04:39 pm
ہوم میڈ فیشیل سے جلد کی رعنائی بحال کریں - جلد کی بلیچنگ

ہوم میڈ فیشیل سے جلد کی رعنائی بحال کریں - جلد کی بلیچنگ

04:39 pm

موسم چاہے کوئی سا ہی کیوں نہ ہو خواتین کیلئے اپنی جلد کی رعنائی کو بحال کرنے کے لئے فیشیل کروانا ضروری ہوجاتا ہے لیکن مصروفیات خواتین کو بیوٹی پارلر تک جانے نہیں دیتیں ایسے میں آپ گھر پر ہی فیشیل کے فوائد حاصل کرسکتی ہیں جس سے موسم کی سختی جھیلتا ہوا آپ کا چہرہ تروتازہ اور شگفتہ ہوجائے گا کیمیکل سے پاک اور فیشل سے قریب ترین یہ طریقے آپ کی جلد کی اقسام کے لحاظ سے تیار کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں معروف کا سماٹولوجسٹ کہتی ہیں کہ آپ محدود انداز میں فیشل کے فوائد سے فائدہ اُٹھا سکتی ہیں مثال کے طور پر اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو اینٹی بیکٹیریل لونگ کا تیل آپ کیلئے مفید رہے گا۔یوں کریں کہ نیم کے چند پتے چار کپ پانی میں ڈال کر اتنا اُبالیں کہ پانی ایک چوتھائی رہ جائے پھر اس پانی کو چھان کر ٹھنڈا کریں۔ بعد ازاں اس میں چارقطرے لونگ کا تیل شامل کردیں۔ یہ چکنائی کوکنٹرول کرنے کیساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریل مرکب تیار ہوگیا۔جب ضرورت ہواسے اسپرے بوتل سے چہرے پر اسپرے کرلیں چہرہ صاف ہوجائیں گا۔پیپر منٹ کے تیل سے بنامرکب ملی جلی جلد کیلئے نہایت مفید ہے اس کی تیاری میں نارنگی کے سوکھے چھلکے استعمال ہوتے ہیں جو ملی جلی جلد اور چکنائی والی جلد کیلئے بہترین ہے ان چھلکوں میں اسٹرنجنٹ اور اینٹی انفلیمنٹری اجزاء موجود ہوتے ہیں۔
اس کی تیاری کیلئے ایک لیٹر پانی میں چھلکے ڈال کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک چوتھائی رہ جائے اب اسے چھان کر ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں پیپرمنٹ ایسنس آئل کی تھوڑی سی مقدار شامل کردیں۔اسپرے بوتل میں بھرلیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔پیپر منٹ آپ کی جلد کس دے گا اور پورا دن تازگی محسوس ہوگی نارمل جلد کے لیے چنبیلی کے پھولوں سے تیار کردہ اسپرے بہتررہے گا اس کی خوشبو اور نارنگی کا تیل آپ کو تازہ دم رکھیں گے۔ اس کی تیاری کیلئے نصف لیٹر پانی لیکر اس میں مٹھی بھر چنبیلی کے پھول ڈال کر اُبالیں ایک چوتھائی رہ جائے تو چھان کر ریفریجریٹر میں ٹھنڈا کرلیں پھر اس میں تھوڑا سا نارنگی کا تیل ملالیں اور حسب ضرورت چہرے پر چھڑک لیں۔خشک جلد کیلئے گیندے کے تیل اور عرق گلاب کا استعمال مناسب رہتا ہے۔اس مقصد کیلئے گلاب کی پتیاں ایک بڑے پیالے میں پانی ڈال کر بھگو لیں رات بھر پانی پڑا رہنے دیں۔ صبح کو پتیاں نکال کر پانی اتنا ابالیں کہ ایک چوتھائی رہ جائے۔اب اس میں گیندے کا تھوڑا سا تیل ڈال دیں۔سپرے بوتل بھرلیں یہ جلد کو نم کردے گا اور آپ کی جلد بچوں کی جلد کی طرح نرم وملائم ہوجائے گی۔حساس جلد کے لئے ایلوویرا سے بہتر کوئی نہیں۔پانی میں پودینے کے پتے رات بھر کے لئے بھگودیں صبح اُبال کر ایک چوتھائی مقدار کرلیں۔اب اس میں ایک چمچہ ایلوویرایا گھیگو ارکارس ڈال دیں یہ اسپرے حساس جلد کیلئے بہترین ہے۔یہ فری ریڈیکلز سے بچائے گا زائد عمر کی خواتین کی جلد کرم نرم وملائم کرنے میں اس اسپرے کا جواب نہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی