تازہ ترین  
منگل‬‮   16   اکتوبر‬‮   2018

یو اے ای : والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کی فلم بنانے پر جرمانہ


اسلام آباد(نیو زڈیسک)یو اے ای (نیٹ نیوز ) متحدہ عرب امارات میں والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کی شخصی آزادی میں خلل اندازی اب ایک بڑا جرم قرار پائے گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عاید کیا جائے گا۔متحدہ عرب ا مارات میں

اب عوامی جگہوں پر جو کوئی شخص بھی بچوں کی ان کے والدین کی رضامندی کے بغیر اپنے اسمارٹ فون یا عام کیمرے سے ویڈیو فلم بناتے ہوئے پکڑا گیا،اس پر کم سے کم ڈیڑھ لاکھ اور زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ اماراتی درہم تک جرمانہ عاید کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو چھے ماہ تک قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت فلم بنانے ، تصویریں کھینچنے ، آواز اور فون کالز ریکارڈ کرنے ، پھر ان کی تشہیر کرنے یا انھیں اپنے پاس رکھنے والے افراد کو جرمانے اور قید دونوں سزاؤں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ان افعال کا مرتکب شخص امارات کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جرائم سے نمٹنے کے وفاقی قانون نمبر 5/2012ء کے تحت مستوجب سزا ہوگا۔پارکوں یا دوسرے عوامی مقامات پر بچوں کی فلم یا تصویریں بنانا ان کی شخصی آزادی کی خلاف ورزی متصور ہوگا خواہ فلم بنانے یا تصویر کھینچنے والے شخص کا ارادہ کتنا ہی نیک کیوں نہ ہو۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved