01:59 pm
زیتون کے تیل سے پایئے رعنائی اور دلکشی

زیتون کے تیل سے پایئے رعنائی اور دلکشی

01:59 pm

زیتون کا تیل جلد کے لئے فائدہ مند اور صحت بخش ہوتا ہے۔زیتون کا استعمال آج کل حسن کی آرائش کے طور پر کیا جا رہا ہے۔اب تو زیتون کا تیل ایک ”بیوٹی پروڈکٹ“ ، یعنی خوب صورتی بڑھانے والی مصنوعات کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔یہ جس طرح جسم کو اندرونی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے اسی طرح بیرونی طور پر بھی جسم کے لئے مفید ہے۔ مضبوط اور چمک دار ناخن اگر ناخنوں کے کیوٹیکلز خراب ہو گئے ہیں اور انگلیوں کے ناخن بھی ٹوٹنے لگے ہیں تو ایک کپ میں زیتون کا تیل ڈالیں اور انگلیوں کے ناخنوں کو اس کپ میں تھوڑی دیر کے لئے ڈوبا رہنے دیں۔ اس کے چند دنوں کے استعمال سے ناخن نہ صرف ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے بلکہ ناخنوں کے آس پاس کی جلد صاف اور چمک دار بھی ہو جائے گی۔ صاف ستھرے پیر رات سونے سے پہلے پاؤں پر ہلکا سا زیتون کا تیل لگا کر جرابیں پہن لینے سے پاؤں دن بھر نرم و ملائم رہیں گے۔ خوبصورت ہونٹ خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نارمل بنانے کے لئے زتیون کے تیل کی تھوڑی سی مقدار کو رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں۔ پُر رونق،ریشم جیسے بال زیتون کے تیل کو سر کے بالوں کی جلد اور بالوں پر اچھی طرح لگا لیں اوربالوں پر پلاسٹک کی ٹوپی چڑھا لیں۔آدھے گھنٹے کے بعد کسی معیاری شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔اس سے بال پر رونق،خشکی سے پاک اور ریشمی ہو جاتے ہیں۔ نرم و ملائم ہاتھ ہاتھوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے آہستگی کے ساتھ زیتون کے تیل کا مساج کریں ۔ اس سے ہاتھ نرم و ملائم اور خوب صورت ہو جاتے ہیں۔ جلد کی حفاظت باتھ ٹب میں تھوڑی مقدار میں زیتون کا تیل ڈال کر غسل کرنے سے جلد دن بھر نرم و ملائم رہتی ہے۔ میک اپ اُتارنے کے لئے زیتون کے تیل کو ململ کے کپڑے یا روئی کے پھائے پر لگا کر چہرے کے میک اپ کو با آسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔زیتون کا تیل جلد کو رعنائی بخشتا ہے اور رنگت میں نکھار بھی پیدا کرتا ہے۔ بالوں کی خشکی میں مفید بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد برابر مقدار میں زیتون کے تیل کو پانی میں شامل کر لیں اور بالوں میں پانچ منٹ کے لئے اچھی طرح لگا کر مساج کر لیں۔پھر شیمپو کرکے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔اس سے نہ صرف بالوں کی خشکی سے نجات مل جاتی ہے بلکہ یہ عمل بالوں کو گھنا کرنے میں بھی مفید ہے۔ باڈی اسکرب
ایک پلاسٹک کے برتن میں زیتون کا تیل ڈالیں پھر اس میں مناسب مقدار میں نمک اور چینی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر اس آمیزے کو جلد پر لگا کر،بطور باڈی اسکرب (Body Scrub) جلد پر مساج کریں۔
اس سے جلد کو نہ صرف رعنائی ملے گی بلکہ نرم و ملائم اور شگفتگی کا احساس بھی ہو گا۔
سخت اور سیاہ جلد کی بہتری کے لئے
پیروں کی ایڑھیوں اور بازوؤں کی کہنیوں کی سخت اور سیاہ جلد سے نجات کے لئے باقاعدگی کے ساتھ زیتون کے تیل کا مساج کریں۔اس سے کہنیاں صاف اور نرم ہو جاتی ہیں۔
چہرے کی جھریاں
چہرے سے جھریوں کے خاتمے اور جلد کو پُرکشش بنانے کے لئے شام کے وقت باقاعدگی کے ساتھ زیتون کے تیل کی تھوڑی مقدار ہتھیلی میں لے کر اس کا مساج کرنا چاہیے۔
 

تازہ ترین خبریں

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

خبردار ،  گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،  شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

خبردار ، گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

فوجی اڈے پردھماکا،کتنے ہیلی کاپٹراورشپس تباہ ہوگئے ،بڑی خبرآگئی

فوجی اڈے پردھماکا،کتنے ہیلی کاپٹراورشپس تباہ ہوگئے ،بڑی خبرآگئی

انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

بارشوں کے بعد شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک شروع، ہسپتالوں میں مریضوں کی انبار لگ  گئے

بارشوں کے بعد شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک شروع، ہسپتالوں میں مریضوں کی انبار لگ گئے

اصل غدار کون ہے ، عمران خان نے نوازشریف، مریم، خواجہ آصف سمیت بڑوں بڑوں پر بجلیاں گرادیں ، کئی ویڈیو سامنے لے آئے

اصل غدار کون ہے ، عمران خان نے نوازشریف، مریم، خواجہ آصف سمیت بڑوں بڑوں پر بجلیاں گرادیں ، کئی ویڈیو سامنے لے آئے

باجا بجا بجا کر کانوں میں درد کردیتے ہیں ۔۔ جشن آزادی لوگوں کو پریشان کرنیوالوں کیساتھ اب کیا ہوگا؟

باجا بجا بجا کر کانوں میں درد کردیتے ہیں ۔۔ جشن آزادی لوگوں کو پریشان کرنیوالوں کیساتھ اب کیا ہوگا؟

لوگوں کو خرید کر دھوکے سے حکومت بنائی گئی ، مولانا طارق جمیل کے بیان پر خواجہ سعد رفیق میدان میں آگئے، کیا اعلان کر دیا ؟ 

لوگوں کو خرید کر دھوکے سے حکومت بنائی گئی ، مولانا طارق جمیل کے بیان پر خواجہ سعد رفیق میدان میں آگئے، کیا اعلان کر دیا ؟ 

نایاب نسل کی لادوم بھیڑ،قیمت آپ کی سوچ سے بھی زیادہ۔۔۔کس ملک میں پائی جاتی ہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نایاب نسل کی لادوم بھیڑ،قیمت آپ کی سوچ سے بھی زیادہ۔۔۔کس ملک میں پائی جاتی ہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

شادی کی رسموں کے دوران دلہا دلہن کی لڑائی ، ئی نویلی دلہن نے  دلہاکو دھو ڈالا

شادی کی رسموں کے دوران دلہا دلہن کی لڑائی ، ئی نویلی دلہن نے دلہاکو دھو ڈالا

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا

وفاقی دارالحکومت میں 2موٹرسائیکلوں کی ٹکرسے دھماکا،کتنے افرادزخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

وفاقی دارالحکومت میں 2موٹرسائیکلوں کی ٹکرسے دھماکا،کتنے افرادزخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی