04:17 pm
 رشتے

رشتے

04:17 pm

مصنفہ : مقدس نعیم ایک بات جو میں نے زندگی سے سیکھی وہ یہ کہ رشتے نہیں توڑنے چاہیے ، نہ ہم توڑ سکتے ہیں ۔ یاد رہے یہاں میں خونی رشتوں کی بات کر رہی ہوں ۔ماں باپ بہن بھائی کے علاوہ بھی ہمارے رشتے ہوتے ہیں ۔مگر جب کوئی آپ کا دل دکھائے بار بار آپ پر طنز کرے ، آپ کو نیچا دکھائے ، آپ کی سیلف ریسپیکٹ کو ہرٹ کرے تو یہاں ہم ان رشتوں کو توڑ نہیں سکتے ۔۔۔کیوں ؟ ایک تو یہ اللہ کے حکم کے خلاف ہے ۔رشتوں کو عربی میں رحم کہتے ہیں اور اس کو توڑنے والوں کے متعلق سخت وعید آئی ہے قرآن و حدیث میں ۔ پھر کیا کریں ؟ ایسے میں ہم ایک کام کر سکتے ہیں ۔۔۔باؤنڈریز ۔۔۔یس آپ نے صحیح سنا ۔ ہمیں اپنے اور اس رشتے کے درمیان میں ایک باونڈری لائن کھینچنی ہو گی۔ آپ رشتوں کو ختم نہیں کر سکتے ،آپ بات کرنا بھی نہیں چھوڑ سکتے ،انسان کی فطرت میں نہیں ہے نہ کہ وہ یک لخت رشتوں کو ختم کر دے مگر ہم اپنی حدود کو قائم تو رکھ سکتے ہیں ناں۔ آپ اچھے سے بات کریں ، آپ وہ سب کریں جو ایک رشتے کو قائم رکھنے کے لیے کیا جا سکتا ہے مگر ایک لائن کھینچ لیں اور بتا دیں آپ مجھ سے آئندہ اس طرح بات نہیں کریئے گا۔ میں آپ کی رسپیکٹ کرتی/ کرتا ہوں مگر میری بھی سیلف ریسپیکٹ ہے ۔ان کو ایک دو بار پیار سے بتائیں اور اپنی حدود کو ٹوٹنے مت دیں اگر وہ بار بار آپ کو ہر ٹ کریں آپ کی کھنچی ہوئی باونڈری لائن کو بار بار کراس کریں تو پیچھے ہٹ جائیں ۔پیچھے ہٹ جانا رشتہ ختم کرنا نہیں ہوتا بلکہ خود کو مزید اذیت سے روک لینا ہوتا ہے ۔آپ خود کو اذیت میں نہیں ڈالیں نہ ان کو دوبارہ کوئی بات کہنی ہے ۔ یہ میں نے خونی رشتوں کی بات کی ہے ۔ ایسے رشتے جو خونی نہیں ہے مگر ان کا ایک اہم رول آپ کے گھر میں ۔ محرم رشتوں کی بات کی جائے تو وہاں بھی آپ کو اپنی حدود کا خیال رکھنا ہے ۔آپ کو کوئی بات بری لگے تو فورا سے طلاق کا مطالبہ نہ کریں ۔ ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کریں اور اپنے پارٹنر کو سمجھائیں۔ جب آپ کو لگے کہ آپ نہیں چل سکتے تو علیحدگی اختیار کر لی اور وہ بھی خوش اسلوبی سے ۔ جملہ حقوق بحق مصنفہ محفوظ ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے  خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر