12:40 pm
لمبی فراکس اور رنگ برنگے کُرتے - خواتین کے ملبوسات

لمبی فراکس اور رنگ برنگے کُرتے - خواتین کے ملبوسات

12:40 pm

یوں تو لمبی قمیضیں اور فراکس گزشتہ تین سالوں سے فیشن میں بہت ہیں لیکن آج کل بطور خاص گھیردار اور فلور لینتھ یعنی پاؤں تک آنے والے ڈریسرز فیشن کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔حتیٰ کہ ماڈرن ڈریسرز میں بھی ان دنوں شارٹ ڈریسرز کے بجائے زیادہ لمبائی والے ملبوسات ہی پسند کئے جا رہے ہیں۔ویسے بھی لمبی فراکس کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے کیونکہ جب لڑکیاں بالیاں انہیں زیب تن کرتی ہیں تو ان کی شان ہی کچھ اور ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کپڑوں کے ڈیزائن بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور زیادہ تر خواتین موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنے کپڑے پہننے کے انداز کو بھی بدلنا پسند کرتی ہیں تاکہ وہ بھی وقت کے ساتھ الگ نظر آئیں۔ ہر عورت کی ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ وہ اچھی نظر آئے ویسے تو مرد حضرات بھی اس دور میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں مگر عورتیں ابھی بھی مردوں سے بازی لے گئی ہیں بناؤ سنگھار کرنا اپنی اسکن کا خیال رکھنا،اچھے کپڑے پہننا کس عورت کو پسند نہیں ہوتا، قلوپطرہ سے لے کر آج کل کے دور کی عورتیں اپنا بے حد خیال رکھتی ہیں۔ زمانہ چاہے کوئی بھی ہو نیا یا پرانا ہر زمانے کے ساتھ کپڑوں کے نئے اور جدید کٹس فیشن میں آتے رہتے ہیں کبھی گھیر والی فراکس،چوڑی دار ۔
پاجامے،غرارہ،شرارہ،اسکرٹس،ساڑھیاں،پٹیالہ شلوار،کم اور زیادہ گھیر والے ٹراؤزر، لمبی قمیض،کھلی فراکس،آگے کچھ پرنٹ تو پیچھے قمیض میں کوئی اور پرنٹ وغیرہ وغیرہ،ہر کوئی زمانے کے حساب سے ویسے ہی کپڑے بنواتا ہے تاکہ وہ زمانے کے ساتھ چلتا ہوا لگے۔ لوگ اسے اولڈ فیشن کپڑے وغیرہ وغیرہ کے ناموں سے نہ بلائیں۔ ایک زمانہ تھا کہ جب عورتیں اپنے کپڑوں پر طرح طرح کی کڑھائیاں کرواتی پہلے بازاروں میں چکر لگا کر اچھا کپڑا ڈھونڈنا پھر زمانہ تھوڑا بدلا بازاروں سے عورتوں نے کڑھائی کئے ہوئے کپڑے خریدنے شروع کئے بس دکاندار سے پیسوں پر لمبی بحث ہوتی اور درزی کو کپڑے سلنے دے دیئے نہ الگ سے کپڑا خریدنے کا جھنجھٹ نہ کڑھائی کروانے والے کے پاس جاکر گھنٹوں کھڑے ہونے کا مسئلہ،پھر چند بوتیک کھلنا شروع ہوئے آہستہ آہستہ عورتوں نے بوتیک جانا شروع کیا خاص طور پر وہ عورتیں جو الگ سے کپڑے پہننے کی شوقین ہوتی اور اتنے پیسے والی بھی کہ دکاندار سے بحث کئے بغیر کپڑے خرید لیتیں کیونکہ بوتیک پر جو کپڑا جتنے کا ہے اتنے میں ہی ملتا اگر کبھی سال میں سیل لگتی بھی تو وہی چند خواتین سیل پر سے کپڑے خریدتی نظر آتیں نہ ان بوتیک پر زیادہ رش ہوتا نہ دھکم پیل ہوتی پھر آہستہ آہستہ کچھ لوگوں نے اپنے نام کی برانڈ متعارف کروائیں اور آج تک یہ سلسلہ چل رہا ہے بلکہ روز بروز نئے نئے برانڈ سامنے آرہے ہیں۔ آج ہم آپ کو فیشن اور موسم کے لحاظ سے چند ایسے ڈیزائن کے بارے میں بتائیں گے جو نہ صرف دیکھنے میں اچھے ہیں بلکہ پہننے کے لحاظ سے بھی مناسب ہوں گے۔ لمبی فراک آج کل لمبی فراک کا فیشن چل رہا ہے جس میں پرنٹڈ اور سادی فراک دونوں ہی فیشن میں ان ہیں۔چونکہ اسلامی ملک میں اس طرح کے لباس کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ اسٹائل خواتین کو اتنا متاثر کر رہا ہے کہ بڑے فیشن ڈیزائنر بھی اس قسم کے فراک متعارف کروا رہے ہیں۔ شیشہ ورک شیشہ ورک کے لباس جب مارکیٹ میں آئے تو خواتین کو بہت پسند آئے جس کے بعد ان کپڑوں کا رجحان خواتین میں زیادہ ہونے کی وجہ سے اب مختلف قسم کے نئے ڈیزائن مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔جن میں فراک،قمیض،شلوار اور ٹراؤزر بھی الگ الگ ورائٹی میں شامل ہیں۔ رنگ برنگی کرتیاں رنگ برنگی قمیض کا فیشن کبھی ختم نہیں ہوتا اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ کالی اور سفید شلوار کے ساتھ آسانی سے استعمال کر لی جاتی ہیں۔ جس کے باعث خواتین صرف کُرتی خریدنا پسند کرتی ہیں۔ کڑھائی والے کپڑے آج کل کپڑوں کے گلے دامن میں کڑھائی کا فیشن زیادہ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ان کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ ان کو کسی چھوٹی تقریب میں بھی پہنا جا سکتا ہے اور ان میں بھی کئی قسم کی ورائٹی موجود ہوتی ہیں۔ آرگنزا اور ویلوٹ اب آرگنزا اور ویلوٹ کا فیشن بھی بہت مقبول ہے کیونکہ یہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے علاوہ بھی پہنا جا رہا ہے۔جس کے باعث اس کے بھی کئی ڈیزائن مارکیٹ میں موجود ہیں

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا