02:02 pm
ورزش صحت کی محافظ - ورزش

ورزش صحت کی محافظ - ورزش

02:02 pm

ہم سب جانتے ہیں کہ ورزش ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے اگر ہم اپنی معمول کی زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں تو ورزش کو بہت اہم سمجھتے اور اسے اپنے یومیہ معمول کا حصہ بنانے کی کوشش ضرور کریں۔یہ ایک عام مشاہدہ ہے کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں وہ زیادہ محترک اور اچھے موڈ میں رہتے ہیں۔ان کے مقابلے میں جو کہ ورزش نہیں کرتے ہیں۔ وہ لوگ جو اپنی فٹنس کے بارے میں ہوشیار رہتے ہیں وہ ہمیشہ ورزش کرتے ہیں لہٰذا یہ ظاہر ہے کہ اگر آپ معمول کی زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں اور اچھے موڈ میں رہنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو ورزش کرنی ہو گی اور کل سے نہیں آج سے شروع کریں۔ اپنے کھانے کو مت روکو صرف ورزش شروع کرو کیونکہ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر مریضوں کو ورزش کے لئے کہتے ہیں کیونکہ یہ صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ورزش صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔آپ کی زندگی میں تبدیلی آتی ہے۔آپ خود کو تازہ محسوس کرتے ہیں۔ اس سے لچک بھی بڑھتی ہے اور خود بخود وزن کم ہو جاتا ہے۔آپ کسی بھی وقت ورزش کر سکتے ہیں۔خاص طور پر صبح یا شام کے وقت اگرچہ ورزش اور واک سے اس کے فوائد دُگنے ہو جاتے ہیں ورزش کرنا عموماً صبح کے اوقات میں خوب ہے لیکن آپ یہ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ ورزش کے لئے سخت اور تیز قواعد پر کبھی عمل نہیں کرنا پڑتا ہے۔ یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ ورزش ذہنی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔اس حوالے سے کی جانے والی سائنسی تحقیقات میں ورزش کے بعد ذہنی قوت میں اضافے کے بہترین نتائج سامنے آئے۔جیسا کہ اس نے تناؤ کو کم کیا‘خود اعتمادی کو بہتر بنایا اور اس کیمیائی مادے کو فروغ دیا جو کہ خوشی کے لئے ہیں۔ ۔
اگر کوئی افسردہ ہے تو پریشانی کو روکتا ہے۔اس سے ناخوشگوار جذبات کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔یہ سب بہت ہی انوکھے اور غیر متوقع نتائج ہیں۔لیکن حیرت انگیز طور پر سائنسدان یہ بھی بتاتے ہیں کہ ورزش کی وجہ سے آپ کی یادداشت بھی تیز ہو گی۔ جب آپ ورزش کر رہے ہیں تو تخلیقی نظریات آپ کے ذہن کو چھوتے ہیں جو کہ آپ کو پرسکون رہنے مطمئن رکھنے میں معاونت کرتے ہیں لہٰذا خود بخود رواداری آپ کے طرز عمل میں آجاتی ہے۔ ورزش بہتر صحت اور خوشی کا باعث بنتی ہے‘لیکن کیسے یہ جاننا ضروری ہے اگر آپ اپنی معمول کی زندگی سے بور ہو رہے ہیں تو پھر ورزش کرنا ایک لطف ہے۔ہم سب عام طور پر اپنی معمول کی زندگی سے بے زاری محسوس کرتے ہیں اور آرام دہ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے لطف اندوز ہونے کا یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔اس طرح ہمارا وقت ضائع نہیں ہو گا بلکہ اسے تفریح کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔ کیا یہ اچھا خیال نہیں ہے؟معاشرتی سرگرمیوں میں بھی ورزش سے اضافہ ہو گا جیسے جب آپ کسی پارک اور کھیل کے میدان میں جاتے ہیں تو آپ کے تعلقات اور دوست احباب اس طرح سے بڑھتے چلتے جاتے ہیں۔ روزانہ باقاعدگی سے ورزش آپ کو سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں مدد دے گی اور اس کے ساتھ آپ کی صحت کے فوائد میں اضافہ ہو گا۔ورزش کرنے سے آپ کی قوت برداشت اور توانائی میں بھی اضافہ ہو گا۔ اچھی ورزش کے بعد آپ پرسکون ہو جائیں گے۔ جدید دور میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ جو لوگ ورزش نہیں کرتے ہیں یا لمبے وقت تک نہیں چلتے ہیں۔ان کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔جس سے وزن بھی بڑھتا ہے۔یوں زیادہ وزن کی وجہ سے معاشرے میں زیادہ تر بیماریاں پائی جاتی ہیں لہٰذا ورزش اس کا بہترین متبادل ہے یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ ورزش دوا بھی ہے۔ یقینا بہت سے لوگوں کے پاس طویل عرصے سے ورزش کے لئے نام نہاد مصروف زندگی کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں ہوتا ہے لیکن انہیں عادت بنانی چاہیے اور اس کے لئے ایک شیڈول مرتب کرنا چاہیے ورزش کرنے کے لئے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ عادت ڈالیں گے تو پھر آپ کو کوئی روک نہیں سکے گا‘لیکن اچانک نہیں بلکہ آہستہ آہستہ ورزش کرنا آتا ہے۔پہلے اگر آپ 20-15 دن کے وقفے کے بعد آدھے گھنٹے کے لئے ورزش کر رہے ہیں تو ورزش کے وقت میں 15 منٹ اضافے کا مطلب 45 منٹ تک بڑھنا ہے۔یہ بات یہاں بہت اہم ہے کہ اگر آپ اپنے جسم کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کر رہے ہیں تو آپ اسے ضرور کھو دیں گے لہٰذا ورزش کرنا ضروری ہے اگر آپ صحت مند‘خوش اور خوشحال زندگی گزارنا چاہتے ہیں کیونکہ ورزش صحت کی محافظ ہے

تازہ ترین خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے خواہشمندوں کیلئےاچھی خبر آگئی

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے خواہشمندوں کیلئےاچھی خبر آگئی

جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان۔۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان۔۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ مسافر پریشان

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ مسافر پریشان

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر، حکومت نے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دیدی

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر، حکومت نے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دیدی

عمران خان کہیں نہیں جائیگا ، وہ اگر گیا بھی تو۔۔۔۔پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

عمران خان کہیں نہیں جائیگا ، وہ اگر گیا بھی تو۔۔۔۔پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی