02:00 pm
انارکلی فراکس

انارکلی فراکس

02:00 pm

جدید دور میں کپڑوں کے نت نئے انداز متعارف کروائے جاتے ہیں۔قمیض کے ساتھ لمبے کوٹ،چوڑی دار پاجامہ،ٹراؤزرز،اے لائن فراک، بوٹ گلے اور پیپلم ملبوسات جدید فیشن کا حصہ ہیں۔البتہ انارکلی کی شاہانہ،نفیس اور مشرقی ادا اپنی جگہ برقرار ہے۔اس میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن اس کا شاہانہ پن آج بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔ انارکلی فراک موسم کی مناسبت اور ماحول کے حوالے سے مختلف ڈیزائن میں دستیاب ہیں۔سرد موسم میں مخمل جبکہ گرم میں ہلکے پھلکے نازک شیفون کے انارکلی ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں۔اگر آپ دن کے وقت کسی تقریب میں انارکلی فراک پہننے کا ارادہ رکھتی ہیں تو سفید رنگ کی چکن کاڑی سے سجی دلکش انارکلی فراک بنوائیں یا پھر اسے زری کے کام،کٹ رانی،شیشہ ورک،ہاتھ کی کڑھائی،دلفریب سٹائل اور دلکش رنگ اسے کسی پر تکلف تقریب کے لئے بہترین انتخاب ثابت کر سکتے ہیں۔ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ مختلف فیشن شوز میں بڑے گھیر والی انارکلی فراکس ڈیزائنرز کی کلیکشن میں نظر آتی ہیں تو کبھی ان کا گھیر کم کرکے فیشن شوز میں متعارف کروا دیا جاتا ہے۔کبھی ان کی لمبائی پیروں تک آتی ہوئی ہوتی ہے،تو کبھی ان کی لمبائی گھٹنوں تک کرکے انہیں پہنا جاتا ہے ۔غرض یہ ہے کہ نیٹ ہو یا شیفون،سلک ہو یا کاٹن،انارکلی فراکس آپ کو ہر طرح کے کپڑے اور انداز کے ساتھ مارکیٹس میں بکتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ان دنوں مخمل کی بنی پیروں تک آتی ہوئی انارکلی فراکس پاکستانی فیشن کی دنیا میں چھائی ہوئی ہیں۔ اگر شادیوں کی تقریبات کیلئے انارکلی فراک خریدنی ہے تو کوشش کریں کہ وہ سلک،آرگنزا،نیٹ یا شیفون سے تیار کردہ ہوں،ان پر ایمرائڈری کی گئی ہو یا انہیں لیسز لگا کر خوبصورت بنایا گیا ہو۔وہ لڑکیاں ،جن کی شادی ہو رہی ہے وہ اپنی مہندی کے فنکشن کیلئے پیلے ،ہرے یا گلابی رنگ کے کمبی نیشن کے ساتھ انارکلی فراک اور چوڑی دار خرید کر پہن سکتی ہیں۔ اگر گرمیوں کے دوران دن کے کسی فنکشن میں پہننے کیلئے خریدنی ہے تو کوشش کریں کہ کاٹن یا لان سے تیار کردہ سادہ یا پرنٹڈ فراک خریدیں،ان کپڑوں سے تیار کردہ فراکس ہوادار ہوتی ہیں اور انہیں پہننے کے بعد گرمی نہیں لگتی۔ اگر کسی فنکشن کیلئے بھاری ایمبرائڈری والی فراک کا انتخاب کیا ہے تو کوشش کریں کہ اس کا دوپٹہ سادہ ہو،اگر سادہ سلک کی فراک پہن رہی ہیں تو اس کے ساتھ جیکارڈ یا آرگنزا کا ایسا دوپٹہ خریدیں،جس کے کناروں پر زری یا دبکے کا کام کیا گیا ہو یا جس پر بلاک پرنٹنگ اور لیسز لگا کر اسے خوبصورت بنایا گیا ہو۔
آج کل ایسی انارکلی فراکس بھی چل رہی ہیں،جن کے درمیانی حصے میں پیٹی سے لے کر نیچے تک فراک میں کٹ لگا ہوا ہوتا ہے ،اس کے ساتھ ڈھیلا ٹراؤزر پہنا جاتا ہے،ایسی فراکس بھی پہننے کے بعد خوبصورت لگتی ہیں۔اگر گھٹنوں تک آتی ہوئی فراکس خریدنے کا ارادہ ہے تو اس کے ساتھ گھیر والی شلوار یا ٹیولپ شلوار کا انتخاب کریں۔
اگر رات کی کسی تقریب میں شرکت کرنی ہے تو کوشش کریں کالے رنگ کا لباس پہنیں۔
پیروں تک آتی انارکلی فراکس میں شیشہ ورک اور کالے رنگ کے دھاگوں کی ایمبرائڈری دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتی ہے۔یہ لباس رات کی کسی بھی تقریب کیلئے بہترین انتخاب ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت دو طرح کی فراکس دستیاب ہیں،پیپلم انداز کی لمبائی میں کم فراک پہننے کی خواہشمند لڑکیوں کو ان کی پسند کے مطابق بھی فراک آسانی سے مل جائے گی۔شیشہ ورک پر مبنی فراکس مہندی کے فنکشن کیلئے بھی بہترین ثابت ہوتی ہے۔کئی انداز کے بلوچی اور پشتو روایتی پہناؤوں میں بھی شیشہ ورک کیا جاتا ہے،لڑکیاں چاہیں تو اس انداز کے کپڑے بھی اپنے وارڈ روب کا حصہ بنا سکتی ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی