تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ، 11 افراد زخمی، حملہ آور ہلاک


اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزینڈ اوکس کے شراب خانے بارڈر لائن اینڈ گرل میں کم از کم 30 فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ایمرجنسی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔حکام نے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص بار کے اندر مارا گیا۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت بار میں 200 کے قریب لوگ موجود تھے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے درجنوں گولیاں اندھادھند برسائیں، جس سے خوفزدہ ہوکر لوگوں نے کرسیوں کی مدد سے کھڑکیاں توڑ کر باہر فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ دیگر نے ٹوائلٹس میں پناہ لی۔رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے اسموک گرنیڈ کا بھی استعمال کیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved