہ پھلوں کا ماسک ہر موسمی پھل کا ماسک بنایا جا سکتا ہے۔آپ کو سٹرس فروٹس دستیاب ہوں تو ان کا گودا لے کر چہرے پر لگائیں آپ کی جلد نکھر ے گی۔ مسام بھی بند ہوں گے اور دوران خون بڑھنے سے چہرے کی شادابی بھی محسوس ہو گی۔ خشک جلد کے ماسک کیسے بنائے جائیں؟ ایک کھانے کا چمچ اولیو آئل(کوکنگ آئل)میں تازہ کریم دو چمچ ملا لیں اور چہرے گردن ہاتھوں پیروں کی جلد پر لگانے سے جلد کی خشکی اور بے رونقی کم ہو گی اس کے بعد صابن سے کچھ دیر تک چہرہ نہ دھوئیں بلکہ روئی کے پیڈز پانی میں بھگو کے چہرہ صاف کر لیں۔ ناشتے میں استعمال ہونے والے کارن فلیکس کا ماسک عمدہ نتیجہ دے سکتا ہے۔انہیں چمچ سے کرش کرکے اولیو آئل یا تازہ کریم (بالائی)ملا کر دس منٹ تک چہرے پر لگا لینے سے جلد میں نمی آئے گی۔ ایکنی ماسک آپ کی جلد حساس ہوتی ہے لہٰذا کیمیائی اجزاء والی کوئی مصنوع نہ ہی استعمال کریں تو بہتر ہے۔آپ یو کلپٹس،لونگ اور صندل پاؤڈر کے محلول سے ماسک تیار کر سکتی ہیں۔ یو کلپٹس کی چند پتیاں گرائنڈ کر لیں۔ایک سے دو لونگ حسب ضرورت اور ایک کھانے کا چمچ صندل کا پاؤڈر عرق گلاب میں ملا کر چہرے کی نازک جلد پر لگایئے۔نکھار اور افاقہ محسوس کریں گی۔ غرضیکہ نباتاتی اجزاء اور غذاؤں سے تیار کردہ مصنوعات کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ دیرپا اور خوشگوار تبدیلیوں کا باعث بنتی ہیں۔خوش رہیں۔پانی کا استعمال کریں۔سبز چائے پئیں۔بہت زیادہ سرخ گوشت نہ کھایا جائے تو صحت لمبے عرصے تک برقرار رہتی ہے،علاوہ ازیں درج بالا ٹوٹکوں کی مدد سے چہرہ بھی گلاب جیسا تروتازہ اور کھلا کھلا سا رہے گا۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے